Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری ٹرسٹ تیرا شکریہ

ماہنامہ عبقری - اپریل 2012

محترم حکیم صاحب! آج جب میں یہ ٹوٹی پھوٹی تحریر لکھوا رہا ہوں تو میری آنکھیں آنسوؤں سے بھری ہیں ۔ میں ایک غریب اور حالات کا مارا ہوا اندرون سندھ کا ہاری ہوں۔ میرے گیارہ بچے ہیں جب سے آنکھ کھولی غربت اور تنگدستی دیکھی لیکن موجودہ حالات آپ کے سامنے ہیں جب دو کمروں کے چھوٹے سے گھر میں گیارہ بچے‘ میں ‘ میری بیوی اور میری بوڑھی والدہ رہتے تھے۔
آج سے دو سال پہلے والد کی وفات پر اپنے علاقے میں ایک ہندو سے سود پر قرض لیا جس کا سود کچھ عرصہ پہلے تک ادا کرتا تھا۔ زندگی مزید تنگ ہوگئی تھی۔ اکثر اوقات دن رات میں ایک وقت کا کھانا نہیں ہوتا تھا اور ہمارا کھانا کیا ہوتا تھا… وہ بھی لکھے دیتا ہوں… ایک چائے کی پیالی بغیر دودھ کے اور ایک رس کا ٹکڑا… یہ ہمارا ایک وقت کا کھانا ہوتا تھا جو سود کے معاملے کے بعد قسمت سے ملنے لگا۔ جس سے قرض لیا تھا وہ مسلسل مجھے ڈراتا دھمکاتا رہتا آخر اس کے مجبور کرنے پر میں نے اپنی بیٹی جس کی عمر 14سال تھی…47 سال کے ہندو بنیے کو دے دی۔آخر میں مجبور بے بس شخص کیا کرتا؟ دن رات سسکتے بلکتے گزر رہے تھے جس کی زمینوں پر کام کرتا تھا میرے باپ دادا ان کے غلام تھے اور ہم نسل در نسل ان کے غلام ہیں پتا نہیں ہمارے بڑوں کی کوئی نیکی تھی یا خدا کو ہمارا بلکنا پسند آگیا… مجھے تو یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ خدا کس کو کہتے ہیں۔ پھر عبقری ٹرسٹ کے نمائندے مجھ تک پہنچے۔ وہ کیسے پہنچے؟ اس کی الگ کہانی ہے۔ سفر کے دوران کچھ مسافر کچھ دیر کیلئے رکے میں نے ان کو پانی وغیرہ پلایا انہوں نے ہماری دلجوئی کی اور کچھ پیسے دئیے میں سسک پڑا انہوں نے رونے کی وجہ معلوم کی تو میں نے اپنی کہانی اور اپنے جیسے کئی افراد کی کہانی بیان کی۔ کچھ عرصہ بعد انہوں نے ان باتوں کی تحقیق کی۔ عبقری ٹرسٹ کی امداد جس میں بچوں کے کپڑے‘ ضرورت کا سامان تھا اور انہوں نے خود میرا قرض ادا کیا اور مجھے میرے خاندان کو مالکوں سے لاکھوں ادا کرکے آزاد کروایا۔ مجھے کراچی میں آباد کروایا اور مالی مدد کی۔ آج میں خوانچہ لگاتا ہوں اور دن رات عبقری ٹرسٹ والوں کیلئے جھولی پھیلا کر دعائیں کرتاہوں۔
قارئین! یہ ایک کہانی ہے ایسی بے شمار کہانیاں عبقری ٹرسٹ کیساتھ وابستہ ہیں۔ آپ بھی عبقری ٹرسٹ کے معاون بنیں اور ان دعاؤں کے حصہ دار بنیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 845 reviews.