Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوںكا شافی علاج (طبی مشورے)

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2013ء

توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں اور اس پر مکمل پتہ واضح ہو۔ جوابی لفافہ نہ ڈالنے کی صورت میں جواب ارسال نہیں کیا جائیگا۔لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں سٹیپلرز پن استعمال نہ کریں ۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ صفحے کے ایک طرف لکھیں۔ نام اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوٹ: وہی غذا کھائیں جو آپ کیلئے تجویز کی گئی ہے۔مضمون مختصر لکھیں تاکہ جواب دینے میں آسانی ہو۔

پریشانی ہی پریشانی

میرے چہرے پر دانے بہت نکلتے ہیں‘ کبھی کیل نکلتے ہیں‘ کبھی مہاسے زیادہ ہوجاتے ہیں اور اکثر پھوڑے نکلتے ہیں ان کی وجہ سے چہرہ بہت بھدا ہوگیا ہے‘ سات سال سے میں یہ مصیبت بھگت رہی ہوں۔ اس کے علاوہ میرے ہاتھوں کی ہتھیلیاں بھی سخت ہوگئی ہیں جب میں کپڑے برتن وغیرہ دھوتی ہوں تو ایک دم خارش شروع ہوجاتی ہے پھر دانے نکل آتے ہیں پھر بہت دنوں تک چھلکے اترتے رہتے ہیں یہ دانے انگلیوں کے درمیان اور ہتھیلیوں کے کناروں پر زیادہ نکلتے ہیں یہ دانے چھوٹے چھوٹے اور سرخ رنگ کے ہوتے ہیں ان میں پیپ نہیں ہوتی مگر خارش بہت ہوتی ہے۔ میں نے بہت علاج کروائے ہیں لیکن آرام نہیں آیا‘ میں بہت پریشان ہوں۔ (عائشہ درانی‘ کوٹ ادو)
مشورہ: نیم کے پھولوں کا عرق کشید کروالیں‘ کوئی بھی طبیب یا دواخانے والے جو عرق کشید کرتے ہوں یہ کام آسانی سے معمولی اجرت لیکر کردیں گے‘ نیم کے پھول مارکیٹ میں پنساریوں سے عام مل جاتے ہیں مگرذرا یہ خیال رہے کہ نیم کے پھول پرانے نہ ہوں اسی سال کے ہوں طبی زبان میں ان کو گل نیم کہتے ہیں۔ عرق کشید کرنے والے سے کہہ دیں کہ آدھ پاؤ نیم کے پھولوں سے ایک بوتل عرق کشید کریں۔ عرق تیار ہونے پر بوتلوں میں محفوظ کرلیں۔ ایک بڑا چمچہ یہ عرق دن میں تین بار غذا سے گھنٹہ پہلے پئیں۔ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

سردی سے پریشان ہوں

سردی بہت لگتی ہے جبکہ دوسروں کو میں دیکھتا ہوں وہ اس موسم میں ایک قمیص میں پھرتے ہیں مجھے اندر بنیان اور سوئیٹر پہننا پڑتا ہے‘ شروع سردی میں ہی نزلہ زکام ہوجاتا ہے میں نے بہت علاج کروائے مگر کچھ فائدہ نہیں ہوتا تمام موسم سرما میں بیمار رہتا ہوں کبھی کھانسی‘ کبھی نزلہ زکام کبھی حرارت ہوجاتی ہے۔(محمد حفیظ‘ فیصل آباد)
مشورہ: ہر گھنٹے بعدستر شفائیں ایک چنے کے برابر منہ میں رکھ کر چوسیں۔صبح نہار منہ شفائے حیرت سیرپ نیم گرم پانی میں ملا کر استعمال کریں۔ اس سے ناصرف نزلہ و زکام اور سردی سےبچیں گے بلکہ اور بھی کئی عوارض سے محفوظ رہیں گے۔ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔یہ دونوں ادویات اپنے شہر کی ایجنسی سے حاصل کریں۔ ایجنسی کا پتہ رسالہ عبقری کے صفحہ نمبر 46 پر موجود ہوتا ہے ۔ عمدہ قسم کا بھنا ہوا گوشت کھایا کریں۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔

حساس دانت

میرے دانتوں سے اچانک خون آنے لگا ہے جبکہ میں باقاعدگی سے روزانہ صبح اور رات کو سوتے وقت برش کرتی ہوں اوررات کو سوتے وقت برش کرتی ہوں اور اچھے سے اچھا پیسٹ استعمال کرتی ہوں میں نے کبھی دانتوں میں کوئی معمولی پیسٹ یا منجن نہیں لگایا کیونکہ میں شروع ہی سے دانتوں کی صفائی اور صحت کے بارے میں بڑی حساس واقع ہوئی ہوں مگر اب کچھ دنوں سے اچانک ہی بیٹھے بیٹھے دانتوں سے خون آنے لگا ہے۔ بس کبھی اچانک ہی تھوکتی ہوں تو اس میں خون ہوتا ہے پھر جوں جوں تھوکتی جاتی ہوں خون کی مقدار زیادہ ہوتی جاتی ہے کبھی تو کافی کافی دیر پانی سے کلیاں کرتی رہتی ہوں تب کہیں جاکر خون بند ہوتاہے۔ میں نے ڈینٹسٹ کو دکھایا اس نے کچھ دوا وغیرہ لگائی اور ایک ٹیوب لکھ دی کہ یہ پیسٹ کیا کریں پندرہ بیس دن سے اس کی ہدایات پر پابندی سے عمل کررہی ہوں مگر اب تک کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ ڈینٹسٹ کوالیفائیڈ ہے اس کا کہنا ہے دانتوں میں کوئی خرابی نہیں ہے شاید ہاضمہ خراب ہے یا معدے میں تیزابیت ہے حالانکہ یہ بات نہیں ہے نہ میرا ہاضمہ خراب ہے نہ میرے معدے میں تیزابیت ہے۔ (شمع‘ رحیم یار خان)
مشورہ: آپ برش تبدیل کردیجئے۔ یہ بات یاد رکھئے کہ جب ایک بار برش سے دانتوں کو صاف کرلیا جائے تو اس میں بے شمار اقسام کے خوردبینی جراثیم لگ جاتے ہیں اور جب عام پانی سے دھو کر اسے رکھا جاتا ہے تو اگلے چوبیس گھنٹے میں وہ جراثیم لاکھوں کروڑوں گنا بڑھ جاتے ہیں اسی طرح ان میں ہر روز اضافہ ہوتا جاتا ہے اگر ہر روز برش کا خوردبینی جائزہ لیا جائے تو ایک مرتبہ برش کا استعمال کرنے کے بعد دوسری بار اس برش کو منہ میں کوئی بھی داخل نہ کرے اس کا واحد حل یہ ہے کہ برش کو جلد از جلد تبدیل کیا جائے کیونکہ جب اس قسم کے برش کو زیادہ دنوں تک استعمال کیا جاتا ہے تو اس سے دانتوں کوخطرہ لاحق ہوجاتا ہے اور ان میں طرح طرح کی بیماریاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا برش خراب ہوگیا ہے اور اب وہ اس قابل نہیں رہا ہے کہ اس سے دانتوں کی صفائی ہوسکے بلکہ بجائے صفائی کے اس سے دانتوں میں عفونت پیدا ہورہی ہے اس لیے آپ فوراً برش کو تبدیل کرلیں ورنہ دانتوں میں پیپ پڑجانے کا خطرہ ہے۔ آپ اس کے علاوہ مسواک کو سنت نبویﷺ سمجھ کر ہر نماز سے پہلے استعمال کریں۔ پیلو کی مسواک بازار سے عام مل جاتی ہے آپ وہ استعمال کریں۔ مسواک استعمال کرنے سے بہت لوگوں کے منہ کے کینسر تک ٹھیک ہوگئے ہیں اس میں عجیب روحانی طاقت ہے۔ آپ بھی آزمائیں اور دعائیں دیں۔غذا نمبر2 استعمال کریں۔

سب بیماری پر خرچ ہوتا ہے

والدہ صاحبہ دیکھنے میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں اور خوب صحت مند نظر آتی ہیں مگر ان کے پیٹ میں کوئی چیز کاٹتی ہے۔ کئی بار الٹراساؤنڈ کرواچکے ہیں لیکن الٹرساؤنڈ میںکچھ نظر نہیں آتا نہ ہی ایکسروں میں کچھ نظر آتا ہے۔ اب ڈاکٹر کہتے ہیں ہماری سمجھ میں یہ بیماری نہیں آرہی ہے۔ والدہ صاحبہ کو سخت تکلیف ہوتی ہے انہیں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کوئی چیز ان کے پیٹ میں کاٹ رہی ہے اور باہر نکلنے کی کوشش کررہی ہے۔اس چکر میں وہ لیٹرین میں دو دو گھنٹے تک بیٹھی رہتی ہیں۔ ان کا پیٹ پھول جاتا ہے اور ایسا ہوجاتا ہے کہ جیسے ابھی پھٹ جائے گا۔ ڈاکٹر کیڑوں کی دوائیں دیکر تنگ آچکے ہیں۔ امی کی بیماری کی وجہ سے ہمارے گھر کا تمام نظام چوپٹ ہوکر رہ گیا ہے۔ ہماری تعلیم پر بھی بہت بُرا اثر پڑرہا ہے۔ ہمارا گھرانہ متوسط طبقے سے تعلق رکھتا ہے ہم آٹھ بہن بھائی ہیں اور سب زیرتعلیم ہیں۔ ابو جو کچھ فیکٹری میں مزدوری سے کما کر لاتے ہیں سب بیماری پر خرچ ہوجاتا ہے۔ بہت پریشان ہیں۔ (سائرہ‘ سویرا‘ کراچی)
مشورہ: اسپغول ایک چائے کی چمچی صاف کرکے ایک کپ پانی میں بھگودیں پندرہ منٹ کے بعد ایک چمچہ شربت صندل الائچی کیساتھ ملا کر پلا دیں۔جوہر شفاء مدینہ‘ ٹھنڈی‘ مراد اور ہاضم خاص تین ماہ پابندی سے لکھی ہوئی ہدایات کے مطابق استعمال کریں۔ غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

پورا بدن متاثر

جب میں بارہ سال کی تھی تو مجھے نزلہ زکام رہنے لگا جس کا ڈاکٹری علاج ہوتا رہا دو سال بعد دائیں طرف ہونٹوں کے قریب کالاداغ ہوگیا۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ خود ہی چلا جائے گا بچوں کو ہوجاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی میرے دائیں بازو میں شدید درد رہنے لگا‘ میری امی تیل کی مالش کردیتیں۔ ڈاکٹر درد کی گولیاں دے دیتے پھر میری ڈاڑھوں میں کیڑا لگنے لگا بلکہ ڈاکٹر نے ایک ڈاڑھ نکال بھی دی۔ دانتوں کے ڈاکٹر نے بتایا کہ مسوڑھوں میں خراب خون جمع ہوگیا ہے اس کے سبب سے یہ کالا داغ بنا ہے اور اسی وجہ سے ڈاڑھوں کو کیڑا لگ رہا ہے‘ سخت پریشان تھی کوئی علاج سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ آپ نے لیموں کے استعمال کا مشورہ دیا۔ میں نے ہر روز ایک لیموں ایک گلاس پانی میں ڈال کر پینا شروع کیا جس سے کالاداغ بھی ختم ہوگیا۔ بازو کا درد بھی ٹھیک ہوگیا ڈاڑھ میں کیڑا لگنا بھی بند ہوگیا۔ اب حال یہ ہے کہ ہونٹوں کے نزدیک ہلکا سا داغ نظر آتا ہے۔ حلق میں ریشہ گرتا ہے۔ کمزوری کی وجہ سے زیادہ کام کرنے سے بازو میں درد ہوجاتا ہے۔ دائیں طرف کا پورا بدن متاثر ہے اور اس میں درد رہتا ہے۔ میری عمر اب 22 سال ہے‘ مشورہ جلدی دیں۔ (شمائلہ‘ ملتان)
مشورہ: خون صفا اور جوہر شفاء مدینہ دو سے تین ماہ مسلسل ادویات کے بروشر پر دی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔انشاء اللہ چند ہی ہفتوں میں آپ کو صحت کے آثار نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔ غذا میں عمدہ جوان بکرے کا گوشت اچھی طرح گلا کر پکائیں ادرک زیادہ ڈالیں چپاتی سے کھائیں۔ صبح دیسی انڈے کا ہری مرچ ڈال کر آملیٹ بنا کر کھائیں۔ ٹھنڈی چیزوں دودھ‘ دہی‘ چاول وغیرہ سے پرہیز کریں۔غذا نمبر2استعمال کریں۔

معدہ میں نقص

میرا معدہ ٹھیک نہیں ہے۔ حکیموں نے بتایا ہے کہ تم نے بخار میں روٹی کھائی ہے اس کی وجہ سے معدہ میں نقص ہوگیا ہے کوئی بھی ٹھنڈی چیز جیسے مالٹا‘ کینو کھاؤں تو فوراً نزلہ زکام ہوجاتا ہے۔ سردیوں میں زیادہ تر بخار رہتا ہے۔ ذرا باہر نکل جاؤں چھینکیں آنے لگتی ہیں۔ پھل تو کوئی کھا ہی نہیں سکتی۔ گرم چیز کھانے سے پاخانہ زیادہ آنے لگتا ہے۔ میرا خون بھی خراب ہے۔ گرم چیز کھانے سے تمام بدن پر خارش ہوجاتی ہے۔ دانے زیادہ ہوجانے سے پاؤں پر ورم آجاتا ہے بلکہ پاؤں اکڑ جاتا ہے۔ یہ کیفیت برسات میں زیادہ ہوتی ہے۔ دانوں میں پیپ پڑجاتی ہے لیکن خارج ہوجاتی ہے۔سوتے وقت منہ سے پانی نکلتا ہے‘ تھوک زیادہ آتا ہے۔ بات کرتے وقت بھی تکلیف ہوتی ہے۔ (سلمیٰ سعید‘ شاہکوٹ)
مشورہ: آپ بنفشی قہوہ‘ سترشفائیں جوہر شفاء مدینہ کچھ عرصہ استعمال کریں۔اس کے ساتھ نیم کی کونپلیں پانی میں پیس کر چھان کر صبح و شام پئیں۔ نیم کے پتوں کو پانی میں جوش دیکر چھان کر اس پانی سے پیروں کو دھوئیں۔ غذا میں بیسنی روٹی زیادہ مفید ہے۔ چاول‘ دودھ‘ دہی‘ لسی‘ انڈا‘ مچھلی‘ گائے کا گوشت نہ کھائیں۔ تازہ پھلوں میں کینو‘ مالٹا‘ گرم پانی میں ڈال کر نکال کر نیم گرم چوس سکتے ہیں۔ سیم کی پھلیاں‘ مٹر‘ کچنار ‘سرسوں کا ساگ‘ چنے کا شوربہ یا مصالحے دار ارہڑ کی دال وغیرہ کھاسکتی ہیں۔ زیادہ وہم نہ کریں جو شکایات مرض میں شامل ہیں ان کے تدارک کی تدبیر بتادی ہے۔ غذا نمبر1 استعمال کریں۔

 

جوڑوں میں درد کا روحانی علاج
جب بھی کوئی چیز پینی ہو ۔ چاہے وہ پانی ہو‘ چائے ہو‘ دودھ ہو یاکوئی بھی کولڈ ڈرنک وغیرہ ہو تو اس پر یَاشَافِیَ الْاَبْرَارْ مُقِیْمًا سَدِیْداً پڑھ کر دم کرکے پی لیں انشاء اللہ اللہ شفاء دے گا۔ مریض کو کہیں پانچ روپے خیرات کرتا رہے۔ مجرب عمل ہے۔(عاشق حسین بٹ‘ راولپنڈی)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 984 reviews.