Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

امتحان میں بار بار فیل ہونے والوں کیلئے وظیفہ خاص

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2013

جو بھی یہ عمل کرکے گھر سے نکلے گا وہ سرخرو ہو کر لوٹے گا اور میں واقعی سرخرو ہو کر لوٹی، اور وہ امتحان جو میں پاس نہیں کرپارہی تھی اس میں کامیابی ہوئی۔ اس امتحان کے دوران مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے فرشتے میری مدد کررہے ہوں ہر کام خود بخود آسان ہورہا تھا

محترم جناب حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کرنا چاہتی ہوں‘ امید ہے کہ اس سے دوسروں کو بھی فائدہ ہوگا ۔میں عرصہ 2سال سے ایک امتحان دے رہی تھی جوکہ کسی صورت پاس نہیں ہورہا تھا ، اس امتحان میں میرے بار بار فیل ہونے کی وجہ ٹینشن اور ایگزائٹی ہوتی تھی۔ اس بار بھی وہی حالات تھے ٹینشن اورایگزائٹی سے میرا بُرا حال تھا، میرے امتحان میں چار روز باقی تھے میں آپ کا ہر ہفتے کا درس نیٹ سے ڈائون لوڈ کرکے سنتی ہوں۔ کچھ دن پہلے میں نے آپ کادرس سنا سورۂ مومنون کی آخری چار آیات اور اذان کے عمل والا۔ اس کے بعد میں ہر ایک یا 2گھنٹے کے وقفے سے یہ آیات اور اذان سات دفعہ پڑھ کر اپنی دائیں اور بائیں کاندھے پردم کردیتی۔ میں نے جب یہ عمل شروع کیا تو مجھے محسوس ہوا کہ ایک دو دن میں نہ صرف میری ایگزائٹی ختم ہوئی بلکہ میں اتنی پراعتمادمحسوس کرنے لگی کہ جیسے میں بے چینی سے اس امتحان کاانتظار کررہی ہوں جب میں امتحان والے دن گھر سے نکلنے لگی تو ایک دوست کے بتائے ہوئے وظیفے پر عمل کیا۔ اس نے بتایا تھا کہ سورۂ کافرون ، سورۂ النصر، سورۂ اخلاص ، سورۂ فلق اور سورۂ ناس اس طرح پڑھنا کہ بسم اللہ سے شروع کرنا اور بسم اللہ پر ہی ختم کرنا۔ گھر سے نکلنے سے پہلے میں نے یہ عمل کیا اور شام کو میں گھر سرخرو ہو کر لوٹی۔ 2دن کا امتحان تھا اور میں نے دونوں دن یہ عمل کیا۔ جب میری دوست یہ عمل مجھے بتارہی تھی تو اس نے مجھے کہا تھا کہ جو بھی یہ عمل کرکے گھر سے نکلے گا وہ سرخرو ہو کر لوٹے گا اور میں واقعی سرخرو ہو کر لوٹی اور وہ امتحان جو میں پاس نہیں کرپارہی تھی اس میں کامیابی ہوئی۔ اس امتحان کے دوران مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے فرشتے میری مدد کررہے ہوں ہر کام خود بخود آسان ہورہا تھا۔ اس کے علاوہ میں نے یہ منت بھی مانی تھی کہ اگر میں کامیاب ہوئی تو 21بار پہلا انمول خزانہ پڑھوں گی جسے میں نے الحمد للہ پورا کیا۔
ان پانچ سورتوں کے بارے میں ایک حدیث لکھنا چاہوں گی جو میں نے حصن حصین میں پڑھی تھی۔
حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے حضور اقدس ﷺنے فرمایا اے جبیر! کیا تمہیں یہ بات پسند ہے کہ سفر میں نکلو تو اپنے سب ساتھیوں سے بڑھ کر اچھے حال میں رہو اور سب سے زیادہ تمہارے پاس زادراہ رہے۔ حضرت جبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیںکہ میں نے عرض کی کہ میرے ماں باپ آپﷺ پر قربان ہوں میں ضرور یہ چاہتا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ تم یہ پانچ سورتیں سفر میں پڑھا کرو (۱) سورۂ کافرون (۲) سورۂ نصر (۳) سورۂ اخلاص (۴) سورۂ فلق (۵) سورہ ٔناس ہر سورۃ کو بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ سے شروع کیا جائے پھر سورۂ ناس کے بعد بھی بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھی جائے اس طرح پانچ سورتیں اور چھ مرتبہ بسم اللہ شریف پڑھنی ہے۔حضرت جبیر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میں غنی اور زیادہ مال والا تھا جب سفر میں نکلتا تھا تو اپنے ساتھیوں میں سے سب سے زیادہ بدحال ہوجاتا تھا اور میرا زاد راہ بھی سب سے کم ہوجاتا تھا جب سے میں نے حضور اقدسﷺ سے سفر میں ان سورتوں کے پڑھنے کا علم حاصل کیا ہے برابر ان کو سفر میں پڑھتا ہوں اور سفر سے واپس آنے تک اپنے ساتھیوں میں سے سب سے زیادہ اچھے حال میں رہتا ہوں اور میرا زاد راہ بھی سب سے زیادہ رہتا ہے( ابو العلیٰ عن جبیر رضی اللہ عنہٗ) حکیم صاحب آپ سے گزارش ہے کہ میرا نام پوشیدہ رکھیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 208 reviews.