میرے ہمسائے نے مجھے ایک سرکاری محکمےمیں لگوایا‘ مجھے وہاں کام کرتے ابھی صرف دوماہ ہی ہوئے تھے کہ میرے ایک پارٹنر نے وہاں سے چوری کی جس کا الزام ہم دونوں پر لگ گیا‘ ہم دونوںکو پولیس پکڑ کر لے گئی‘ میرے پیچھے میری ماں کی دعائیں تھی اور میں روزانہ سورۂ یٰسین گھر سے پڑھ کر جاتا تھا ‘ میں نے تھانےمیں رو رو کر اللہ سے دعائیں مانگیں تو پولیس والوں نے مجھے بے قصور سمجھتے ہوئے چھوڑ دیا اور پرچے میں میرا نام بھی کاٹ دیا۔(عبدالقیوم)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں