Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی کیفیت

ماہنامہ عبقری - مارچ 2014

ایک مرتبہ سورۂ حشر کی آخری آیت‘ نفی اثبات کا ذکر‘ فجر کی اذان تک دعائیں والتجائیں۔ اذان فجر کے بعد فجر کی دو سنتیں

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! نہ چاہتے ہوئے بھی اپنے معمولات لکھ رہا ہوں کہ اپنے معمولات سے شیخ کو مطلع کرنا ضروری ہوتا ہے۔ میرے معمولات کچھ یوں ہیں:۔
رات تین بجے اٹھتا ہوں پھر بیڈ ٹی کا عمل‘ ایک تسبیح اللہ تیرا شکر ہے‘ بیعت کارڈ کی تین تسبیحات‘ دو رکعت صلوٰۃ الحاجات‘ دو رکعت تحیۃ الوضو‘ چھ رکعت تہجد‘ دعائیں والتجائیں‘ ایک مرتبہ سورۂ یٰسین‘ ایک مرتبہ سورۂ ملک‘ پانچ مرتبہ سورۂ مزمل‘ دم کیا ہوا تین گلاس پانی تقریباً (دم: تین مرتبہ سورۂ اخلاص‘ سات مرتبہ سورۂ فاتحہ‘ تینتیس مرتبہ یَاسَلَامُ) ایک تسبیح رَبِّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ فَاغْفِرْلِیْ ستائیس مرتبہ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لِیْ فِی الْمَوْتِ وَ فِیْ مَابَعْدَالْمَوْتِ ایک مرتبہ سورۂ حشر کی آخری آیت‘ نفی اثبات کا ذکر‘ فجر کی اذان تک دعائیں والتجائیں۔ اذان فجر کے بعد فجر کی دو سنتیں‘ پھر تازہ وضو کرکے مسجد جاتا ہوں‘ راستےمیں آیۃ الکرسی پڑھتا ہوا مسجد میں داخل ہونے کے بعد ایک تسبیح سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْمِ باجماعت نماز فجر‘ دعا‘ ایک تسبیح سورۂ توبہ کی آخری دو آیات‘ ایک تسبیح  یَابَاعِثُ یَافَتَّاحُ یَاکَرِیْمُ پھر بیعت کارڈ والی مسنون تین تسبیحات‘ ایک تسبیح پہلے کلمے کی‘ ایک مرتبہ سورۂ یٰسین‘ چار رکعت اشراق کی نماز‘ سات مرتبہ اَللّٰھُمَّ اَجِرْنِی مِنَ النَّارِ۔ پھر ظہر کیلئے چلا جاتا ہوں‘ پھر نماز باجماعت‘ ایک تسبیح سورۂ توبہ کی آخری دو آیات‘ ایک تسبیح یَابَاعِثُ یَافَتَّاحُ یَاکَرِیْمُ ایک تسبیح پہلا کلمہ‘ تھوڑی دیر تلاوت قرآن‘ پانچ مرتبہ سورۂ مزمل پھر گھر آجاتا ہوں ۔ پھر ساڑھے چار بجے مسجد چلا جاتا ہوں‘ وہاں تلاوت قرآن کرتا ہوں‘ عصر تک۔ عصر کی نمازباجماعت‘ ایک تسبیح سورۂ توبہ کی آخری دو آیات‘ ایک تسبیح یَابَاعِثُ یَافَتَّاحُ یَاکَرِیْمُ ایک تسبیح پہلا کلمہ‘ ایک تسبیح اللہ تیرا احسان ہے‘ سات مرتبہ اَللّٰھُمَّ اَجِرْنِی مِنَ النَّارِ پھر مغرب تک اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ کَمَاتُحِبُّ وَتَرْضٰی لَہٗ کا ورد‘ مغرب باجماعت‘ چھ رکعت اوابین‘ عشاء تک مسجد میں‘ یہی درود شریف‘ اوابین سے پہلے بیعت کارڈ کی مسنون تین تسبیحات‘ ایک تسبیح سورۂ توبہ کی آخری دو آیات ایک تسبیح  یَابَاعِثُ یَافَتَّاحُ یَاکَرِیْمُ ایک تسبیح پہلا کلمہ‘ پھر عشاء باجماعت‘ تبارک الذی

ایک مرتبہ‘ ایک مرتبہ سورۂ مزمل‘ ایک تسبیح سورۂ توبہ کی آخری دو آیات‘ ایک تسبیح پہلا کلمہ‘ ایک تسبیح یَابَاعِثُ یَافَتَّاحُ یَاکَرِیْمُ پڑھ کر گھر آکر سونے سے پہلے سورۂ بقرہ کا آخری رکوع ایک مرتبہ‘ ایک مرتبہ آیۃ الکرسی‘ ایک مرتبہ سورۂ مومنین کی آخری پانچ آیات‘ پھر کلمہ پڑھتے پڑھتے سوجاتا ہوں۔ اللہ کی مہربانی ہے کہ جب اٹھتا ہوں تو زبان پر کلمہ ہوتا ہے‘ کلمہ سے پہلے گیارہ مرتبہ یَابَاعِثُ یَانُوْرُ مغرب اور عشاء کے بعد

اَللّٰھُمَّ اَجِرْنِی مِنَ النَّارِ درود شریف اٹھتے‘ بیٹھتے پڑھتا ہوں قریباچار پانچ ہزار روزانہ کا ہوجاتا ہے اور اب تک 17لاکھ درود شریف کی تعداد ہوگئی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 415 reviews.