تیسرے ہی دن امید افزاء رپورٹیں آنا شروع ہوگئیں۔ جو بات نہیں سنتے تھے ‘ کیس سننے لگے
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالے کا کافی عرصہ سےقاری ہوں‘ اس میں موجود وظائف اور نسخہ جات سے خود بھی فائدہ اٹھاتا ہوں اور دوسروں کو بتا کر دعائیں بھی لیتا ہوں۔ محترم حکیم صاحب گزشتہ اپریل یا مئی کے عبقری میگزین میں بسم اللہ شریف کا عمل جو کہ 800 بار پڑھنا تھا میں نے اپنے ایک دوست کو بتایا۔ مسئلہ دوست کا یہ تھا کہ ایک جگہ پر ان کے مکان پر اُن کے سالے اور ایک پراپرٹی ڈیلر نے قبضہ کرلیا تھا۔ افسران بالا‘ تھانے والےکوئی بات سننے کو تیار نہ تھا۔ مگر خدا کا کرنا یہ ہوا کہ عرصہ دو سال سے ایڑیاں رگڑنے والا میرا دوست جس کو نااُمیدی کا طویل گہرا سمندر غوطے دے رہا تھا نے یہ بسم اللہ کا وظیفہ شروع کردیا۔ روزانہ 800 بار پڑھتا تھا۔ تیسرے ہی دن امید افزاء رپورٹیں آنا شروع ہوگئیں۔ جو بات نہیں سنتے تھے ‘ کیس سننے لگے‘ دسویں دن ہی افسران بالا نے اس علاقے کے تھانے کو چٹھی بھیجی‘ بڑے تھانے دار نے چھوٹے تھانے دار کو کہا کہ کارروائی ڈال کر واپس آجاؤ‘ کرنا کچھ نہیں۔ مگر چھوٹے تھانے دار کومعلوم نہیں کیا ہوا کہ وہ گیا اور اس نے دیواریں پھلانگ کر دوسری پارٹی کا سامان باہر پھینکا‘ سات لوگوں کو جو کہ بدمعاش تھے‘ گرفتار کیا۔ میرے دوست کو جو ساتھ تھا‘ چابی دے کر قبضہ دلوادیا۔ بڑا تھانے دار چھوٹے اہلکاروں پر اور ماتحتوں پر برستا رہا کہ اوپر کیا جواب دیں گے‘ چھوٹا تھانے دار افسر سےلڑپڑا کہ افسران بالا کا حکم کیوں نہیں ماننا۔ ایم پی اے اور ایم این اے صاحب متعلقہ اور (ک،ر) جس نے یہ جگہ متعدد بار ناجائز بیچی تھی اور پراپرٹی ڈیلر جو قابض تھا سب کو منہ کی کھانا پڑی۔ ایم پی اے صاحب کا ایکسیڈنٹ ہوا اور ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی‘ دوسرے قابض کا بھی اُسی دن ایکسیڈنٹ ہوا جس دن تھانے والوں نے قبضہ دلوادیا تھا۔ ایک صاحب لاہور کے ایک ہسپتال میں مہینے کیلئے گئے۔ سچ ہے جس کا کوئی نہیں اس کا خدا ہے۔ اور یہ سب کچھ بسم اللہ شریف پڑھنے کی برکت اور آپ کی دعا سے ہوا ہے۔ اس کیلئے آپ کا شکرگزار ہوں۔ بڑے بڑے افسروں کی دوڑیں لگ گئیں اور حق دار کو حق مل گیا اور مزید یہ کہ قبضہ کرنیوالے کی ایک ٹانگ ڈاکٹروں نےکاٹ دی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں