Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوںكا شافی علاج (طبی مشورے)

ماہنامہ عبقری - مارچ 2014

توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں اور اس پر مکمل پتہ واضح ہو۔ جوابی لفافہ نہ ڈالنے کی صورت میں جواب ارسال نہیں کیا جائیگا۔لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں سٹیپلرز پن استعمال نہ کریں ۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ صفحے کے ایک طرف لکھیں۔ نام اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوٹ: وہی غذا کھائیں جو آپ کیلئے تجویز کی گئی ہے۔مضمون مختصر لکھیں تاکہ جواب دینے میں آسانی ہو۔

دوائیں کھا کر تنگ آگئی ہوں!

کافی عرصہ سے میرے گلے اور ناک میں خراش رہتی ہے۔ صبح کے وقت چھینکیں آتی ہیں۔ ایک وقت میں دس پندرہ چھینکیں آجاتی ہیں اور ناک بہنے لگتی ہے۔ کوئی ٹھنڈی چیز کھالوں توگلا خراب ہوجاتا ہے۔ موسم کا بدلنا بھی میرے گلے پر بُرا اثر ڈالتا ہے۔ ہلکا سا گردوغبار طبیعت خراب کردیتا ہے۔ دوائیں کھا کھا کر تنگ آگئی ہوں۔ کوئی آسان دیسی علاج تجویزکریں۔ (عائشہ حیات‘ لاہور)
جواب: آپ کو پرانا نزلہ کی شکایت ہے۔ اس کاعلاج پابندی اور طویل عرصہ تک کروانا چاہیے۔ آپ عبقری کے دفتر سے ’’الرجی نزلہ کورس‘‘ استعمال کریں۔ چند ہفتوں کھٹی اور ٹھنڈی چیزوں سے پرہیزکریں۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔

منہ پر دانے

میں فرسٹ ایئر کی طالبہ ہوں‘ عمر اٹھارہ سال ہے‘ آج سے تین یا چار سال پہلے میرے منہ پر دانے نکلے تھے۔ میں نے دانے چھیلنا شروع کردئیے تھے اور اب تک چھیلتی ہوں۔ اب میرے چہرے پر بدنما داغ پڑچکے ہیں جو دھوپ میں نکلنے سے اور بھی بُرے لگتے ہیں۔ (شگفتہ ناز‘ راولپنڈی)
جواب: گل منڈی‘ عناب اور شاہترہ تینوں تین تین گرام رات کو نیم گرم پانی میں بھگودیں اور صبح مل لیں اور چھان کر پی لیں۔ غذا نمبر1 استعمال کریں۔

چکر آتے ہیں

میں نے اپنے دوست کو خون دیا ہے اس کا اپنڈکس کا آپریشن ہوا تھا۔ میرا خون تو لے لیا مگر میرے دوست کو وہ خون نہیں دیا۔ میری طبیعت اسی دن سے ٹھیک نہیں ہے۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ گلوکوز پیو‘ کھاؤ پیو۔ میری تو طبیعت ہی کھانا کھانے کو نہیں چاہتی۔ روز بروز چکر آرہے ہیں۔ کسی کی سمجھ میں کچھ نہیں آرہا اس لیے پریشان ہوں۔ (اختر حسین‘ مانانوالہ)
مشورہ: آدھی مٹھی کشمش عمدہ سندرخانی تین چمچے خالص شہد کھرل میں ڈال کر رگڑیں۔ پھر نو دانے دیسی بادام عمدہ قسم کے شامل کرکے رگڑیں اور کھالیں۔ دیسی انڈے کی ہاف بوائل زردی ایک عدد کھائیں۔ غذا کے بعد عمدہ انگور کھائیں۔ غذا نمبر 3استعمال کریں۔

کیا مجھےنظر لگی ہے

میری عمر سترہ سال کے قریب ہے‘ چہرے پر سرخ دانے نکلے ہوئے ہیں‘ ویسے تو میرا رنگ بالکل سفید ہے اور چہرے پر کالے چھوٹے چھوٹے نشان ہیں۔ میں نے بہت علاج کروایا لیکن فرق نہیں پڑا‘ کسی نے کہا کہ خون صاف نہیں کسی نے کہا نظر لگی ہے۔ میں بہت ہی احساس کمتری کا شکار ہوں۔ (شازیہ‘ لاہور)
مشورہ: آپ عرق منڈی استعمال کرکے دیکھیں انشاء اللہ ضرور فائدہ ہوگا۔غذا نمبر1 استعمال کریں۔

کمزور معدہ

گیس کابہت زیادہ مسئلہ ہے‘ میرا معدہ اس قدر کمزور ہے کہ کوئی بھی چیز کھالوں فوراً ہوا بن جاتی ہے۔ نماز پڑھنا مشکل ہوجاتی ہے۔ سادہ پانی کا گلاس بھی مسئلہ بنادیتا ہے۔ میری جسمانی صحت بھی بہت کمزور ہے۔ کھایاپیا جزوبدن نہیں  بنتا۔ اچھی خوراک اور غذا کھانے کے باوجود فرق بھی نہیں آتا‘ گال پچکے ہوئے ہیں۔ میری عمر 28 سال ہے دیکھنے میں بیس سال کا لگتا ہوں۔ (ذوالقرنین‘ اوکاڑہ)
مشورہ: جوارش جالنیوس چھ گرام غذا کے بعد کھالیا کریں۔ غذا میں بکرے کے گوشت میں کدو‘ توری‘ لوکی‘ ٹینڈے‘ شلجم‘ گاجر پکا کر شوربا بنا کر روٹی سے کھائیں۔ غذا نمبر 3 استعمال کریں۔

رنگ کالا‘آنکھیں پیلی

میری عمر سترہ سال ہے لیکن میں بہت زیادہ بیمار ہوں جس کی وجہ سے میرا رنگ کالا ہوگیا ہے لوگ اب مجھے کالا کالا کہنے لگے ہیں‘ میرا رنگ پہلے بالکل ٹھیک تھا میرے باقی بہن بھائیوں کا رنگ بھی بالکل ٹھیک ہے‘ کچھ دنوں سے رنگ کالا ہونے لگا ہے۔ میری آنکھیں بھی میلی میلی سی پیلی پیلی سی ہوگئی ہیں‘ دراصل مجھے گرمی ہوگئی ہے‘ بس اسی کا علاج بتائیں۔ شہد مجھے نہ بتائیں‘ میں شہد مہیا نہیں کرسکتا۔ (اقبال ڈار‘ پشاور)
مشورہ: عرق گلاب خالص‘ عرق بید مشک خالص ایک ایک بوتل ملا کررکھیں‘ دن میں تین چار بار ایک ایک پیالی پئیں اس کے علاوہ خالص عرق گلاب دونوں آنکھوں میں دن میں پانچ بار قطرہ ٹپکائیں۔ گرم چیزوں سے پرہیز کریں۔ دھوپ سے بچیں گرمی میں نہ جائیں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

ہونٹوں کا مسئلہ

میرامسئلہ ہونٹوں کا ہے یعنی میرے ہونٹ بڑے ہیں‘ خاص کر اوپر والا ہونٹ بڑا ہے۔ پلیز کوئی ایسی دوا بتائیں جس سے میرے ہونٹ خاص کر اوپر والا ہونٹ یا دونوں ہونٹ چھوٹے ہوجائیں۔ میرے منہ پر دانے بھی نکل رہے ہیں۔ (س، جہانگیر‘ حسن ابدال)
مشورہ: ہونٹوں کو بھول جائیں ان کا اب کچھ نہیں ہوسکتا‘ دانوں کیلئے اطریفل شاہترہ چھ گرام صبح و شام کھائیں کسی بھی قسم کی کریم استعمال نہ کریں۔غذا نمبر1 استعمال کریں۔

میری پرابلم

میری عمر 15 سال ہے‘ میری پرابلم یہ ہے کہ میرے چہرے کے ایک طرف سفید رنگ کے چھوٹے اور سخت دانے ہیں‘ یہ مجھے بہت پریشان کرتے ہیں‘ اب یہ زیادہ ہورہے ہیں۔ (مس چٹھہ‘ ملتان)
مشورہ: ایک پتہ تیزپات‘ ایک چائے کی چمچی دیسی اجوائن‘ ایک کپ پانی میں جوش دے کرچھان کر ذرا سی چینی ملا کرپئیں۔ یہ عمل صبح وشام کریں۔غذا نمبر 3 استعمال کریں۔

علاج بلحاظ مزاج

میرا وزن بڑھا ہوا ہے‘ میں نے روزانہ ورزش کے ساتھ ساتھ غذا بھی مناسب حد تک کم کی ہے۔ میرا وزن کم ہونا بھی شروع ہوگیا ہے۔ میں دراصل ایک بات میں آپ کی رائے جاننا چاہتی ہوں۔ کسی نے بتایا ہےکہ اگر میں صبح اور رات کو ایک کپ پانی میں ایک چمچہ سفید زیرہ جوش دے کر اور چھان کر پی لوں تو وزن جلداور مستقل کم ہوجائیگا۔ (عائمہ‘ لاہور)
مشورہ: سفید زیرہ ٹھنڈا ہے‘ ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے پیشاب آور ہے۔ پیشاب زیادہ آئے گا تو ظاہر ہے کمزوری بڑھے گی‘ جسم کمزور ہوگا اور اگر پہلے سے جسم میں ٹھنڈک ہوگی تو زیرہ کے استعمال سے شدید نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔ اکثر موٹے لوگوں میں ٹھنڈک ہی ہوتی ہے۔ یہ بھی خیال رہے کہ اس طرح اگر وزن موٹاپا کم ہوا تومحض عارضی ہوگا۔ علاج مزاج کے مطابق ہوتا ہے ورنہ فائدہ نہیں۔

شدید کمزوری

میری عمر پچیس سال ہے دو ماہ ٹائیفائیڈ بخار میں مبتلا رہا‘ مقامی حکیم صاحب سے متواتر ڈیڑھ ماہ علاج کیا اب بخار تو اتر گیا ہے مگر کمزوری بہت ہوگئی اس کیلئے کوئی دوا تجویز کردیں۔(سلمان یاسر‘ لاہور)
مشورہ: اپنی نیند پوری کریں اور زیادہ محنت کاکام نہ کریں۔ خمیرہ ابریشم اور خمیرہ مروارید ملا کر صبح و شام کھائیں‘ انشاء اللہ کمزوری دور ہوجائے گی۔غذا نمبر 3 استعمال کریں۔

ٹانگوں میں درد

میری عمر چالیس سال ہے میں بطور سیلز مین ایک سٹور پر کام کرتا ہوں دن میں عام طور پر کئی گھنٹے کھڑاہوناپڑتاہے جسکی وجہ سے میری دونوں ٹانگیں درد کرتی رہتی ہیں۔ مجھے کوئی ایسی دوا تجویز کریں کہ جس کے استعمال سے میری ٹانگیں دردنہ کریں۔(قاسم‘ گوجرانوالہ)
مشورہ: آپ معجون فلاسفہ اور معجون آردخرما نصف نصف چمچی صبح و شام نیم گرم دودھ سے کھائیں۔ یہ دوا دو ماہ کھائیں‘ ٹانگیں درد نہیں کریں گی۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔

کالی کھانسی کا نسخہ

اکثر چھوٹے بچوں کو کالی کھانسی ہوجاتی ہے اس کا کوئی نسخہ تجویزکردیں۔ (سویرا‘ کوئٹہ)
مشورہ: کاکڑا سنگھی بیس گرام سہاگہ بریاں دو گرام دونوں کو پیس کر آدھی چمچی دوا کو مناسب شہد میں ملا کر نصف نصف چمچی بچہ کو دن میں تین بار یا چاربار چٹائیں۔ کالی کھانسی ختم ہوجائے گی۔

آنکھ میں خارش

میری عمر تیس سال ہے تقریباً تین ماہ سے میری دائیں آنکھ میں گاہے بگاہے خارش ہوتی ہے اور کبھی کبھی جلن محسوس ہوتی ہے۔ مہربانی فرما کر کوئی مفید دوائی تجویز کردیں۔
مشورہ: سونف و دھنیاخشک‘ سبز الائچی کا دانہ ہم وزن پیس کر نصف یا ایک چمچی دن میں دو تین بار کھائیں انشاء اللہ آپ کا یہ عارضہ ٹھیک ہوجائے گا۔

کریم لگائی اور قیامت آگئی

تین سال کی بات ہے کہ بائیں طرف ہونٹوں کے نیچے دانے کے برابر سفید سفید باریک باریک پانی سے بھرے ہوئے دانے ہوئے جیسا کہ عموماً بخار میں نکلتے ہیں اورپھر منہ پک جاتا ہے باہر سے۔ یہ عام طور پر مجھے ہوجاتا ہے اور ہوتا اس وقت ہے جب میں کسی کے چھوٹے گلاس میں پانی پی لوں۔ دو چار دن سے یہ زخم ٹھیک ہوگیا تھا مگر نشان باقی تھا میں نے نشان دور کرنے کیلئے کریم لگالی یہ کافی مشہور کریم ہے اور باہر سے آتی ہے اور بہت مہنگی بھی ہے۔ بس اس کا لگانا تھا کہ قیامت آگئی اب جو بھی دیکھتا ہے وہ کہتا ہے کہ تمہارے چہرے کو کیا ہوا ہے؟؟؟ (زیبا‘ پشاور)
مشورہ: شربت عناب آدھے گلاس پانی میں اتنا ڈالیں کہ پانی میٹھا ہوجائے اور پی لیں صبح و شام ۔ غذا نمبر3 استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 405 reviews.