بحیثیت مسلمان ہم جس بااخلا ق نبیﷺ کے پیرو کا ر ہیںانکا غیر مسلموں سے کیا مثالی سلوک تھا‘ آپ نے سابقہ اقساط میں پڑھا اب ان کے غلاموں کی روشن زندگی کو پڑھیں۔ سوچیں! فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے
ابوعبداللہ خیاط رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں بیان کیا جاتا ہے کہ آپ دکان پر بیٹھ کر کپڑے سیتے تھے۔ ایک مجوسی جو آپ سے کینہ رکھتا تھا‘ اپنے کپڑے ان سے سلواتا اور اجرت میں کھوٹے سکے دیتا۔ آپ انہیں لے لیتے‘ نہ واپس کرتے اور نہ انہیں بتلاتے کہ تو نے کھوٹے سکے دئیے ہیں۔ ایک روز وہ اُجرت دینے کیلئے آیا تو دکان پر آپ کا شاگرد بیٹھا تھا۔ مجوسی نے حسب معمول کھوٹے سکے دئیے اور اپنے کپڑے طلب کیے۔ شاگرد نے کھوٹے سکے واپس کردئیے اور کپڑا دینے سے انکار کردیا۔ ابوعبداللہ آئے تو شاگرد نے انہیں واقعہ بتلایا۔ آپ نے فرمایا‘ تو نے برا کیا‘ یہ مجوسی ایک سال سے یہی معاملہ کرتا رہا ہے اور میں خاموشی سے یہ سکے لے کر کنوئیں میں ڈال دیتا ہوں تاکہ وہ اور کسی مسلمان کو دھوکا نہ دے سکے۔
حسن خلق کی علامات: یوسف ابن اسباط رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حسن خلق کی دس علامتیں ہیں۔ مخالفت کم کرنا‘ حسن انصاف سے کام لینا‘ انتقام نہ لینا‘ برائیوں سے نفرت کرنا‘ معذرت قبول کرنا‘ نفس کو ملامت کرنا‘ دوسروں کی بجائے اپنے عیوب پر نظر رکھنا‘ چھوٹے بڑے ہر شخص کے ساتھ خندہ روئی سے پیش آنا‘ ہرادنیٰ و اعلیٰ سے نرم گفتگو کرنا۔
کسی شخص نے سہل تستری رحمۃ اللہ علیہ سے دریافت کیا کہ حسن خلق کیا ہے؟ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا اس کا ادنیٰ درجہ یہ ہے کہ کسی سے انتقام نہ لے‘ ایذا برداشت کرے‘ ظالم پر رحم کرے اور اس کیلئے مغفرت کی دعا کرے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں