Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کتے اور بھینس نے انسان بن کرمجھ سےلڑائی کی

ماہنامہ عبقری - مارچ 2014

میرے ساتھ جنات بہت عجیب معاملات کرتے ہیں‘ جب میں رات کو سوتا ہوں تو مجھے خواب میں ننگی چیزیں نظر آتی ہیں‘ بعض دفعہ میں رات کو مین گیٹ کو لاک لگا کر واپس کمرے میں آتا ہوں تو اچانک مین گیٹ خودبخود کھل جاتا ہے

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے گھر کو جنات نے جہنم بنا رکھا ہے‘ گھر میں ہروقت لڑائی جھگڑے کرواتے ہیں‘ میرے بڑے سے جنات میرے ماں باپ کو قتل کروانا چاہتے ہیں‘ ہمیں ہروقت ڈر لگتا ہے‘ بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ہم صحن میں بیٹھے ہوتے ہیں تو اندر سے برتن گرنے کی آوازیں آتی ہیں جب اندر جاکر دیکھتے ہیں تو نہ ہی برتن ہوتے ہیں اور نہ کوئی اور چیز‘ بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ جب واٹر سپلائی کا پانی آتا ہے تو ہم پانی بھرتے ہیں پہلے تو پانی صاف آتا ہے چند منٹوں کےبعد شدید بدبو والا پانی آتا ہے اور ایسا صرف ہمارے گھر میں ہوتا ہے پورے محلے میں میٹھا اور صاف پانی آتا ہے۔میرے ساتھ جنات بہت عجیب معاملات کرتے ہیں‘ جب میں رات کو سوتا ہوں تو مجھے خواب میںننگی چیزیں نظر آتی ہیں‘ بعض دفعہ میں رات کو مین گیٹ کو لاک لگا کر واپس کمرے میں آتا ہوں تو اچانک مین گیٹ خودبخود کھل جاتا ہے‘ جب باہر دیکھتا ہوں تو مجھے کسی کا سایہ نظر آتا ہے اور ہنسنے کی آوازیں آتی ہیں۔ بعض اوقات کئی رات بستر پر کئی سائے مجھ سے لڑتے ہیں اور وہ مجھے بہت مکے مارتے ہیں اور جب میری آنکھ کھلتی ہے تو میرا بدن شدید درد کررہا ہوتا ہے۔ بعض دفعہ خواب میں ایسا ہوتا ہے کہ میں گلی سے گزر رہا ہوتا ہوں کچھ کتے اور بھینسیں میرے پیچھے لگ جاتی ہیں اور کچھ دیر بھاگنے کے بعد وہ کتے اور بھینسیں انسان بن جاتے ہیں اور مجھے پکڑ کر شدید تشدد کرتی ہیں۔
ایک دفعہ ایسا بھی ہوا کہ خواب میں میں اپنے دوستوں کے ساتھ اُن کے گھر میں بیٹھا باتیں کررہا ہوں تو میری نظر دور ایک چھت پر پڑی ایک میری ہمشکل مجھے دیکھ رہی ہے اور وہ چھوٹی صورت یکدم بہت بڑی ہوئی اور میرے سامنے آکر کہا’’کیا ہوا؟‘‘ پس یہ آواز سنی‘ یکدم چیخ ماری اور میرا جسم اور دماغ کو بہت شدید جھٹکا لگا‘ جب میری آنکھ کھلی تو مجھے معلوم نہیں کہ میں کہاں ہوں اور جیسے میں بالکل پاگل ہوگیا ہوں‘ پھر چند منٹوں بعد مجھے پتہ چلا کہ میں اس دنیا میں نہیں ہوں لیکن میں کچھ بھی سن نہیں سکتا تھا اور چند گھنٹوں بعد میں اپنی اصلی حالت میں آگیا۔
حکیم صاحب! میں میٹرک پاس کرکے اب مزدوری کرتا ہوں‘ میرا کام کرنے کو جی نہیں کرتا‘ جہاں بھی جاب کیلئے اپلائی کروں تو کام بنتے بنتے رہ جاتا ہے۔ میں مزدوری کرتا ہوں تو مزدوری کے دوران میں بیمار ہوجاتا ہوں‘ مجھے گرمی لگ جاتی ہے‘ سال میں صرف تین یا چار ماہ کام کرتا ہوں پھر مجھ سے کام نہیں ہوتا۔ ان جنات نے میری زندگی جہنم بنادی ہے‘ مجھے لگتا ہے یہ مجھے پاگل کرکے چھوڑیں گے۔ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ جب میں رات کو سوتا ہوں تو کوئی آکر میرے کپڑے اتار دیتا ہے‘ جب اٹھتا ہوں تو میرے کپڑے کمرے کے کسی کونےمیں پڑے ہوتے ہیں۔جب سے یہ جنات میری زندگی میں آئے ہیں میں دن بدن کمزور ہوتا جارہا ہوں۔ میری آنکھیں اندر کو دھنسی ہوئی ہیں‘ چہرے پر ڈینٹ پڑگئے ہیں‘ پیشاب سے بہت گندی بدبو آتی ہے‘ میں بہت پریشان ہوں میری یادداشت آہستہ آہستہ ختم ہوتی جارہی ہے۔ مجھے کچھ یاد نہیں رہتا‘ اب تو لوگ مجھے پاگل کہنا شروع ہوگئے ہیں۔ہمارے گھر میں بندشیں‘ رکاوٹیں بہت ہیں‘ کئی پیروں کو دکھایا‘ کوئی آیا بکرا لے کر چلا گیا‘ کوئی آیا پیسے لے کر چلا گیا لیکن کوئی بھی یہاں سے خبیث جنات کو نہ بھگا سکا۔ آخر یہ کیسے جنات ہیں جن کا توڑ کوئی نہیں کررہا ہے۔۔۔؟؟؟

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 434 reviews.