Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

شریر نوجوانوں کو ملی شرارت کی سزا

ماہنامہ عبقری - مارچ 2014

تقریباً دس سال پہلے کی بات ہے‘ ضلع بہاولنگر کا ایک چھوٹا سا شہر ہے ڈونگہ بونگہ ہے وہاں کے چند شریر نوجوانوں نے مقامی مسجد میں ایک تقریب میں شرارتاً بدمزگی پیدا کرنے کا پروگرام بنایا۔ اس پروگرام میں شامل وہاں کا ایک مہذب نوجوان بھی تھا جو سارے پروگرام کو تشکیل دےرہا تھا۔ تین لڑکے تھے ۔تین نوجوان تھے تینوں نوجوانوں میں سے دو سگے بھائی تھے اور ایک لڑکا ان کا محلے دار جو نہایت پڑھا لکھا اور بڑا ذہین تھا۔انہوں نے آپس میں پروگرام بنایا کہ ہم وہاں جاکر بدمزگی کریں گے اور تقریب کا ماحول تہس نہس کردیں گے اور خوب تماشا لگے گا۔ لوگ مسجد والوں کو خوب باتیں سنائیں گے۔ تقریب والے دن وہ تینوں موٹرسائیکل پر بڑی تیز رفتاری اور خوشی سے گپیں لگاتے ہوئے جارہے تھے کہ راستے میں ان کا ایکسیڈنٹ ہوگیا جس سے دو لڑکے موقع پر جاں بحق ہوگئےاور ایک کی ٹانگ کٹ گئی۔یہ سارا منظر میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ کوئی انسان کسی دوسرے کو نقصان پہنچاتا ہے تو پہلے اس کا اپنا نقصان ہوجاتا ہے۔سچ ہے کہ جو کسی کا بھی نقصان کرنے جاتا ہے یا کسی کو بڑی محفل میں بے عزت کرنے کی سوچتا ہے کہ اس کا اپنا نقصان ہوجاتا ہے یا وہ خود بڑی محفل میں ہی بے عزت ہوتا ہے۔ ایسے بے شمار واقعات ہمارے معاشرے میں رونما ہوتے ہیں لیکن پھر ہم معاشرے میں بعض لوگ دیکھی ان دیکھی کرکے پھر وہی روش اختیار کرتے ہیں اور نقصان اٹھاتے ہیں جس طرح ان نوجوانوں نے نقصان اٹھایا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 438 reviews.