Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کلمہ کا نصاب! اور غیب سے رشتے کا انتظام

ماہنامہ عبقری - نومبر 2014ء

 لا الہ الا اللہ کا نصاب اپنی بڑی بیٹی (ث) کے رشتے کی نیت سے پڑھنا شروع کردیا‘ کلمے کے تین نصاب مکمل کیے اور چوتھا نصاب ابھی آدھا ہی ہوا تھا کہ غیب سے میری بیٹی کیلئے ایک نہایت ہی مناسب رشتہ آیا

ذہنی اور جسمانی بیماریاں بالکل ختم
(ارسلان حمید‘ اسلام آباد)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے روحانیت کا بے حد شوق ہے اسی وجہ سے عبقری کے ذریعے سے بہت زیادہ پیاس بجھا لیتا ہوں۔ خاص طور پر علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ تو میں ہر ماہ سب سے پہلے پڑھتا ہوں۔ عبقری کے گزشتہ ایک شمارے میں سُبُّوحٌ قُدُّوْسٌ رَبُّنَا وَرَبُّ الْمَلاَئِکَةِ وَالرُّوْحِ والا مراقبہ آیا۔ جو بادشاہ شاہ جہان کیا کرتا تھا۔ اس کو شروع کیا ہوا ہے۔ اس سےجو برکات حاصل ہوئیں وہ عرض کرتا ہوں:۔ پہلی دفعہ ہی کرنے سے اللہ نے برکت دی اور جسم پر جو بہت سارا پریشر اور جکڑن تھی اور کانوں میں جو شائیں شائیں ہوتی تھی‘ وہ ٹھیک ہوگئی اور اردگرد ایک نور کا ہالہ بن گیا جو کہ ایک شیشے کی طرح صاف اور شفاف محسوس ہوتا ہے۔ ذہنی اور جسمانی بیماریاں جو پہلے جان ہی نہیں چھوڑتی تھیں ان کا صفایا شروع ہوگیا ہے۔ جسم ہلکا پھلکا ہوجاتا ہے‘ ایک دو دفعہ جب مراقبہ کیا تو بیٹھے بیٹھے مجھے اپنےگرد ایک اور دنیا نظر آنے لگی‘ شاید وہ جنات تھے‘ ان کا رہنا سہنا نظر آنے لگا‘ ان کے حالات سامنے آرہے تھے۔

سارے مسائل حل
 (ارم جبیں‘ ترنول اسلام آباد)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! امید کرتے ہیں آپ خیریت سے ہیں اور اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ خیریت سے رکھے تاکہ آپ ہم جیسے دکھی لوگوں کی خدمت کرتے رہیں۔ عبقری رسالہ ہمارے گھر میں ایک مہرباں کے وسیلے سے آیا۔ ہم آپ کے درس بہت پیار اور محبت سے سنتے اور جہاں تک کوشش ہوسکی آپ کی باتوں پر عمل بھی کرتے ہیں اور ہمیں اس سے بہت زیادہ فائدہ بھی ہوا۔
محترم حکیم صاحب! ہمارا گھر مسائل میں گھرا ہوا تھا۔ مگر جب سے میں نے عبقری رسالہ میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا دیا ہوا وظیفہ محمدرسول اللہ سارا دن کھلا پڑھ رہی ہوں ہمارے گھر کے بہت سے رکے ہوئے کام ہونا شروع ہوگئے ہیں‘ میرے بھائی کو قطر میں نوکری نہیں مل رہی تھی‘ اب الحمدللہ ان کی نوکری کی بھی امید پیدا ہوگئی ہے۔ اس وظیفے کو ابھی میں نے صرف 70 ہزار پڑھا ہے تو ہمارے اتنے زیادہ کام سیدھے ہوگئے ہیں۔ اب تو میرے پورے گھر نے یہی وظیفہ پڑھنا شروع کردیا ہے۔ ایک بات آپ کو عرض کرنی تھی کہ ہم نے چنبل کیلئے مرہم سکون‘ دانتوں کیلئے سچا منجن اور حسن و جمال کریم استعمال کی اس سے ہمیں بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے۔

کلمے کا نصاب اورغیب سے رشتے کا انتظام
(مہتاب بیگم‘ کراچی)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا رسالہ عبقری گزشتہ چند سالوں سے مسلسل پڑھ رہی ہوں اور اس سے بہت زیادہ طبی و روحانی فیض حاصل کررہی ہوں۔ خاص طور پر علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ نے تو میری زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ چند دنوں میں ہی حل کردیا۔پچھلے سال ماہ جون 2013ء کے رسالہ عبقری میں ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ مضمون سے کلمہ لا الہ الا اللہ کا نصاب اپنی بڑی بیٹی (ث) کے رشتے کی نیت سے پڑھنا شروع کردیا‘ کلمے کے تین نصاب مکمل کیے اور چوتھا نصاب ابھی آدھا ہی ہوا تھا کہ غیب سے میری بیٹی کیلئے ایک نہایت ہی مناسب رشتہ آیا جو کہ ہماری امید سے کہیں بڑھ کر تھا۔ ابھی چند ماہ پہلے ہم نے اپنی بیٹی کا نکاح بھی بروز جمعہ کردیا ہے۔میرا وظیفہ جاری ہے اور میں پرامید ہوں کہ اللہ اس وظیفے کی برکت سے جس طرح غیب سے رشتہ کا بندوبست کیا ہے اسی طرح غیب سے شادی کے اخراجات کیلئے وسائل بنائے گا۔

جنات کےپیدائشی دوست نے کیے مسائل حل
(خ،ب)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا عبقری رسالہ کچھ مہینوں سے بڑے شوق سے نہ صرف پڑھ رہاہوں بلکہ کچھ تعداد میں لوگوں میں بھی تقسیم کررہا ہوں‘ عبقری مکمل طور پر نہ صرف دلچسپ ہے بلکہ روحانی و جسمانی علاج کیلئے ایک خزانہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ بالخصوص علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں موجود وظائف تیربہدف ہیں۔جب سے میں نے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں موجود علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے بتائے ہوئے وظائف کرنا شروع کیے ہیں میرے بہت سے روحانی مسائل حل ہوگئے ہیں‘ اس کے علاوہ میں نے جس جس کو ان اعمال کی طرف متوجہ کیا اور جس نے یقین اور توجہ کے ساتھ کیا سب کے مسائل اللہ نے حل کردئیے۔

ناممکن و اٹکے کام دنوں میں مکمل
(ب،ا)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالے کا زیادہ پرانا قاری نہیں ہوں‘ صرف چند ماہ ہی ہوئے ہیں اس کو مسلسل پڑھتے ہوئے۔ مگر جب سے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کا مطالعہ شروع کیا ہے تب سے مسلسل خرید کر پڑھ رہا ہوں۔ پیدائشی دوست میں موجود کلمہ کے نصاب نے تو میرے ناممکن اور اٹکے ہوئے کام دنوں میں مکمل کیے۔ مجھے تو یقین نہیں آتا کہ ایک وظیفے نے میرے کتنے مسائل حل کردئیے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 711 reviews.