Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

غافل شوہروں کیلئے ایک خاتون کا خط

ماہنامہ عبقری - فروری 2013

ذکر سے میری روح کو سکون ملتا تھا‘ دن رات بہت اچھے گزر رہے تھے لیکن مجھ میں ایک برائی تھی کہ مجھے کرکٹ کا بہت شوق تھا اور میری قسمت تب خراب ہوئی جب میں نے کرکٹ کے چکر میں گھر میں کیبل لگوالی۔ بس حکیم صاحب کیبل کا گھر میں لگنا تھا کہ آہستہ آہستہ سب کچھ ختم ہوگیا

خالی جیب نواب
(محمد رمضان نیازی‘ رحیم یارخان)
ہمارے علاقے ضلع میانوالی میں ہمارے ایک جاننے والے جو کہ ان گنت زمین کے مالک تھے۔ کہتے ہیں کہ گھوڑا دوڑاتے تھک جاتا تھا مگر ان کی زمین کی حدود ختم نہیں ہوتی تھی۔ بھرپور جوان اور جوتے پر گرد نہیں پڑنے دیتے تھے جس زمانے میںسینکڑوں روپے کی بہت اہمیت تھی وہاں لاکھوں کے مالک تھے‘ بَلا کے عیاش تھے‘ شادی بیاہ میں عورتوں کا مجرا کرانا اور بے دریغ پیسہ پھینکنا دلچسپ مشغلہ تھا اور بھی کئی خرافات میں مبتلا تھے۔
تین شادیاں کیں‘ 12 بیٹے ہیں وقت نے پلٹا کھایا سب کچھ ختم ہوگیا جو خود ملازم رکھتے تھے ان کی اولاد اب ملازمتیں کررہی ہے۔ ایک دن روڈ پر بہت شکستہ حال پیدل جارہے تھے‘ کہنے والے نے کہا کہ وہ دیکھو خالی جیب نواب صاحب پیدل جارہے ہیں 12 بیٹے اگر سو روپے بھی روزانہ دیں تو کسی کے محتاج نہ رہیں۔
بے توجہ شوہر اور پریشان بیوی
(پوشیدہ)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے عبقری تقریباً ایک سال پہلے ملا تھا‘ تب سے میں عبقری کی مسلسل قاریہ ہوں‘ عبقری نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے ورنہ میں تو ظلمت کے اندھیروںمیں کھوگئی تھی‘ مجھ سے پے در پے گناہ سرزرد ہورہے تھے‘ لیکن عبقری میں آپ کے درس روحانیت و امن نے مجھے دین کی راہ دکھائی اور اب اس پر چلنے کی کوشش کررہی ہوں‘ اب میں الحمدللہ پردہ بھی کرتی ہوں اور پانچ وقت کی نماز بھی پڑھتی ہوں اور تہجد پڑھنے کی کوشش بھی کرتی ہوں۔ محترم حکیم صاحب میں اب اپنی گزشتہ زندگی کے کچھ واقعات لکھنا چاہتی ہوں کہ مجھ سے گناہ کس وجہ سے سرزرد ہوئے اور اس کا ذمہ دار کون ہے…؟؟؟
میری شادی کو 6سال ہوچکے ہیں‘ میں اپنے شوہر کی وجہ سے بہت پریشان ہوں‘ شادی کے پہلے تین سال تو بہت اچھے گزرے لیکن پھر آہستہ آہستہ پتا نہیںکیا ہوا کہ میرے شوہر کا مجھ سے رویہ تبدیل ہونا شروع ہوگیا۔ میاں بیوی کا ایک پردہ ہوتا ہے اب وہ ہم میں نہیں کیونکہ میرے شوہر ہمارے درمیان جو بھی بات ہوتی ہے وہ اپنی امی سے کردیتے ہیں جس کی وجہ سے میں اور بھی پریشان رہتی ہوں اور وہ ذمہ دار بالکل بھی نہیں ہیں۔
ان کو میرا کچھ بھی خیال نہیں ہے‘ نہ ہی میری ضرورتوں کا خیال ہے۔ میں ان کے پیار کے چند الفاظ کو ترس گئی تھی یہی وجہ تھی کہ مجھ سے گناہ ہوگیا ۔ محترم حکیم صاحب! مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے جس پرمیں بہت زیادہ شرمندہ ہوں‘ مجھے ہر وقت خوف رہتا ہے قبر میں کیا ہوگا۔ جب اس گناہ کے اوپر کی وعیدیں میرے سامنے آتی ہیں تو میرا کلیجہ منہ کو آتا ہے‘ ہروقت رو رو کر اللہ سے توبہ کرتی ہوں۔
میں آخرت میں اللہ کو کیا منہ دکھاؤں گی‘ ساری ساری رات مجھ کو اس گناہ کی وجہ سے نیند نہیں آتی‘
محترم حکیم صاحب! میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ اس گناہ کا ذمہ دار کون ہے؟ کیونکہ شوہر کی مجھ پر توجہ نہیں ہے جو کہ بیوی کو لازمی چاہیے ہوتی ہے۔
میری تمام مردوں سے گزارش ہے کہ براہ مہربانی اپنی بیویوں کو وہ پیار دیں جس کی وہ حق دار ہیں۔
کیبل میرے گھر کا سُکھ چین لے گیا
(ا،ط)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں پہلے پانچ وقت کی نماز پڑھتی‘ ہروقت ذکر اذکار اور تہجد گزار تھی‘ مجھے عبادت میں بہت زیادہ مزہ آتا تھا۔ ذکر سے میری روح کو سکون ملتا تھا‘ دن رات بہت اچھے گزر رہے تھے لیکن مجھ میں ایک برائی تھی کہ مجھے کرکٹ کا بہت شوق تھا اور میری قسمت تب خراب ہوئی جب میں نے کرکٹ کے چکر میں گھر میں کیبل لگوالی۔
بس حکیم صاحب کیبل کا گھر میں لگنا تھا کہ آہستہ آہستہ سب کچھ ختم ہوگیا اور اس کی جگہ نحوست‘ اکتاہٹ اور شیطانی وسوسوں نے لے لی‘ اب صرف نماز پڑھ رہی ہوں اور وہ بھی بڑی مشکل سے اور نماز میں بہت زیادہ وسوسے آتے ہیں اور دل کسی ذکر و اذکار کی جانب مائل نہیں ہوتا اور اگر بمشکل چار دن کچھ ذکر کرلوں تو اپنے آپ کو عالم فاضل سمجھنا شروع کردیتی ہوں‘ بدگمانی جو کہ بہت ہی بُری چیز ہے سب سے پہلے اب میرے دل میں آتی ہے۔
میں کیا کروں…؟ میرے دل میں گناہوں کے پہاڑ ہیں‘ اب مجھ سے بالکل بھی عبادت نہیں ہوپاتی۔ دعا کریں اللہ میرے حال پر رحم فرمائیں‘ گھر میںکوئی مہمان آجائے تو نماز پڑھنا بھی یاد نہیں رہتا۔ کیبل تو میں نے تقریباً ایک ماہ کے بعداتروا دی لیکن اس کی نحوست نے اب تک میرے گھر کو اپنی لپیٹ میںلیا ہوا ہے اور کیبل میرا چین سکون سب کچھ لے گئی۔

مجھے ضرور پڑھیں!!!

 

1 الحمدللہ لاکھوں قارئین پڑھتے اور پھر لکھتے ہیں ہم آپ کی تحریریں باری آنے پر ضرور شائع کریں گے۔ اگر کسی وجہ سے ڈاک ہم تک نہ پہنچی تو مجبوری ہے۔ اگر کہیں سے تحریر لیں تو متعلقہ حوالہ ضرور لکھیں۔تحریر پر اپنا موبائل یا فون نمبر ضرور لکھیں۔ 2 ایڈیٹر کی کتابیں‘ رسالہ آپ کی نظر سے گزرا۔ حتی الوسع کوشش کی جاتی ہے کہ غلطی نہ رہے۔ بشری تقاضے کے پیش نظر اگر غلطی رہ جائے تو مطلع فرمائیں۔ہم آپ کے بے حد شکرگزار ہوں گے۔ایڈیٹر کی کتابیںدراصل تالیفات ہیں جس کیلئے دوسری کتب اور رسائل اور جرائد سے استفادہ کیا گیا ہے یہ وضاحت کرنا لازم سمجھتے ہیںکہ جس کتاب سے حوالہ لیا گیا ہے مؤلف کا انکے تمام نظریات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔بطور حوالہ مختلف لوگوں کی تحریریں اور نظریات شائع کیے گئے ہیں۔ (ادارہ)
3 حکیم صاحب کو موصول ہونیوالی ڈاک میں سے بعض کیساتھ جوابی لفافہ نہیں ہوتا لہٰذا ان کا جواب نہیں دیاجاتا۔ قارئین! جوابی لفافہ ساتھ ضرور ارسال کیا کریں۔نوٹ: بعض قارئین اخبارات و رسائل سے تحریریں من وعن نقل کرکے اپنے نام سے ارسال کرتے ہیں۔ ایسا ہرگز نہ کریں۔ ورنہ آئندہ ان کی قلمی تحریر بھی شائع نہیں کی جائیگی۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 481 reviews.