Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

متفرق

ماہنامہ عبقری - اپریل 2012

دنیا میں ہروقت گونجنے والی آواز

ایک سروے رپورٹ کے مطابق دنیا میں ہروقت گونجنے والی آواز اذان ہے۔ انڈونیشیا سے فجر کا وقت شروع ہوکر سماٹرا تک آجاتا ہے۔ یہ سلسلہ ملائیشیاء‘ ڈھاکہ‘ سری لنکا او پھر پورے انڈیا میں شروع ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد پاکستان‘ افغانستان‘ مسقط‘ سعودی عرب‘ یمن‘ اعراق میں اذان شروع ہوجاتی ہے۔ پھر اسکندریہ استنبول‘ طرابلس‘ لیبیا‘ نورتھ امریکہ میں اذان کا وقت ہوجاتا ہے اور ایسے فجر کا سفر پورے نو گھنٹے کا سفر طے کرتی ہے تو انڈونیشیا میں ظہر کی اذان کا وقت ہوجاتا ہے یوں پانچ وقت کی اذان سے دنیا میں ایک بھی ایسا سیکنڈ نہیں جب اذان کی آواز نہ گونجتی ہو۔(اشتیاق احمد )
جمعہ کے دن مرنے والا

حضور اکرم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے میری امت کا کوئی شخص جو جمعہ کے دن یاجمعہ کی رات کو مرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے سارے اگلے پچھلے گناہ بخش دے گا۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن یا رات کو مرے گا وہ قیامت کے دن عذاب الٰہی سے محفوظ رہے گا اور اس پر شہیدوں کی سی مہر لگادی جائے گی۔ (مسز راحیلہ اظہر‘ لاہور)
طاقت خاص کا آخری حل

ھوالشافی: موصلی سفید ایک تولہ‘ تالمکھانہ ایک تولہ‘ تخم لاجونتی ایک تولہ‘ تخم خرفہ ایک تولہ‘ تخم ریحان ایک تولہ‘ تخم پیاز ایک تولہ‘ بہمن سرخ ایک تولہ‘ بہمن سفید ایک تولہ‘ سنگاڑا خشک دو تولہ‘ گوند کتیرا ایک تولہ‘ گوند کیکر ایک تولہ‘ طباشیر ایک تولہ‘ پھلی کیکر دو تولہ‘ مصطگی رومی ایک تولہ‘ سونف تین تولہ‘ بوہڑ ڈاڑھی دو تولہ‘ مصری بارہ تولے۔ لیکر پیس لیں۔ ایک چمچ صبح و شام نیم گرم دودھ کے ہمراہ چالیس دن تک استعمال کریں۔ یہ نسخہ قوت خاص اور طاقت کیلئے آخری ہے۔(حکیم عبداللہ)
وضو کرکے سونے کے چار فضائل

1۔اس کی روح بیت اللہ شریف کا طواف کرتی ہے۔

2۔فرشتے ساری رات اس کیلئے نیکیاں لکھتے رہتے ہیں۔

3۔جب کروٹ بدلتا ہے تو فرشتے اس کی بخشش کیلئے دعا کرتے ہیں۔4۔جب صبح سوکر اٹھتا ہے تو جو دعامانگے پوری ہوگی۔ (انشاء اللہ)

 اللہ تعالیٰ پوری امت کو اعمال کا سچا جذبہ عطا فرمائے۔ (آمین)
ہربیماری و پریشانی کاآخری علاج

ایک ایسا مریض جس کے بارے میں ڈاکٹر صاحبان کہتے ہیں کہ اسے بیماری ہے اور عاملین حضرات کہتے ہیں کہ اس پر اثرات ہیں جس سے مریض اور اس کے لواحقین پریشان ہوتے ہیں کہ کس کی بات مانیں۔ ڈاکٹروں کی یا عاملوں کی۔ چنانچہ وہ عمل ملاحظہ ہو۔ پہلے دو رکعت نفل برائے حاجت پھر دو نفل برائے قبولیت‘ پھر گیارہ مرتبہ درود شریف پھر 1001 مرتبہ سورۂ کافرون مع بسم اللہ یہ عمل سات دن کریں۔ یوں سات ہزار مرتبہ سورۂ کافرون پڑھی جائیگی۔ یہ شہد‘ سرسوںکا تیل‘ پانی اور مریض پر دم کریں‘ شہد اور پانی ملا کر مریض کو پلائیں اور تیل کی مالش کرائیں‘ انشاء اللہ مریض کو بہت جلد افاقہ ہوگا‘ اس تیل و شہد اور پانی میں سورۂ کافرون کی برکت سے ایسی تاثیر پیدا ہوگی کہ اگر سخت جادو جنات ہو جس سے عامل عاجز آچکے ہوں یا ایسی بیماری جو لاعلاج ہو یا بیماری کا پتا نہ چلتا ہو یا دوا مؤثر نہ ہو یا کسی بھی صورت میں مریض کو آرام نہ آتا ہو تو ان تمام صورتوں میں یہ عمل کیا جائے تو مریض انشاء اللہ شفاء یاب ہوگا۔(محمدابوبکر قاسمی‘ ملتان)
برائے گلٹیاں‘ رسولیاں‘ بریسٹ کینسر و ورم وغیرہ

 یہ ایک انتہائی مجرب اور مایہ ناز عمل ہے اور یہ بھی وہ تیر ہے جس کا نشانہ کبھی خطا نہیں گیا۔ عمل یہ ہے:۔ تین گول پتھر لیں‘ درمیانے سائز کے اخروٹ جتنے یا گلٹی‘ رسولی جتنے ہر ایک پر تین مرتبہ یہ کلمات لکھیں:۔ بِسْمِ اللّٰہِ یَشْفِیْکَ وَاللّٰہُ یَکْفِیْکَ مِنْ کُلِّ دَائٍ یُوْذِیْکَ اور ہر پتھر پر تین دفعہ یہ لکھنے کے بعد وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِخَلْقِہٖ مُحَمَّدٍوَّاٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْن بھی لکھیں۔ صبح و شام ایک پتھر رسولی یا ورم پر پھیریں ایک پتھر سات دن استعمال کرنے کے بعد نہر‘ دریا یا بہتے ہوئے صاف پانی میں بہادیں۔ پھر دوسرا پتھر استعمال کرنا شروع کریں پھر اس کو بہا کر تیسرا پتھر استعمال کریں۔ یہ عمل ٹوٹل 21 دن کا ہوگا۔ عمل کے دوران بکثرت لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللّٰہِ پڑھنی چاہیے۔ انشاء اللہ 21دن میں شفاء ہوگی۔ اگر پتھر پر سورۂ فاتحہ (آمین کے بغیر) بھی لکھ لی جائے تو تاثیر ڈبل ہوجائیگی۔ (صہیب ہاشمی‘ گوجرانوالہ)
دائمی نزلہ سے نجات کیلئے حیرت انگیز چٹکلہ

یہ چٹکلہ میرا بارہا کا آزمودہ ہے اور جس کو بتایا ہے اس کو بھی نفع ہوا ہے۔ بیت الخلاء سے نکلتے وقت دونوں پاؤں کو دھو کر نکلیں تو تھوڑے عرصے بعد نزلہ غائب۔(ایک خاتون)
مشکل سے مشکل کام کیلئے

بعداز نماز عشاء یا سوتے وقت اول آخر گیارہ بار درود شریف کے ساتھ 41 مرتبہ آیۃ الکرسی صدق دل کے ساتھ پڑھیں (تصور حل کے ساتھ) تو مشکل سے مشکل کام بڑی آسانی سے حل ہوجاتے ہیں۔ 41 شب یا حسب ضرورت یا حسب حال۔ (آمنہ فاروق‘ راجہ ڈلوال)
انسانوں کی ناف پر

 1400 جراثیم پائے جاتے ہیں

 امریکہ کی نارتھ کیرولینا اسٹیٹ یونیورسٹی کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق انسانوں کی ناف پر ایک وقت میں ایک ہزار چارسو کے قریب جراثیم موجود ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے 95 رضاکاروں کی مدد سے کیے گئے مطالعے میں سامنے آنے والے انکشافات کے مطابق نہ صرف انسانوں کی ناف پر موجود گانٹھ میں 1400 جراثیم نشوونما پارہے ہوتے ہیں بلکہ ان میں سے تقریباً 662ایسے جراثیم ہیں جن کی شناخت پہلی بار منظر عام پر آئی ہے۔نتیجہ: اسی لیے طب کی پرانی کتابوں اور پرانے لوگوں کے تجربات میں ناف میں تیل لگانا اور صحت پانا ہے اور وہ لوگ سختی سے ناف میں تیل لگانے کی تلقین کرتے تھے۔(محمد مبین‘ اسلام آباد)
پیٹ میں کدودانے کازبردست نسخہ

بچوں کے پیٹ میں کدودانے بچوں اور ماں باپ کیلئے بہت پریشان کن بیماری ہے۔ اس کیلئے میرا آزمودہ نسخہ حاضر خدمت ہے:۔ ھوالشافی: ایک چھٹانک باؤ برنگ لے کر 6 جگہ برابر وزن کی پڑیاں بنالیں‘ 3دن تک ایک صبح نہار منہ اور ایک شام سونے سے پہلے استعمال کروائیں۔ (راحت عائشہ‘ امریکہ)
پیٹ درد‘ پیچش‘ مروڑ‘ گرمی‘ سینے میں جلن

آدھ پاؤ دھنیا خشک‘ آدھ پاؤسفیدزیرہ ان دونوں کو باریک پیس کر نمک20 گرام اور دو حصے چینی ڈال کر ٹھنڈے پانی سے ایک بڑا چمچ۔ پھر دس دس منٹ کے وقفے سے آدھا چمچ لیں۔ آدھ گھنٹے میں ہی آرام آجائیگا۔ یہ نسخہ ہمارے خاندان کا آزمودہ ہے ۔ آج تک ایسا نہیں ہوا کہ ہم نے کسی کو یہ دوائی دی ہو اور اس کو آرام نہ آیا ہو۔

لیکوریا کا کامیاب علاج

کیکر کے پھول‘ گوند کتیرا‘ چھوٹی الائچی‘ موصلی سفید‘ سرمہ سفید‘ مغزبادام ‘کھوپڑاپاؤ۔ مصری ایک کلولیکر ان سب چیزوں کو کوٹ کر دودھ کے ساتھ صبح نہار منہ اور زیادہ مرض ہو تو رات کو بھی کھائیں۔ یہ دوائی میری والدہ کی آزمودہ ہے اور میری والدہ کافی سالوں سے بنا کر لوگوں کو دے رہی ہیں اور اللہ ان کو شفاء دے رہا ہے۔(فرزانہ‘ڈیرہ اسماعیل خان)
دانتوں میںپتھر جیسی مضبوطی کیلئے

میرے دانتوں میں پیپ تھی جس کے علاج کیلئے میں مقامی حکیم کے پاس گئی انہوں نے درج ذیل نسخہ دیا اور کہا کہ یہ نسخہ ہلتے دانت جمادے گا اور پائیوریا سے جلد آرام آجائیگا‘ یعنی پیپ کو خشک کردیتا ہے‘ خون کو بند کردیتا ہے‘ جیسا بھی درد ہو ختم ہوجائیگا۔ نسخہ یہ ہے:۔سپاری چکنی دوتولہ‘ مازو پھل ایک تولہ‘ پھٹکڑی کی کھیل ایک تولہ‘ ہڑیڑ ایک تولہ‘ بہیڑا ایک تولہ‘ طباشیر چھ ماشہ‘ پھول کتھا تین ماشہ‘ کافور دو ماشہ۔ یہ سب باریک پیس کر کم ازکم دن میں تین بار دانتوں پر ملیں‘ درد دور ہوجائیگا دانتوں میں چمک اور پتھر جیسی مضبوط آجائیگی۔

نوٹ: دانت جب پیلے ہوئے تھے تو اسی حکیم صاحب نے بتایاکہ شہد میں لہسن کا رس ملا کر دانتوں پر ملیں اس سے دانتوں میں سفیدی آجاتی ہے میں نے تجربہ کیا تو واقعی میرے دانت سفید ہوگئے۔ (ن ۔ب۔ ہری پور)
روحانی پھکی پیغام شفاء

کافی عرصہ سے پیٹ کے مسائل کا شکار تھا ہروقت گیس‘ بدہضمی کا شکار تھا اور طبعیت بوجھل بوجھل رہتی تھی‘ اکثر قبض کی شکایت‘ ڈاکٹری ادویات استعمال کرکرکے حالت خراب ہوئی تھی۔ پندرہ دن سے تکلیف بہت زیادہ تھی‘تنگ آکر ڈاکٹری ادویات استعمال کرنا چھوڑ دیں اور حالت یہ تھی کہ کسی محفل میں جانے سے بھی کتراتا تھا اور اتنا پریشان کہ اس مسئلے کیلئے کوئی دوائی ہی نہیں۔ اللہ بھلا کرے حکیم صاحب کا جنہوں نے روحانی پھکی بنائی اور یہاں بھیجی‘ عبقری سے روحانی پھکی کے متعلق پڑھا اور لے کر گیا استعمال کی اور کہنے پر مجبور ہوگیا کہ روحانی پھکی پیغام شفاء ہے۔ روحانی پھکی نے میرا بہت بڑا مسئلہ حل کردیا۔ (محمداسلم‘گجرات)
استغفار کے چند فوائد

گناہوں سے معافی کیلئے

اولاد جیسی نعمت کیلئے

رزق کی فراوانی کیلئے

کاروبار میں ترقی کیلئے

قرضے سے نجات کیلئے

مصیبت زدوں کی خوشحالی کیلئے

بیماری سے شفاء کیلئے

اور ہر نیک مراد کیلئے

سکون حاصل کرنے کیلئے

روحانی ترقی کیلئے

اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَّاُتُوْبُ اِلَیْہ۔ 100 مرتبہ شروع اور آخر میں درود ابراہیمی گیارہ مرتبہ بعد نماز فجر اور بعد نماز مغرب۔ نوٹ: نماز کی پابندی ضروری ہے۔

(قاری محمد مظہرحسین )
کسی بھی جائز مقصد کیلئے مجرب نسخہ

جو شخص کسی بھی جائز مقصد میں باوجود پوری کوشش سے کامیاب نہ ہورہا ہو یا اس کی شادی نہ ہورہی ہو تو اس کو چاہیے کہ تہجد کے وقت خوب گریہ و زاری اور مطلوب کا تصورکرکے رَبِّ اِنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ تین سو بار پڑھے مع درود شریف اول و آخر سو بارہ۔ یہ عمل 41 دن کرتے۔ انشاء اللہ دلی مراد پوری ہوگی۔ لیکن یقین شرط ہے۔ میں آج تک جس کو بھی یہ عمل دیا ہے اور اس نے یقین کے ساتھ کیا ہے اللہ نے اس کی دلی مراد ضرور بالضرور پوری کی ہے۔

( حکیم چوہدری عمردراز‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 885 reviews.