معجون جگر:ھوالشافی: ست لال ملٹھی 4 تولے‘ لونگ 2 تولے‘ الائچی چھوٹی 2 تولہ‘ تج آدھا تولہ‘ ست پودینہ آدھا تولہ‘ شہد میں ملا کر معجون بنائیں اور چنے کے برابر کھانے سے پہلے کھائیں۔ یاد رہے اگر گرمی کی وجہ سے ملٹھی کی ست پگھل جائے تو فریج یا فریزر میں تھوڑی دیر رکھیں۔ پینا آسان ہوگا۔ فوائد: پیٹ میں ہوا‘ جگر کی خرابی‘ کھانسی‘ گلے کی خراش‘ معدے میں خرابی کی وجہ سے سردرد وغیرہ کیلئے اکسیر ہے۔
سفوف معدہ و دماغ:ھوالشافی: سونف ایک پاؤ‘ دھنیا خشک آدھا پاؤ‘ مرچ سیاہ آدھا چھٹانک‘ بادام ایک چھٹانک‘ چینی پانچ یا چھ چھٹانک سب کو اچھی طرح مکس کرکے صبح و شام کھانے کے بعد ایک چمچ پانی کے ساتھ۔ معدہ کی کمزوری اور دماغ کی کمزوری دور کرنے کیلئے اس سے اچھا اور فوری اثر نسخہ میں نے نہیں دیکھا۔
شوگر کی بیماری اور کمزوری کیلئے آسان نسخہ:ھوالشافی: چنے بھنے ہوئے ایک پاؤ اور تل سفید ایک پاؤ لیکر پیس لیں۔ صبح شام کھانے کا بڑا چمچ استعمال کریں۔
شیطان سے حفاظت کا عجیب نسخہ: حضرت شعبی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہٗ نے فرمایا جو رات کو کسی گھر میں سورۂ بقرہ کی دس آیتیں پڑھے گا اس گھر میں صبح تک کوئی شیطان داخل نہیں ہوگا۔ وہ دس آیتیں یہ ہیں۔ سورۂ بقرہ کی شروع کی چار آیتیں‘ آیت الکرسی‘ اس کے بعد کی دو آیتیں اور سورۂ بقرہ کی آخری تین آیتیں۔
اللہ تعالیٰ نے درج ذیل چیزوں میں بڑی شفاء رکھی ہے
قرآن میں شفاء ہے٭ صدقہ میں شفاء ہے۔ ٭زمزم میں شفاء ہے۔ ٭ شہد میں شفاء ہے٭ صلہ رحمی میں شفاء ہے ٭سورۂ فاتحہ میں شفاء ہے٭ کلونجی میں شفاء ہے ٭ سفر کرنے میں شفاء ہے۔ ایک حدیث میں ہے کہ حج کرو غنی ہوگے‘ سفر کرو صحت یاب ہوگے یعنی تبدیل آب و ہوا اکثر صحت کا سبب ہوتی ہے اور بہت کثرت سے اس کا تجربہ ہوا ہے۔ (عبقری جلد 4)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں