Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تین گھونٹ پانی سے شفاء

ماہنامہ عبقری - فروری 2013

جمعرات کے درس کے بعد ہونیوالی مجالس مجذوبی کی محفل میں عوام کے بنائے گئے اعمال کے حیرت انگیز مشاہدات

برکت والی تھیلی اورذکر میں برکت: حضرت جی ! جو وظیفہ آپ نے دیا تھا وہ مجھ سے پڑھا نہیں جاتا تھا رات کو پڑھتے ہوئے نیند آجاتی تھی اور تسبیح ہاتھ سے گر جاتی تھی اور سو جاتا تھا۔ میں نے برکت والی تھیلی میں 500کھجور کی گٹھلیاںسورۂ کوثر پڑھ کر رکھ لیں اور جب ذکر کرنے لگتا تھا تو برکت والی تھیلی میں سے سورۂ کوثر پڑھ کر نکالتا اور ذکر کر کے تھیلی میں ڈالتا جاتا ہوں ۔اب اس عمل سے اتنی برکت ہو گئی ہے کہ 2000 مرتبہ وظیفہ کر لیتاہوں ،اس سے قبل 100 مرتبہ بھی نہیں پڑھا جاتا تھا۔(جنید الرحمن)
(حضرت جی: نے فرمایا کہ اللہ کو اتنا بولو‘ اتنا سنو‘ اور اتنا سوچو کہ وہ ہمارے من میں ،ہمارے انگ انگ میں اتر جائے ، ہماری ہر دفعہ جو مجلس لگتی ہے وہ اس چیز کے بارے ہوتی ہے کہ عمل کا نفع ہر بندہ اپنے مشاہدات تجربات بتاتاہے،میںنے فلاں عمل کی برکت کا مشاہدہ اورتجربہ کیا اب ایسا شخص سعادت سمجھ کر بتائے ۔ عمل کی سعادت تو حاصل کی پھر اس کی برکت کا مشاہدہ بھی ہوا اب دیکھنا یہ ہے اس کی برکت کا مجھے کیا فائدہ ہوا ہے۔
منہ کے چھالوں سے شفاء:ایک صاحب روزنامہ جنگ میں کام کرتے ہیں فرمانے لگے کہ گزشتہ جمعرات درس میں وضو کے بعد تین گھونٹ پانی پینے سے شفا والا عمل سنا تھا میری زبان اور منہ کے اندر چھالے نکل آتے تھے، جو بہت تکلیف دیتے تھے، میں سومو جل استعمال کرتا تھا ،پچھلی جمعرات جب مجھے پتہ چلا تو اگلے روز میری زبان پر چھالا نکل آیا میںنے عصر کے وقت وضو کیا اور تین گھونٹ پانی پیئے۔ پہلے گھونٹ پر’’اللہ شافی‘‘ دوسرے گھونٹ پر ’’اللہ معافی‘‘اور تیسرے گھونٹ پر ’’اللہ کافی‘‘ پڑھ کر پی لیا ،مغرب تک میرا منہ اور زبان چھالے سے صاف ہو گئے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 477 reviews.