صدقہ جاریہ کا بہترین موقع‘ ہاتھ سے نہ جانے دیجئے گا
مقبول عام و خاص ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں موجود جو حالات و واقعات عام عقل انسانی اور سوچ سے اونچے اور ماورا ہیںیہ کوئی نئی بات نہیں اس سے پہلے بھی صحابہ ؓ، اہل بیتؓ، تابعینؒ،تبع تابعینؒ،اولیاء اللہؒ جیسے خاص بندوں کے ساتھ انوکھے واقعات ہوتے رہے ہیں اور ہوتے رہیں گے’’ جنات کے پیدائشی دوست ‘‘ جلد دوئم کی تیاری تیزی سے وجود میں آرہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ قارئین کا بھی اس روحانی و مقبول سلسلے میں بھرپور حصہ ہو۔ یقیناً آپ چاہتے ہیںتو اس سلسلے میں آپ کوانٹر نیٹ ، کتاب ، رسالے، میگزین یا کسی اللہ والے بزرگ سے کوئی بات ملی ہو تو بغیر کسی تاخیر کے ہمیں بھیجیں آپ کے مشکور ہوں گے۔ یعنی حضرت خضر ؑ سے ملاقاتیں، طے الارض(کم وقت میں زیادہ فاصلہ طے کرنا)،طے الوقت(کم وقت میں زیادہ ذکر کرلینا)، مکاشفات ، پراسرار جنات سے سچی ملاقاتیں، عالم جنات میں حاضری، ان کی مجالس میں شرکت کے واقعات، اہل اللہ کی زندگی سے ثابت شدہ سچی حقیقتیں ہیں یہ واقعات آپ کو کسی بھی اہل اللہؒ کی زندگی میں ملیں ہوں یا کہیں بھی آ پ کی نظر سے گزرے ہوں۔ اس کے علاوہ جدید سائنسی تحقیقات میں روحانیت کے معاملات اور جنات سے ملاقاتیں ، جنات کے بارے میں سائنسی تحقیقات کے حوالے سے کوئی بھی واقعہ ملا ہو تو مکمل حوالے کے ساتھ ہمیں ارسال کریں… آپ کے گفٹ کا انتظار رہے گا ۔ (ادارہ )
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں