Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری نے مجھے حکیم بنا دیا

ماہنامہ عبقری - اپریل 2012

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں حکمت کافی عرصے سے سیکھ رہا تھا اور مجھے حکمت سیکھنے کا بہت شوق تھا۔ میرے ایک استاد صاحب ہیں جو کہ پروفیسر آف حکمت ہیں میں نے ان کی شاگردی میں بہت زیادہ عرصہ گزارا مگر انہوں نے مجھے تعلیم حکمت سے آشنائی نہیں دی۔ایک دن پھر مجھے عبقری ملا… عبقری مجھے ایسے ملا کہ میرے استاد نے مجھے ایک رسالہ لانے کیلئے کہا میں مارکیٹ میں مختلف کاؤنٹرز پر اس رسالہ کے بارے میں معلومات حاصل کررہا تھا کہ میری نگاہ ماہنامہ عبقری پر پڑی اور میں نے عبقری رسالہ خرید لیا اورجب میں نے عبقری پڑھا تو میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا کیونکہ جس چیز کی مجھے تلاش تھی وہ عبقری کی صورت میں مجھے مل چکی تھی۔ پھر میں نے عبقری کی ادویات بذریعہ لاہور خریدیں۔ طب نبوی ﷺ ہیئرآئل اور کراماتی تیل نے مجھے بے حد فائدہ دیا۔
میرے سر کے بال مسلسل گررہے تھے میں نے پانچ مرتبہ سر پر استرا پھیر کر تیل صبح و شام استعمال کیا۔ میرے بال گرنے سے رک گئے اور نرم و ملائم ہوگئے۔ آپ کے ادارہ کی عبقری کی کتابیں بھی خریدیں مجھے شفاء کیسے ملی نامی کتاب نے میرے علم و عمل میں بے پناہ اضافہ کیا۔میں کافی عرصے سے بیروزگار تھا اور حکمت کے پیشے سے منسلک تھا لیکن جب سے مجھے شفاء کیسے ملی؟ کتاب ملی۔ میں نے نسخے بنائے اور اب ماشاء اللہ میرا کاروبار چمک اٹھا ہے۔ عبقری کو میں اپنا حکمت میں استاد مانتا ہوں۔ کیونکہ جو کچھ مجھے عبقری نے سکھایا وہ مجھے میرے استاد بھی نہ سکھا سکے۔میں نے شادی چھ سال قبل کی تھیَ اسی سال شادی کے بعد میں نے ٹیسٹ کرایا تھا مجھے میری رپورٹ دی گئی کہ آپ اولاد پیدا کرنے کے قابل نہیں۔’’ مجھے شفاء کیسے ملی؟‘‘ کتاب کیصفحہ نمبر 80 میں نسخہ شافی درج تھا ۔ ھوالشافی: تخم کونچ40 گرام‘ تخم حیات20 گرام‘ تخم سرس20 گرام سب کا سفوف بناکر چھان کر5گرام چھوٹی نصف چمچ سفوف صبح دوپہر‘ شام ہمراہ دودھ 21 دن استعمال کیں۔اس سے میرے جراثیم میں 28فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 876 reviews.