Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اونٹنی کا دودھ خاندان بھر کی صحت کا ضامن

ماہنامہ عبقری - نومبر 2014ء

اونٹنی کا دودھ انتہائی زوداثر ہے اور فوری توانائی مہیا کرتا ہے۔ ضعیف‘ کمزور اور بوڑھے لوگوں کیلئے اس دودھ کا استعمال بے حد فائدہ مند ہے۔

طب نبوی ﷺ کا تجویز کردہ علاج اونٹنی کا دودھ غذا بھی ہے اور دوا بھی۔ اس میں صحت بھی ہے‘ عافیت اور شفاء بھی۔
موجودہ دور کے نامور غیرمسلم محقق یا گیل نے اعتراف کیا ہے کہ اونٹنی کے دودھ کی طبی اہمیت کا اندازہ سب سے پہلے مسلمانوں کے پیغمبر محمد (ﷺ) کو تھا۔
زمانہ قدیم کی طرح عصر حاضر میں بھی صحرائی لوگ اسے بنیادی غذا کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور عرب اونٹنی کے دودھ کو متعدد بیماریوں کیلئے تریاق خیال کرتے ہیں۔ عرب اسکالرز امام رازی اور حکیم ابنِ سینا کے مطابق یہ دودھ دماغی کیفیات‘ مزاج کے بگاڑ‘ معدے کی تیزابیت و دیگر تکالیف اور جگر کے امراض کا بہترین علاج ہے کیونکہ یہ انتہائی بے ضرر انداز میں کام کرتا ہے۔ ہیپاٹائٹس (پیلیا۔ یرقان) کے علاوہ جسم کے اندرونی اعضاء کے ورم کیلئے اس کا استعمال نہایت مفید ہے۔
جدید تحقیقات کے مطابق اونٹنی کے دودھ میں کینسر سے شفاء یابی کے عناصر موجود ہیں اس کے علاوہ یہ دودھ متعدد بیماریوں مثلاً استسقاء (پیٹ میں پانی بھر جانا)‘ ٹی بی‘ دمہ‘ پیٹ کے تمام امراض‘ قبض و بواسیر‘ معدے کی تیزابیت‘ جگر کی گرمی‘ تلی کے مسائل اور متعدد دیگر امراض کا مؤثر علاج ہے۔اونٹنی کے دودھ میں شامل خاص معالجاتی عناصر اور پروٹینز انتہائی خطرناک اور وبائی امراض میں حفاظتی اور دفاعی حصار کے طور پر کام کرتے ہیں اور اس میں شامل جراثیم کش عناصر بیماریوں سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں۔
اونٹنی کے دودھ کے ایک لیٹر میں تقریباً 52 یونٹ انسولین شامل ہوتے ہیں اس کے علاوہ دیگر کئی خصوصیات کی بنا پر اس دودھ کا مستقل استعمال شوگر کے مریضوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔
ذہنی طور پر معذوری کا شکار بچوں کیلئے بہترین قدرتی دوا ہے۔ ماں کے دودھ کے قریب ترین ہونے کی وجہ سے شیرخوار بچوں کیلئے بہترین غذا ہے۔ متعدد عرب ممالک میں مائیں اپنے بچوں کو ماں کے دودھ کے نعم البدل کے طور پر اور متعدی امراض سے بچاؤ کیلئے اونٹنی کا دودھ استعمال کراتی ہیں۔ حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے انتہائی مفید ہے۔ طویل بیماری کے بعد جلد بحالی صحت کیلئے‘ ہائی پاور اینٹی بائیوٹک ادویات کے مضراثرات سے بچاؤ اور کیموتھراپی کے عمل سے گزرنے والے مریضوں کیلئے اونٹنی کا دودھ حفاظتی حصار کے طور پر کام کرتا ہے اور بعداز کیموتھراپی مسائل کے حل میں معاون ہے۔اونٹنی کا دودھ انتہائی زوداثر ہے اور فوری توانائی مہیا کرتا ہے۔ ضعیف‘ کمزور اور بوڑھے لوگوں کیلئے اس دودھ کا استعمال بے حد فائدہ مند ہے۔کولیسٹرول (چکنائی) کی برائے نام موجودگی کی وجہ سے یہ دودھ امراض قلب سے متاثر مریضوں کیلئے بالکل بے ضرر بلکہ فائدہ مند ہے۔ اس میں شامل معدنیات اور وٹامنز کی بنا پر تازہ پھلوں اور سبزیوں کا بہترین نعم البدل ہے۔ اونٹنی کا دودھ مکمل غذا ہے۔ موٹاپے سے پریشان اس دودھ کے استعمال سے کچھ ہی عرصہ میں وزن کم کرسکتے ہیں۔ اونٹنی کا دودھ ہڈیوں کی کمزوری دور کرتا ہے اور انہیں مضبوط بناتا ہے۔ ہڈیوں کے بھربھرے پن کے مریضوں کیلئے بہترین قدرتی علاج ہے کیونکہ اس میں قدرتی طور پر وٹامن ڈی اور آئرن کی اضافی مقدار شامل ہوتی ہے۔ اونٹنی کا دودھ بہترین سلمنگ ٹانک ہے۔ اس دودھ کا مستقل استعمال خاندان بھر کی صحت کا ضامن اور متعدد بیماریوں سے بچاؤ کا ذریعہ ہے۔طریقہ استعمال: صبح نہار منہ ایک گلاس روزانہ اور عصر کے بعد ایک گلاس۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 667 reviews.