Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اللہ کے کلام سے گھر بیٹھے شفاء پائیں

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2013ء

یہ میں نے خود پڑھا‘ میرا بیٹا بالکل ٹھیک ہوگیا ہے اب ماشاء اللہ وہ پانچ سال کا ہے اس کے بعد میرا دوسرا بیٹا ہوا جو کہ بالکل صحت مند ہے۔ دوسال کا ہے اللہ کا شکر ہے کہ اس کو یہ بیماری نہیں ہے۔میرا یہ لکھا ہوا عمل اگر کسی کے کام آجائے تو مجھے بہت خوشی ہوگی۔

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کو قرآن پاک سے ’’مسان‘‘ کا علاج بتانا چاہتی ہوں جو میں نے کسی بزرگ سے پایا اور اللہ تعالیٰ نے مجھے اور میرے بیٹے کو سوفیصد سے بھی زیادہ شفاء دی ہے وہ یہ ہے:۔
شادی کے بعد جب میرا پہلا بیٹا ہوا تو پیدائش کے وقت بالکل ٹھیک تھا لیکن چند ہی روز میں وہ بغیر کسی وجہ کے کمزور ہونا شروع ہوگیا اور وہ بہت زیادہ روتا حتیٰ کہ اس کے ہاتھ پاؤں اکڑ جاتے اس کی چھاتی کی ہڈیاں نکل آئیں اور سر بالکل اکڑ کر پیچھے ہوگیا۔ غرض یہ کہ وہ بالکل کمزور ہوگیا حتیٰ کہ تین ماہ میں میں نے اور میرے شوہر نے بے شمار ڈاکٹرز کو دکھایا لیکن بے سود۔۔۔ میں تو اس کی زندگی سے مایوس ہوگئی پھر کسی نے ایک حکیم صاحب کا بتایا جو دوائی کے ساتھ روحانی علاج بھی کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کو ام الصبیان کا مرض ہے جو کہ ماں کے پیٹ سے شروع ہوتا ہے ماں اور بچے دونوں کا علاج ضروری ہے اگر ماں کا علاج نہ ہوا تو آئندہ بچے کو بھی یہی بیماری ہوگی۔ خیر انہوں نے علاج کیا جس سے صرف وقتی فائدہ ہوا اس کے بعد پھر وہی حالت ہوگئی۔ کسی نے مجھے کہا کہ فلاں زیارت پر جاکر سات مرتبہ ماں اور بچہ نہائیں تو مرض جاتا رہتا ہے لیکن میں نے ان سے کہا کہ مجھے اللہ پر یقین ہے۔ انشاء اللہ میں اور میرا بیٹا اللہ کے کلام سے گھر بیٹھے شفاء پائیں گے اور الحمدللہ ایسا ہی ہوا یہ عمل مجھے کسی بزرگ نے بتایا۔ عمل درج ذیل ہے:۔
سورۃ الحاقۃ پارہ نمبر 29 دورکوع کی ہے۔
پڑھنے کی ترکیب یہ ہے کہ اول و آخر درودابراہیمی 11 مرتبہ اور سورۂ بھی 11 مرتبہ اس طرح پڑھیں کہ ہر بار تسمیہ شریف کے بعد سورۃ شروع کریں اور ہر بار مکمل کرنے پر خود پر اور بچے پر دم کریں اور اپنے لیے اور بچے کیلئے ہر بار سورۂ مکمل کرنے پر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ اس طرح گیارہ مرتبہ سورۃ مکمل کریں پورے دن میں کوئی ایک وقت مقرر کرلیں اور کم از کم 21 روز متواتر ایسا کریں اس سے زیادہ بھی پڑھیں۔ انشاء اللہ 21 روز سے پہلے ہی بچے کی حالت سنبھلنا شروع ہوجائے گی اور ماں بھی ٹھیک ہوجائے گی اور پھر کسی بچے کو یہ تکلیف نہ ہوگی انشاء اللہ۔
محترم حکیم صاحب! یہ میں نے خود پڑھا‘ میرا بیٹا بالکل ٹھیک ہوگیا ہے اب ماشاء اللہ وہ پانچ سال کا ہے اس کے بعد میرا دوسرا بیٹا ہوا جو کہ بالکل صحت مند ہے۔ دوسال کا ہے اللہ کا شکر ہے کہ اس کو یہ بیماری نہیں ہے۔میرا یہ لکھا ہوا عمل اگر کسی کے کام آجائے تو مجھے بہت خوشی ہوگی۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 061 reviews.