محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے بیٹے کے پاؤں میں گلٹیاں تھیں‘ ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے نکال تو دیں لیکن پاؤں میں گہرا زخم ہوگیا اور ساتھ ہی ڈاکٹر نے مہنگے انجکشن اور دوائیاں لکھ دیں۔ میں نے یہ ٹوٹکہ آزمایا اور میرا بچہ بالکل ٹھیک ہوگیا۔ ھوالشافی: ہلدی ‘ میٹھا سوڈا اور نمک ہم وزن لے کر گرم پانی میں ڈال دیں۔ جب پانی نیم گرم ہوجائے تو اس سے زخم کو دن میں دو مرتبہ دھوئیں۔ انشاء اللہ چند روز کے عمل سے زخم خشک ہوکر بھرنا شروع ہوجائے گا۔ (والدہ زین العابدین)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں