پچھلے دنوں دوران سفر بہاولپور میں عبقری کے ڈیلر اشرف علی صاحب سے ملاقات ہوئی موصوف بغیر معاوضے کے ہوم ڈیلیوری اور دوسری ایسی ترجیحات جو عام ڈیلر نہیں دے سکتے عبقری کے قارئین کو دے رہے ہیں۔ موصوف اور ان کے احباب بیٹھے تو حسب معمول میں نے عرض کیا کہ اپنے مشاہدات اور تجربات بتائیں جو قارئین کی نذر کرنے ہیں جو مشاہدات مجھے ملے وہ قارئین آپ کی امانت ہیں‘ امانت کو لوٹانا امانت ہوتی ہے ورنہ خیانت۔٭ ایک صاحب بتانے لگے کہ میرا سورۃ الفیل پر اتنا اعتماد ہے کہ دنیا کا کوئی مسئلہ ہو میں سورۃ الفیل مع تسمیہ ہروقت پڑھتا ہوں وضو بے وضو سارا دن میرا یہی ورد رہتا ہے اور میرا ناممکن ممکن ہوتا ہے۔ میرے گھریلو مسائل بہت زیادہ پیچیدہ تھے‘ معاشی مسائل کاروباری مسائل بہت ناممکن کی حد تک پہنچ چکے تھے میں نے دن رات اسے پڑھنا شروع کیا میری آنکھوں کا مشاہدہ ہے میرے لیے ناممکن راہیں ممکن ہوگئیں کمالات کی دنیا ملی مسائل حل ہوئے پریشانیاں دور ہوئیں‘ اب تو میرا یہ یقین ہے کہ جب بھی کوئی مشکل ہو میں حضرت حکیم صاحب کا بتایا ہوا یہ وظیفہ یعنی سورۃ الفیل پڑھتا ہوں اور میرا ہر کام ہوجاتا ہے۔ ایک اور صاحب بتانے لگے کہ مجھے حکیم صاحب نے اذان کا عمل بتایا تھا بیٹی کے 76 فیصدنمبر شاندار کامیابی کے ساتھ ملے بس اس کا ایک عمل تھا کہ جب بھی اس کو ڈرائیور گاڑی میں چھوڑنے جاتا تو وہ جاتے ہوئے کم از کم سات دفعہ اذان پڑھ لیتی اور خود بیٹی بتاتی ہے کہ گھر میں کسی کا کوئی جھگڑا ہو مسئلہ ہو یا کسی کو غصہ آرہا ہو تو میں وہیں کھڑے کھڑے اذان پڑھنا شروع کردیتی ہوں۔ غصہ اور جھگڑا ختم ہوجاتا ہے۔ ان کی بہن کا بیٹا امریکہ چلا گیا اور پھر واپس نہیں آرہا تھا ماں نے لاہور بیٹھ کر ہر نماز کے بعد اذان سات دفعہ پڑھنا شروع کی۔ بیٹا کچھ ہی عرصے کے بعد واپس آیا اور معذرت کی۔٭ایک اور خاتون کا مشاہدہ ان کے بھائی نے بتایا ان کی بیٹی کے پیپروں کا ایک نہایت پیچیدہ مسئلہ تھا۔ وہ گھر سے نکلتے ہوئے اذان پڑھنا شروع کردیتی جب وہ پروفیسر کے پاس گئیں تو ان کا کام ہوگیا۔
ایک اور صاحب بتانے لگے کہ میری عادت ہے میں روزانہ اپنی دکان کے قریب تھانے میں قیدیوں کو برف دینے جاتا ہوں ایک قیدی نے مجھے اپنی قید کی تکالیف بتائیں میں نے اسے سورۃ الکوثر مع تسمیہ مسلسل پڑھنے کو بتایا وہ پڑھتا رہا کچھ ہی دنوں کے بعد وہ قید سے آزاد ہوگیا۔ ٭ایک صاحب بتانے لگے ایک خاتون نے اپنے رشتہ داروں کو جو کہ پنڈی ڈھوک الٰہی بخش رہتے ہیں انہیں روحانی پھکی بھیجی ان کا کینسر ٹھیک ہوگیا اس سے پہلے وہ جائیداد کا آٹھواں حصہ اور تمام زیورات اس کینسر کے علاج میں ختم کرچکے تھے۔اب وہ روحانی پھکی لے لے کر مخلوق خدا کو بانٹ رہی ہے اور ہر شخص کو کہہ رہی ہے کہ میں آغا خان ہسپتال کے علاج سے مایوس ہوکر آخر روحانی پھکی سے فیض یافتہ ہوں۔٭صادق آباد کے ایک بہت بڑے جاگیردار کی اہلیہ کا بتایا کہ وہ جوڑوں کے درد کیلئے بیرون ملک علاج کیلئے گئیں جوڑ پتھرا گئے مایوس ہوکر واپس آئے انہوں نے جوہرشفائے مدینہ کا استعمال مسلسل شروع کیا آج وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ ٭بتانے لگے کہ اقبال صاحب سابق آفیسر فیصل بینک ستر سال کی عمر میں ہیں‘ شدید کمر اور جوڑوں کے درد میں مبتلا ہوئے اٹھنا بیٹھنا مشکل ہوگیا۔ دس ڈبیاں جوہرشفائے مدینہ کی استعمال کیں سوفیصد تندرست ہوگئے۔ کہنے لگے رات کو مصلّے پر حکیم صاحب کیلئے مسلسل دعا کرتا ہوں۔٭انہی میں سے ایک صاحب بتانے لگے کہ جلال پور پیر والا (ملتان کے قریب) اللہ وسایا پٹواری شوگر کی وجہ سے انسولین لیتے تھے پانچ شوگر کورس استعمال کیے اب لاہور سے بہاولپور تک تمام راستہ سوہن حلوہ کھایا کیونکہ انہیں بہت پسند ہے شوگر کنٹرول رہی۔ کہنے لگے بیٹا چار سال کی عمر میں بھوک نہیں لگتی تھی نظر کمزور‘ ہڈیاں باہر نکلی ہوئیں جسم پیلا طبیعت نڈھال اسے آدھی گولی اکسیر البدن اور آدھی گولی روشن دماغ صبح و شام ایک ماہ استعمال کرائی نہایت بہترین رزلٹ ہے اور ایک تندرست بچے کی حیثیت سے زندگی گزار رہا ہے۔ محمد سلیم بتانے لگے کہ ان کے والد کو گیس‘ تبخیر‘ طبیعت میں بے طاقتی کوئی چیز ہضم نہیں ہوتی تھی ہر وقت دل کی گھبراہٹ بے چینی انہوں انہوں نے روحانی پھکی استعمال کی آج بالکل تندرست ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں