Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

دلیر بڑھیا اور چالاک چور

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2013ء

چور نے سوچا اب یہ افطار کرکے سوجائے گی تو میں سامان چرالوں گا جب بڑھیا روزہ افطار کرچکی تو نماز پڑھنے کھڑی ہوگئی

بغداد شہر میں ایک بڑھیا رہتی تھی‘ کثرت سے روزے رکھتی اور نماز پڑھتی تھی۔ اس کا ایک ہی بیٹا تھا جو سونے کا کاروبار کرتا تھا وہ ہمیشہ شراب اورفضول کھیلوں میں مصروف رہتا۔ بیٹا سارا دن دکان پر مصروف رہتا‘ رات کو اپنے پیسوں اور زیورات کی تھیلی اپنی ماں کے حوالے کرکے رات اپنے دوستوں کے گھر گزارتا۔ ایک چوریہ سب معاملہ دیکھا کرتا اور اس نے وہ تھیلی چوری کرنے کا ارادہ کرلیا اور گھر میں داخل ہوگیا لڑکے کو خبر نہ ہوئی اور چور چھپ گیا لڑکے نے وہ تھیلی اپنی ماں کے حوالے کی اور باہر نکل گیا۔ بڑھیا نے ایک کمرہ میں لوہے کی الماری میں تھیلی رکھی اور دروازے پر بیٹھ گئی اور افطار کا سامان سامنے رکھ لیا۔ چور نے سوچا اب یہ افطار کرکے سوجائے گی تو میں سامان چرالوں گا جب بڑھیا روزہ افطار کرچکی تو نماز پڑھنے کھڑی ہوگئی اور نماز لمبی ہوگئی اور آدھی رات گزر گئی چور حیران ہوگیا اور اس کو ڈر ہوا کہ کہیں صبح نہ ہوجائے وہ گھرمیں پھرا اس کو نئی لنگی مل گئی اور کچھ عطر۔ اس نے لنگی باندھی اور عطر لگایا اور بہت موٹی آواز بنا کر بولا کہ بڑھیا گھبرا جائے۔ بڑھیا دلیر تھی سمجھ گئی کہ یہ چور ہے۔ چور بولا‘ میں  جبرائیل ہوں اللہ تعالیٰ نے مجھے بھیجا ہے کہ تیرا بیٹا فاسق ہے ‘ اسے نصیحت کروں تو بڑھیا نے یہ ظاہر کیا کہ گھبراہٹ سے اس پرغشی طاری ہوگئی‘ اور درخواست کرنے لگی میرے بیٹے کو چھوڑ دو اس کو قتل نہ کرنا‘ چور نے کہا میں صرف مال والی تھیلی لے کر اس کے دل کو رنج پہنچانے آیا ہوں تاکہ وہ توبہ کرلے تو میں اسے تھیلی واپس کردوں تو بڑھیا نے کہا تعمیل کرو۔ چور اندر داخل ہوگیا تاکہ تھیلی لے جائے تو بڑھیا نے آہستہ سے باہر جاکر دروازہ بند کرکے باہر سے کنڈی لگادی۔ اب تو چور کو موت نظر آنے لگی جب کہیں سے باہر نکلنے کا راستہ نہ ملا تو بڑھیا سے بولا دروازہ کھول دو تو بڑھیا نے کہا اے جبرائیل تیرے لیے کیا مشکل ہے تو روشندان سے نکل جا یا دیوار کو پھاڑ کر نکل جا۔۔۔ اب چور نے محسوس کرلیا کہ بڑھیا چالاک اور دلیر ہے تو خوشامد اور منت شروع کردی اور توبہ کرنے لگا۔ بڑھیا روزہ رکھ کر نماز پڑھنے کھڑی ہوگئی اور چور سوال کرتا رہا یہاں تک کہ سورج نکل آیا اور اس کا بیٹا واپس آگیا۔ بڑھیا نے تمام باتیں اپنے بیٹے کو بتائیں وہ کوتوال پولیس کو بلالایا تو انہوں نے دروازہ کھول کر چور کو قابو کرلیا۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 989 reviews.