محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 7 سال ہے اور میں کافی عرصہ سے اپنی امی اور ابو کے ساتھ درس میں شریک ہورہا ہوں‘مجھے کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق ہے‘ پچھلے ماہ جمعرات والے دن ہماری پریکٹس تھی اور اگلے دن ہمارا میچ تھا‘ جس کیلئے میں بہت خوش تھا۔ہمارے کوچ نے مجھے بلایا تو میں درس میں آنے کی بجائے ٹریننگ سنٹر میں چلا گیا‘ جب میں وہاں گیا تو کوچ نے مجھے یہ کہہ کر واپس بھیج دیا کہ کل میچ بڑے لڑکوں کا ہےتم گھر جاؤ۔ مایوس ہوکرجب میں گھر آیا تو میرے امی اور ابو درس میں جاچکے تھے‘ میں جیسے تیسے کرکے درس میں پہنچا اور یہاں آکر رو رو کر دعا کی جب میں واپس گھر آیا توفون کی گھنٹی بجی جب فون اٹھایا تو فون کوچ کا تھا‘ انہوں نے کہا تمہیں کل کے میچ کیلئے ٹیم میں سلیکٹ کرلیا گیا ہے لہٰذا تم کل میچ کھیلوں گے)
اتنا سننا تھا کہ خوشی سے میری آنکھوں میں آنسو آگئے کہ درس چھوڑنے پر کوچ نے ٹیم سے نکال دیا تھا اور پھر درس میں شمولیت اور دعا کے بعد کوچ نے دوبارہ ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔اس میچ میں میری کارکردگی اتنی زبردست رہی کہ میں خود حیران۔۔۔(علی‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں