Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

رزق بارش کی طرح برسنے کا آزمودہ عمل

ماہنامہ عبقری - مارچ 2014

جب یہ بدبخت کسی کا رزق باندھنے کا قبیح عمل کررہا ہو وہ واقعی متاثرہ شخص کیلئے تنگی ترشی کا دور شروع ہونے کا ہو اب بدحالی تو اس غریب پر اللہ کے حکم سے آرہی تھی‘ درمیان میں اس دشمن دین نے کود کر الزام اپنے سر لے لیا اور خوامخواہ اپنی عاقبت برباد کرلی۔

محترم قارئین عبقری! اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ کسی دشمن کو بھی رزق کی تنگی نہ دے کیونکہ جس طرح حکماء حضرات قبض کو اُم لامراض سے منسوب کرتے ہیں کہ یہ تمام بیماریوں کی ماں (جڑ) ہے‘ اسی طرح ہمارے معاشرے میں تنگی رزق تمام برائیوں کو ایجاد کرنے کیلئے کافی ہے۔ اس سے اکثر انسان میں ہر برائی اور عیب پیدا ہوجاتا ہے۔ اس لیے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اہل بیت کے صدقے سب کو تنگی رزق سے بچائے۔ (آمین)
قارئین عرض ہے کہ رب تو سب کا ہے مگر بندہ اپنا موازنہ کرے کہ وہ بندہ ہے یا نہیں۔ امید ہے کہ اپنی ہی خامیاں نظر آئیں گی۔ بہرحال آپ ازخود اپنے آپ کو درست کریں اور اپنے گناہوں سے معافی مانگیں اور اپنے ماں باپ کا احترام کریں‘ ان کی خدمت کریں‘ قرآن پاک کی تلاوت کریں‘ نماز ادا کریں اور صدقہ وخیرات کریں۔
رزق کی فراخی اور تنگی اللہ رب العزت نے اپنے قبضہ قدرت میں رکھی ہے۔ دنیا والے جادو‘ ٹونے کے زور پر کسی کا رزق و روزگار باندھ دینے‘ کم کردینے‘ ختم کردینے یا چھین لینے کی کالک اپنے منہ پر مل لیتے ہیں۔ حالانکہ یہ بھی ممکن ہے کہ جب یہ بدبخت کسی کا رزق باندھنے کا قبیح عمل کررہا ہو وہ واقعی متاثرہ شخص کیلئے تنگی ترشی کا دور شروع ہونے کا ہو اب بدحالی تو اس غریب پر اللہ کے حکم سے آرہی تھی‘ درمیان میں اس دشمن دین نے کود کر الزام اپنے سر لے لیا اور خوامخواہ اپنی عاقبت برباد کرلی۔
بہرحال اگر واقعی کسی کا روزگار باندھ دیا گیا ہو تو درج ذیل عمل اس کے توڑ کیلئے اکسیر ہے۔
1۔ روزانہ بعد نماز فجر اول و آخر درودشریف ایک سو ایک مرتبہ پڑھیں۔ درمیان میں سورۂ مزمل 18 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور دعا کریں۔ یہ پانی خود پئیں‘ گھر والوں کو پلائیں‘ گھر‘دفتر‘ دکان (بمقام کاروبار) میں اس کے چھینٹے ماریں‘ عمل اکتالیس دن کا ہے۔ حالات میں تبدیلی انشاء اللہ تعالیٰ چند دنوں میں شروع ہوجائے گی۔ تاہم اگر اس عمل کو ہمیشہ کیلئے اپنالیا جائے تو زندگی میں کسی اور عمل کی ضرورت نہیں رہتی۔
2۔ صبح کو ایک مرتبہ سورۂ یٰسین پڑھیں۔ 3۔ رات کو سونے سے قبل روزانہ سورۂ ملک اور سورۂ واقعہ پڑھیں اور پنجگانہ نماز ادا کرنے کی ہر ممکن کوششیں کرے اور گناہوں سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرے کیونکہ گناہوں کی کثرت سے بھی رزق کی تنگی پیدا ہوسکتی ہے۔ اس لیے سب سے پہلے آپ اپنے آپ کو درست کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ کوئی وجہ نہیں کہ آپ پر اللہ کرم نہ کرے کیونکہ اللہ کی رحمت سے مایوسی کفر ہے۔ اللہ رب العزت ارشاد فرماتے ہیں کہ مجھ سے دعا کرو میں ضرور قبول کروں گا اس لیے اُس کریم رب سے زیادہ سے زیادہ دعائیں مانگیں وہ ضرور بالضرور کرم فرمائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 419 reviews.