Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

درس سے اعلیٰ پوزیشن پائیں

ماہنامہ عبقری - فروری 2013

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا بہت زیادہ مشکور ہوں‘ کیونکہ آپ کے درس نے مجھے ایک نئی زندگی دی‘ وہ ایسے کہ میں میٹرک کا سٹوڈنٹ تھا لیکن پڑھائی میں بہت زیادہ کمزور تھا‘ ہروقت دوستوں کے ساتھ گپ شپ اور گھر میں فیس بک پر چیٹنگ کرتا رہتا‘ ایک دن میں ویسے ہی گوگل پر کچھ سرچ کررہا تھا تو عبقری ویب سائٹ نظر آئی اس پر کلک کیا تو میں نے ایسے ہی درس و روحانیت و امن پر کلک کیا تو درس چل گیا میں نے تھوڑا سا ہی درس سنا تھا کہ مجھے لگا کہ کوئی چیز مجھے اللہ کی محبت کی طرف کھینچ رہی ہے‘  میں نے اس دن آپ کے 4 گزشتہ درس سنے اور ساتھ دعا مانگی۔میرے پیپرز نزدیک تھے اور میری تیاری بالکل نہ تھی‘ میں نے پھر ہر جمعرات آپ کے درس میں شرکت شروع کردی اور ہر درس کے اختتام پر رو رو کر اللہ سے اپنے پاس ہونے کی دعا کی اور جب میرا رزلٹ آیا تو میرےتمام گھروالے اور رشتے دار حیران رہ گئے کہ یہ پاس کیسےہوگیا کیونکہ میں نے پورا سال کتاب کھول کر بھی نہیں دیکھی تھی‘ ہوتا یہ تھا کہ پیپرز کے دوران قدرتی طور پر میں جو بھی یاد کرتا وہی اگلے دن پیپر میں آجاتا۔ اللہ نے درس کی برکت سے میری غیبی مدد کی۔ اب تو میرے پورے گھر والے درس میں شریک ہوتے ہیں اور ہمارے بہت سے مسائل حل ہوتے ہیں۔(محمد علی‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 491 reviews.