حضرت حکیم صاحب نے اپنے درس میں تفسیر ابن کثیر کا حوالہ دیا تھا‘ لاکھوں لوگ درس ‘ عبقری میگزین‘نیٹ اور بالمشافہ فیض پاتے ہیں۔ لوگوں کا خلوص اتنا ہے کہ وہ حضرت حکیم صاحب کی اجازت کے بغیر نہ کوئی کتاب خریدتے ہیں نہ پڑھتے ہیں۔ جب سے تفسیر کا سنا تو لوگوں کا اصرار ہے کہ ہم کس ادارہ کی تفسیر خریدیں جو واقعی غلطیوں سے پاک ہو‘ آسان بھی ہو‘ جامع بھی اور باکمال بھی ہو۔ جو تفسیرابن کثیر حضرت حکیم صاحب کے مطالعہ میں ہے وہ واقعی غلطیوں سے پاک پھر اس میں خوبی یہ ہے کہ مکمل قرآن کا ترجمہ بھی اور ساتھ تفسیر ابن کثیر بھی ہے۔ اس لیے حضرت حکیم صاحب کی طرف سے مندرجہ ذیل ادارہ کی تفسیر خریدنے کا مشورہ ہے‘ اس کے علاوہ کسی اور ادارہ کی تفسیر نہ خریدیں کیونکہ صرف یہ واحد تفسیر ہے جو عام فہم ایک مکمل اور غلطیوں سے پاک ہے۔ الحمدللہ! کچھ ذاتی نفع یا کمیشن نہیں اور نہ ہی حضرت حکیم صاحب کےہاں کسی ادارہ کا اشتہار ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں بدگمانی اور شک سے بچائے۔
ادارہ کا نام: مکتبہ قاسمیہ الفضل مارکیٹ 17 اردو بازار لاہور فون: 042-37232536۔ 0321-4220554 (یہ نمبر یوفون نیٹ ورک میں کنورڈ ہے۔)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں