3،4 اپریل 2014ءبروزجمعرات ، جمعہ کوپورے ملک میں رسالے اور ادویات کے تمام ایجنسی ہولڈرز کو حکیم صاحب کی طرف سے خصوصی کھانا ‘ ملاقات‘ گفتگو اور قیام کا اہتمام ہے۔ صرف اور صرف ایجنسی ہولڈرز ہی تشریف لائیں ان کے علاوہ دیگر حضرات کو اجازت بالکل بھی نہیں۔ دو نشستیں ہوں گی‘ پہلی نشست جمعرات کے دن عصر کے بعد اور دوسری نشست بروز جمعہ ناشتے کے بعد۔ اس کے بعد واپسی کی اجازت ہوگی۔ حکیم صاحب نے تمام چھوٹے اور بڑے ایجنسی ہولڈرز کیلئے خصوصی رعایتی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ پھر تاکید ہے کہ ایجنسی ہولڈرز کے علاوہ دیگر افراد ہرگز نہ آئیں ان کو واپس بھیج دیا جائے گا۔پھر ادارہ سے شکوہ نہ کریں۔ ایجنسی سے مراد چھوٹی یا بڑی سب طرح کی ایجنسیاں اس میں شامل ہیںاور تمام ایجنسی ہولڈرز کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔ یعنی ادویات اور کتابوں کا بل بطور ریکارڈ ہمراہ لائیں چاہے وہ عبقری سے لیتے ہوں یا عبقری کی کسی بڑی ایجنسی سے لیتے ہوں۔ نوٹ: اپنے تمام مشورے تحریری طور پر لکھ کر ساتھ لائیں اور اپنا موبائل نمبر اور پتہ ضرور لکھیں۔کاپی قلم ساتھ لائیں۔تمام کتب‘ ادویات اور رسالے کی خریداری نقد رقم پر ہوگی‘ بینکنگ آن لائن چیک وغیرہ اُوکے ہونے پر دوائی ملے گی۔ خریدی ہوئی دوائی‘ کتب واپس نہ ہونگیں‘ اُس دن ٹیلی فون پر آرڈر بک نہیں کیے جائیں گے‘ صرف دفتر میں بالمشافہ آرڈر ہمراہ لکھ کر لائیں‘ یہ رعایت ملک بھر میں چھوٹے بڑے ایجنسی ہولڈرز کو صرف اُسی دن ہوگی جو ایجنسی ہولڈر دفتر عبقری سے ادویات ‘ کتب لیتے ہیں یا دوسرے شہروں کی بڑی ایجنسیوں سے لیتے ہیں یہ رعایت ان سب کیلئے بھی ہوگی۔کتابیں اور عبقری کی پرانی فائلیں 50%۔ادویات 35%۔ فی سی ڈی 30 روپے۔ برکت والی تھیلی16 روپے۔ نوٹ: تمام ایجنسی ہولڈرز پہلے اپنے پچھلے بقایا جات ادا کریں اُس کے بعد نیا مال جتنا چاہیں کیش پر لیں۔ (ادارہ عبقری)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں