محترم حکیم صاحب میں بچپن سے بہت تکلیف میں ہوں‘ میری یادداشت بھی بہت کمزور رہی ہے‘ میری عمر 49سال ہوگئی ہے میرے 6بجے ہیں۔ پہلی بیٹی وفات پاگئی‘ دوسری بیٹی کی شادی کی جو کہ 24 سال کی ہے‘ سننے بولنے سے معذور ہے‘ اس کی شادی 2007 میں ساجد کے ساتھ کی تھی جو کہ گونگا تھا‘ چار سال بعد پتہ چلا کہ ساجد حقوق زوجیت ادا نہیں کرسکتا اس سے خلا کورٹ سے لی یہ بربادی ہوگئی۔ غریب کیلئے تو یہ بہت بڑا صدمہ ہے‘ ایک بیٹا شفیق ہے جو کہ پہلے سنتا بولتا تھا اب سماعت ختم ہوگئی ہے‘ پسلیوں سے پچھلا حصہ اوپر نیچے ہوگیا ہے‘ ہروقت درد تکلیف میں ہے کہتا ہے مجھے تو نے مارا ہے‘ میری ہڈیاں توڑ دی ہیں‘ تین سال سے اپنے آپ بولتا رہتا ہے‘ رات کو بھی نہیں سوتا‘ ہاتھ پیر چلاتا رہتا ہے‘ باتیں کرتا رہتا ہے‘ کہتا ہے میرا علاج کرواؤ‘ نفسیاتی علاج بھی کروایا‘ دماغ کا علاج بھی کروا رہے ہیں لیکن فائدہ نہیں ہوتا۔ دن بدن کمزور ہوتا جارہا ہے۔ میرے ایک بیٹے نعیم کے پیٹ میں درد اٹھتا رہتا ہے‘ ایک بیٹی کرن بھی تکلیف میں ہے آٹھ ماہ پہلے پھیپھڑے میں ہوا بھر گئی تھی اس کا آپریشن ہوا تھا 5 ماہ کا کوروس چلا دوائیاں کھائیں‘ پھیپھڑے میں ٹیوب ڈلی تھی وہاں ابھی بھی درد ہوتا ہے۔ ڈرتی بھی بہت ہے میرے بیٹے اور بیٹی جس کو طلاق ہوئی کی آپس میں لڑائی بدزبانی بھی ہوتی رہتی ہے گھر میں ماتم کدہ بنا رہتا ہے۔
میں نے بہت علاج کروائے فائدہ نہیں ہوتا‘ بہت سے عامل میرے علاج میں ہاتھ نہیں ڈالتے ایک مولوی صاحب سے علاج کروایا انہوں نے تعویذ دیا پیر میں باندھ کر سونے کا دیا تھا خواب میں مجھے میرے چھوٹے بیٹے سے مار پڑی۔ اس کے بعد میرا چھوٹا بیٹا مجھ سے ایک روپیہ چیز کیلئے لیکر گیا اس کے بعد رات کا ایک بج گیا وہ گھر نہیں آیا میں سارے شہر میں ڈھونڈتی رہی نہیں ملا ایک بجے کے بعد آیا اتنا تھکا ہوا کہنے لگا رستہ بھول گیا تھا پتہ نہیں کہاں گیا تھا؟ اس کے بعد سے بہت بگڑ گیا ہے‘ ہروقت پیسے دیدو‘ جو کہے اس کو دلادو ورنہ مارپیٹ توڑپھوڑ گھر کا سامان توڑ دیا‘ چوری کرنا‘ غلط لڑکوں کے ساتھ رہنا‘ نشے کرنا‘ گٹکے چھالیہ کھانا‘ ہروقت منہ بھرا ہوتا ہے‘ عمر ابھی صرف پندرہ سال ہے۔ کئی سال سے علاج کیلئے ایک بھائی سے رابطہ ہے جوفی سبیل اللہ قرآن سے علاج کرتے ہیں۔ بہت بڑے تاجر ہیں۔ قرآن پاک کی سورتیں پڑھنے کو دیتے ہیں‘ تعویذ دیتے ہیں پانی میں ڈال کر سورتیں دم کرکے دیتے ہیں جس سے مجھے اور میرے بچوں کو وقتی فائدہ ہوتا ہے بعد میں پھر وہی حال ہوتا ہے۔
کرایہ کے مکان میں ہوں‘ بہت مکان بدل لیے‘ مکان بے مقصد مالک خالی کروالیتے ہیں میں تو کسی کو کوئی تکلیف نہیں دیتی‘ مجھے ہر طرف سے رسوائی بے عزتی پہنچتی ہے‘ میرے اوپر جنات بتاتے ہیں جو کہ پلیت ہیں‘ قابومیں نہیں آتے‘ حاضر نہیں ہوتے‘ اس تاجر بھائی نے بہت کوشش کی میرے لیے لیکن وہ کامیاب نہیں ہورہے۔ میں کیا کروں؟ بہت دکھی ہوں اب تو بہ تھک گئی ہوں۔ اس تاجر بھائی نے مجھے اپنے چھوٹے بیٹے کیلئے سورۂ نور ایک ماہ پڑھنے کیلئے دی آج ایک ماہ ہوگیا ہے اور بیٹے میں کافی تبدیلی بھی واقع ہوئی ہے۔ میرا چھوٹا بیٹا جب بھی بگڑتا ہے تو مجھے مارنے لگتا ہے۔ میں نے عبقری میں دئیے ہوئے عمل بھی کافی کیے ہیں جن سے وقتی فائدہ ضرور ہوتا ہے لیکن کچھ عرصے بعد پھر حالات ویسے ہی ہوجاتے ہیں۔
میری حالت اتنی کمزور ہے کہ میرے دونوں ہاتھوں کے کلائی کے انگوٹھے کے اوپر ہڈی میں اتنا درد ہے کہ استنجا کرتے ہوئے یا نہاتے ہوئے بہت تکلیف ہے‘ علاج بھی کروالیا کروارہی ہوں فرق نہیں ہے درد میں اب تو کندھے بھی اترے جیسے ہوتے ہیں بہت درد ہے۔
میرے چھوٹے بیٹے نے مجھے مار مار کر بہت کمزور کردیا ہے‘ پیسے دینے کیلئے منع کردوں تو مارپیٹ پر اتر آتا ہے۔ دس پندرہ دن پہلے کان پر تھپڑ مارا کہ میرا کان کا پردہ پھٹ گیا‘ درد‘ سوجن ہے‘ تیز آواز سے کان میں شائیں شائیں ہوتی ہے۔ دماغ سن ہوجاتا ہے‘ ہاتھ پیر سن ہوجاتے ہیں۔
چلتے ہوئے یا سیڑھیاں چلنے سے دل حلق میں آجاتا ہے‘ دل کی سائیڈ درد ہوتی ہے جو کہ پورے ہاتھ میں ہوتا ہے‘ گردن میں درد‘ سوتے میں بھی سکون نہیں ہوتا۔حکیم صاحب میں کرایہ کے مکان میں ہوں‘ مالک خالی کرانے کا کہہ چکے ہیں ٹائم دیدیاہے‘ میں بہت پریشان ہوں‘ اپنے ذاتی گھر میں رہنا چاہتی ہوں‘کرایہ پر رہ رہ کر تھک گئی ہوں‘ جہاں رہتی ہوں مالک مکان خالی کروالیتے ہیں‘ بھٹک رہی ہوں۔ اللہ تعالیٰ اپنافضل کردے مجھے چھڑالے میری نسلوں کو بچالے‘ تمام عالم اسلام کو بچالے (آمین) مجھے دین اور دنیا میں سرخرو کردے مجھے دنیا اور آخرت میں کامیاب کردے اب فیصلہ اللہ کی مدد سے آپ اللہ کے نیک بندوں کو کرنا ہے میری راہنمائی فرمائیں۔
حکیم صاحب میں نے ایک پلاٹ لیا ہے راولپنڈی میں ساڑھے 3 لاکھ کیش دئیے ہیں ایک لاکھ کا چیک دیا ہے۔ پراپرٹی ڈیلر نے پہلے ایک پلاٹ دکھایا دوسری دفعہ کہنے لگا یہ دیا ہوا ہے مسجد کے سامنے سے ناپ کر دے دونگا اب وہ بھی نہیں دے رہا اب کہتا ہے کسی اورجگہ دے دوں گا۔ جب میں کوئی بات کروں تو کہتا ہے تمہیں وہ جگہ پسند نہ آئے تو بیچ دینا پچاس ہزار زیادہ دے دونگا۔ یہ کیا مسئلہ ہے؟ خدا کیلئے میری رہنمائی فرمائیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں