ہاتھوں کی دلکشی اور گھیگوار
گھر کے کام کاج‘ موسمی اثرات اور بہت دیر تک پانی میں بھیگے رہنے کے باعث خواتین کے ہاتھ عموماً سخت کھردرے اور بے رونق ہوجاتے ہیں۔ ایسی خواتین اکثر ہاتھوں کو دلکش بنانے کا طریقہ پوچھتی رہتی ہیں۔ آئیں! ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ہاتھوں کی دلکشی کو واپس حاصل کرنے کیلئے آپ گھیکوار کو کس طرح استعمال کرسکتی ہیں۔
ہاتھوں کو نرم و ملائم اور خوبصورت رکھنے کیلئے گندم کا چوکر اور گھیکوار کے عرق کا آمیزہ بہترین رہتا ہے۔ اس کے تیار اور استعمال کرنے کا طریقہ ذیل میں بیان کیا جارہا ہے۔
آدھا کپ گندم کا چوکر لیں اور اس میں ایک کھانے کا چمچ گھیکوار کا عرق شامل کرکے بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کرلیں۔ اس کے بعد تیار شدہ آمیزے کو تین منٹ تک ہاتھوں پر مساج کریں اور پھر ہاتھوں کو نیم گرم پانی سے اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں اور کوئی اچھی سی کولڈ کریم یا لوشن لگالیں۔ یہ عمل رات کو سونے سے قبل کریں تو اچھا رہے گا کیونکہ اس کے بعد آپ کو کئی گھنٹوں تک پانی میں ہاتھ ڈالنے کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی۔
اگر آپ بھی بدرونق ہاتھوں کی وجہ سے پریشان ہیں تو یہ نسخہ استعمال کریں۔ چند روز کے استعمال سے ہی ہاتھ نرم و ملائم اور خوبصورت ہوجائیں گے۔
پھلبہری کیلئے
ھوالشافی: گندھک آملہ سار‘ مولی کے بیج‘ بابچی ہم وزن لیں۔ تینوں چیزوں کو کوٹ کر باریک چھان لیں۔
مٹی کا برتن لیں اس میں آدھا کلو دہی ڈال کر پھر تینوں چیزوں کا سفوف اور گنے کے سرکے کے چند قطرے ڈال کر اچھی طرح ہلا کر دو تین دنوں کیلئے بند کرکے رکھ دیں اور بعد میں کھرل کرکے متاثرہ حصے پر لگا کر دھوپ میں کھڑے ہوں اور پانچ منٹ بعد نہالیں۔( اقتباس :جلد6)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں