محترم حکیم صاحب السلام علیکم! کچھ دن پہلے میں اپنے دوست کے گاؤں گیا۔ وہاں کچھ دیر قیام کیا۔ اس کے گاؤں میں ایک عیسائی شخص ہے جس کا نام طالب ہے۔ چند ماہ پہلے بھی میں یہاں آیا تھا تو وہ بہت زیادہ بیمار تھا اور چارپائی سے اٹھنے کی سکت نہ رکھتا تھا میں نے اس کو روحانی پھکی دی۔ جب اب میں اس گاؤں میں گیا تو وہ خود چل کر میرے دوست کے گھر آگیا اور میرا بہت شکریہ ادا کیا اور مزید روحانی پھکی کا تقاضا کیا اور بتایا کہ اس روحانی پھکی میں واقعی کوئی روحانی طاقت ہے‘ میں نے بہت جگہ سے اپنے علاج کروائے لیکن کہیں سے کوئی فرق نہیں پڑا لیکن جیسے جیسے میں روحانی پھکی استعمال کرتا گیا‘ میرے اندر ایک نئی جان آتی گئی۔ میں نے اس کو مزید روحانی پھکی دی اور ساتھ دم والا پانی بھی استعمال کرنے کو کہا۔(حسن اللہ ہاشمی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں