دنیا اور آخرت کے چشم دید انوکھے سچے واقعات کا مجموعہ جو دل کی اجڑی ویران دنیا کو بدل دیتے ہیں
قبر میں غیبت اور چغلی زیادہ سخت ہے
حضرت فقیہ ابو الحسن علی بن فرحون قرطبیؒ اپنی مشہور کتاب ”الزاہر“ میں فرماتے ہیں۔ میرے ایک چچا تھے جو سن ۵۵۵ھ میں فاس شہر میں فوت ہو ئے،میں نے ان کو انتقال کے بعد خواب میں دیکھا کہ وہ میرے گھر میں آئے ہوئے ہیں، میں ان کے لئے اٹھا اور دروازہ کے پاس ملاقات کی اور سلام کیا۔ وہ اندر آئے تو میں بھی ان کے پیچھے پیچھے اندر آگیا،جب وہ گھر کے وسط میں پہنچے تو دیوار کی ٹیک لگا کر بیٹھ گئے اور میں ان کے سامنے بیٹھ گیا۔ میں نے ان کو کمزور اور اڑے ہوئے رنگ میں دیکھا تو ان سے کہا اے چچا جان! آپ کو اپنے پرور دگار سے کیا ملا؟فرمایا، مہربان سے کیا ملا کرتا ہے؟ اے بیٹے ہر شے سے چشم پوشی فرمائی ہے، غیبت سے نہیں۔ میں نے جب سے دنیا چھوڑی ہے اب تک اس میں بندھا ہوا ہوں، اب تک اس سے در گزر نہیں ہوا۔ اے بیٹے! میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں اپنے آپ کو غیبت (گلہ شکوہ) اور چغل خوری سے بچانا۔ میں نے آخرت میں غیبت سے زیادہ پکڑ اور مواخذہ والی اور کوئی شے نہیں دیکھی۔ اس کے بعد انہوں نے مجھے چھوڑ دیا اور چلے گئے۔
”یموت کل الانام طراًمن صالح کا ن او خبیث فمستریخ ومستراح منہ کما جاءفی الحدیث “ ”ہر انسان نے مرنا ہے چاہے وہ نیک ہو یا گنہگار۔ یا تو وہ راحت میں رہے گا یا(اس کی موت) سے (لوگ) راحت پائیں گے۔“ جیسا کہ حدیث شریف میں آیا ہے۔مستریح ومسراح منہ۔ (۲)
”یہ دنیا چھوڑ کر راحت میں منتقل ہوا ہے یا اس کے دنیا چھوڑنے سے لوگ راحت میں ہیں۔“(مجمع بحارالانوار جلد ۲ ص ۰۹۳،(بحر الدموع آنسوﺅں کا سمندر ۵۲۲)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 46
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں