پہلے میں کھانے کو کہتی تھی لیکن کوئی کھاتا نہ تھا مگر جب سے گھر والوں نے آزمایا ہے اب خود ہی معدے کی کوئی بھی تکلیف ہو‘ درد‘ اپھارہ‘ جلن زیادہ کھانا کھالینے کے بعدبدہضمی‘بے چینی اور گھٹن ہونے کی صورت میں فوراً سفید پاؤڈر کا نام لیتے ہیں
(زیور گل‘ پشاور)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری ایک ایسا لاجواب رسالہ ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے اتنی ہی کم ہے‘ حکیم صاحب آپ عبقری کے ذریعہ سے لوگوں کی جوخدمت کرتے ہیں وہ صدقہ جاریہ ہے‘ میں دسمبر 2009ء سے عبقری کاقاری ہوں اور ہرماہ عبقری کا بے چینی سے انتظار رہتا ہے۔ میں نے آپ کی ایک کتاب ’’مجھے شفاء کیسے ملی؟‘‘ ماہنامہ عبقری کے دفتر لاہور سے خریدی جس کے صفحہ نمبر 262پر بچوں کی چونڈی بنائی اور مفت تقسیم کرتا ہوں‘ بڑا ہی بینظیرنسخہ ہے جس کی لوگ بہت تعریف کرتے ہیں۔ نسخہ: ھوالشافی: زیرہ سفید دس گرام‘ سونف بیس گرام‘ دانہ الائچی سبزتین گرام‘ مصری کوزہ دس گرام۔ ایک چائے والا چمچ صبح و شام۔
دوسرا نسخہ: ماہنامہ عبقری دسمبر 2009ء صفحہ نمبر 34 پر 22 بیماریوں کیلئے انمول تحفہ بنایا بڑا ہی لاجواب نسخہ ہے‘ خاص کر جوڑوں کے درد کیلئے میں نے بہت استعمال کرایا۔ لوگ اس کی بہت تعریف کرتے ہیں۔ نسخہ ھوالشافی: میتھی دانہ آدھا پاؤ‘ کلونجی ایک چھٹانک‘ ریوند چینی ایک چمچ‘ چائے کی پتی خالص ایک چمچ‘ شہد کی مکھیوں کا چھتہ مل جائے تو ایک عدد اگر نہ ملے تو پھر دس عدد موم بتی لے لیں‘ ڈیزل آدھا لیٹر۔ بنانے کی ترکیب: میتھی دانہ‘ کلونجی‘ ریوند چینی‘ چائے کی پتی بہت باریک پیس لیں اب آپ ڈیزل کو کڑھائی میں ڈال لیجئے اور پھر تمام باریک پسی ہوئی اشیاء اس کڑاہی میں ڈال دیجئے اور آنچ کم کردیں‘ دس منٹ تک آگ جلتی رکھیں پھر چولہا بند کردیجئے گا اور کڑھائی کو ڈھانپ دیجئے‘ 72 گھنٹے ڈیزل میں ان اشیاء کو پڑا رہنے دیں‘ پھر اس تیل کو ہلکا گرم کرکے کسی جار میں چھان کر رکھ دیں اور اس کو استعمال کریں جس نے بھی جوڑوں کے درد کیلئے اس کو استعمال کیا وہ اس کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکا۔آپ بھی استعمال کریں اور دعائیں دیں۔
نسخہ جس کی سترسالہ تاریخ لکھی گئی
(کرن‘ راولپنڈی)
مارچ 2012ء کے رسالہ میں سفید پاؤڈر کے نام سے قیمتی موتی چھپا تھا‘ میں نے وہ پاؤڈر بنایا‘ استعمال کیا اور گھر والوں کو استعمال کرایا۔ کیا ہی خوب پایا‘ گھر میں جس کے معدے میں جلن ہوتی‘ کبھی قے یا متلی ہوتی یا دل خراب سا ہوتا میں سفید پاؤڈر کھانے کو کہتی‘ ایک منٹ سے بھی کم ٹائم میں ایک دو ڈکار آتے اور طبیعت میں موجود بوجھل پن غائب‘ پہلے میں کھانے کو کہتی تھی لیکن کوئی کھاتا نہ تھا مگر جب سے گھر والوں نے آزمایا ہے اب خود ہی معدے کی کوئی بھی تکلیف ہو‘ درد‘ اپھارہ‘ جلن زیادہ کھانا کھالینے کے بعدبدہضمی‘بے چینی اور گھٹن ہونے کی صورت میں فوراً سفید پاؤڈر کا نام لیتے ہیں۔ واقعی بہت ہی کمال کی چیز ہے اور کیوں نہ ہو جس نسخہ پر ستر سالہ تاریخ لکھی گئی ہو وہ معمولی تھوڑا ہی ہوتا ہے۔ اب تو سفید پاؤڈر ہمارے گھر کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ تقریباً تھوڑا ہی عرصہ کے استعمال سے یہ فوائد حاصل ہوئے مسلسل استعمال سے تو ڈاکٹر کی ادویات گھر سے ختم ہوجائیں گی۔ انشاء اللہ۔ قارئین! آپ بھی ضرور بنائیں اور استعمال کریں اور میری طرح عزیز جاں محترم حکیم صاحب دامت برکاتہم العالیہ کو اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں جن کے توسط سے یہ نایاب نسخہ ملا۔ نسخہ یہ ہے:۔
ھوالشافی: ست پودینہ ایک تولہ (12 گرام)‘ میٹھا سوڈا‘ ایک چھٹانک‘ چینی ایک پاؤ‘ ست پودینہ اور چینی دونوں ملا کر خوب پیس کر پاؤڈر بنالیں اور اس میں میٹھا سوڈا شامل کرلیں اور خوب رگڑیں۔ تینوں چیزیں یکجان ہوجائیں تو ہوا بند بوتل میں محفوظ رکھیں‘ آدھا چمچ دن میں تین بار کھانے کے بعد۔ طبیعت زیادہ خراب ہو تو بار بار بھی لے سکتے ہیں۔ نوٹ: ڈھکن کھلا نہ چھوڑیں‘ دوا جم جاتی ہے‘ کچھ عرصہ کے استعمال سے معدے سے متعلقہ تمام بیماریاں ختم۔
کھانسی ختم: مجھے سردیوں میں شدید کھانسی ہوگئی کسی صورت رُکتی ہی نہ تھی‘ گلا بار بار درد کرنا شروع ہوجاتا پہلے تو حسب عادت میں نے خاص توجہ نہ دی لیکن گلے میں گھٹن اور سینے پر جکڑن شروع ہوگئی اور سانس سے ہلکی ہلکی سیٹی کی طرح آوازیں آنا شروع ہوگئیں تو مجھے فکر لاحق ہوگئی تب میں یہ آسان سا نسخہ بنایا اور ایک چمچ کے استعمال سے فوراً افاقہ ہوا جب دوسری خوراک لی تو حیرت کی انتہا نہ رہی کہ جکڑن یا سینے سی سیٹی جیسی آواز کیسے غائب ہوگئی۔ بے مثال نسخہ ہے‘ ضروری نہیں کہ صرف سردیوں میں استعمال کیا جائے بلکہ کھانسی کسی بھی موسم میں ہو‘ استعمال کرسکتے ہیں۔ نسخہ یہ ہے:۔
ھوالشافی: دو پیاز لے کر آگ پر بھون لیں ان کا بیرونی چھلکا جل کرسیاہ ہوجائے تو چھلکا اتار کر اندرونی حصہ خوب رگڑیں اور باریک کریں پھر اس کا پانی چھان کر الگ نکال لیں پھر اس میں ہم وزن شہد ملا لیں اور ایک چمچ صبح و شام مریض کواستعمال کرائیں۔ حیرت انگیز طور پر کھانسی میں افاقہ پہلی چمچ سے اور کھانسی اور سینے کی جکڑن بالکل ختم۔ انشاء اللہ۔
سردیوں کا بہترین لوشن: ایک شمارہ میں میں نے لوشن کے بارے میں پڑھا‘ بغیر سوچے لوشن بنایا اور کیا ہی کمال پایا اور صرف سردیوں میں ہی نہیں میں اب بھی استعمال کررہی ہوں۔ میرے ہاتھ پاؤں کی جلد کھردری اور خشک ہوگئی تھی‘ عموماً سردیوں میں ہوجاتی ہے‘ میں نے ہاتھوں اور پاؤں پر روزانہ رات کو لگانا شروع کیا‘ یقین جانیے صرف 3 دن ہوئے استعمال کیے ہوئے کہ مجھے واضح فرق محسوس ہوا‘ میرے ہاتھوں کی جلد نرم ‘ملائم اور پاؤں کی پھٹی ایڑیاں ٹھیک ہونا شروع ہوگئیں اور ہاتھ پاؤں کی جلد میں ایک چمک سی آگئی۔ قارئین! واقعی بہت زبردست لوشن ہے‘ ضرور بنائیے اور استعمال کیجئے‘ فرق آپ خود محسوس کریں گی۔
نسخہ لوشن: ھوالشافی: سویاں صابن ایک چھٹانک‘ گلیسرین آدھ چھٹانک‘ لیموں کا عرق ایک چمچ‘ پھٹکڑی ایک چٹکی‘ میٹھا سوڈا ایک چٹکی‘ نمک دو چٹکی۔ طریقہ تیاری: صوفی سویاں صابن‘ عرق گلاب میں بھگودیں‘ جب خوب نرم ہوجائیں تو تمام اجزاء ایک برتن میں ڈال دیں‘ ان کو گلاس کے پیندے سے اتنا گھوٹیں کہ وہ ویزلین کی طرح ہوجائیں۔ کسی ڈبی میں محفوظ کرلیں۔ رات سونے سے قبل ہاتھوں اور پاؤں پر لگائیں‘ بے حد نرم و ملائم سفید ہوجائیں گے۔ چہرے پر استعمال کیلئے نہیں ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں