Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میری زندگی کے تین عجیب واقعات

ماہنامہ عبقری - اپریل 2012

(ریاض حسین‘ کھوڑہ خوشاب)
1۔ میں عرصہ دراز سے قبض اوردرد سر وغیرہ میں مبتلا تھا کافی ڈاکٹروں اور حکیموں سے علاج کرواتا رہا لیکن وقتی آرام آجاتا ہے مستقل آرام نہ آیا ایک دن خواب میں اشارہ ہوا کہ عرق گاؤ زبان اور گلقند استعمال کرو‘ بندہ ناچیز نے گل قند اور عرق گاؤ زبان استعمال کیا اس سے میری دیرینہ بیماری خدا کے فضل و کرم سے ٹھیک ہوگئی۔2۔ دوسرا واقعہ: بندہ کا گاؤں وادی کون سے لیکر تحصیل وضلع خوشاب میں واقع ہے ایک روز مغرب کے وقت گاؤں سے باہر ایک ضروری کام کی وجہ (ڈھوک تراڑی) جانا تھا میرے پاس ایک گھوڑی تھی جس کے اوپر میں سوار تھا جن کے ہاں میں نے جانا تھا وہاں پہنچ گیا ان لوگوں نے میری بڑی منت کی کہ رات کا وقت ہے رات یہیں پر گزاریں میں نے کہا کہ گھوڑی میرے پاس ہے گھوڑی بڑی منہ زور تھی اور غصے کی بڑی سخت تھی میں راستے میں آرہا تھا‘ گھوڑی بڑی تیزی سے بھاگ رہی تھی۔ صوفی رب نواز کے (بادھے) کے پاس اچانک گھوڑی رک گئی۔ میں دیکھتا ہوں تو ایک پتھر پر اتنی روشنی ہے جیسے ہزار واٹ کا بلب جل رہا ہے اس وقت وہاں بجلی کا کوئی نظام نہیں تھا۔ گھوڑی نے میرے ہاتھ سے لگام کھینچ لیا اوربڑی تیزی سے وہاں سے نکلی میں نے بڑا لگام کھینچا لیکن وہ رکنے کا نام نہ لیتی تھی گھر پہنچے تو والدصاحب لالٹین لے کر نکلے گھوڑی پسینہ سے شرابور تھی اور کانپ رہی تھی والدصاحب سمجھ گئے کہ یہ راستہ میں ڈرگئے ہیں۔ مجھے بھی دم کیا اور گھوڑی کو ہاتھ پھیرا۔ کہنے لگے جب بھی کہیں رات کے وقت جانا ہو تو دائیں ہاتھ کی انگلی سے سینہ کے اوپر حضرت عمر بن خطاب کا نام لکھ کر اور آیۃ الکرسی تین دفعہ پڑھ کر چاروں طرف پھونک دیں۔ آپ کے پاس کوئی ہوائی چیز نہیں آئیگی۔
تیسرا واقعہ: ایک دفعہ اسی راستے پرآرہے تھے میرے ساتھ ایک عورت بھی تھی چاند کی چاندنی تھی میں سانپ کے اوپر سے گزر گیا میرے پیچھے جو عورت تھی اس کے پاؤں میں آگیا۔ اس نے کہا ہائے! سانپ… میں نے دیکھا تو سانپ جارہا تھا میں نے پتھر اٹھایا تو سانپ نے میرے ساتھ مقابلہ کیا بڑی مشکل سے سانپ کو مارا۔ میں نے والد صاحب سے ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی رات کا سفر ہو تو تین دفعہ اول و آخر درود شریف اور یہ منتر بتایا
بسم اللہ تڑچھواں۔ شیاں سپاں بچھواں
جیل  بیانی رات۔ تریساں مندروات
سَلَامٌ قَوْلاً مِّن رَّبِّ رَّحِیْم۔ تین دفعہ پڑھنا ہے سارا پڑھنا ہے۔ تین میل کے علاقے میں یہ چیزیں نقصان نہ دیں گی۔ منزل پر پہنچ کرتین دفعہ درود شریف اول وآخر۔
سَلَامٌ عَلٰی نُوْحٍ فِیْْ الْعَالَمِیْنَ پڑھ کر پھونک دیں تاکہ ان کی ڈاڑھ کھل جائے۔ اگرڈاڑھ نہ کھولی گئی تو پڑھنے والا گنہگار ہوگا کیونکہ یہ بھی خدائی مخلوق ہے۔
میں نے اعمال سے کیا پایا؟
(سائرہ‘ کراچی)
امی کو پچھلے دنوں پیشاب میں انفیکشن بہت ہی شدید ہوا تھا۔  میں نے کالی دنیا کالا جادو کی کتاب کے صفحہ نمبر 227 سے پیشاب میں ریت اور پتھری دور کرنے کیلئے صبح و شام یہ دعا پڑھی۔رَبَّنَا اَنْتَ الَّذِیْ فِی السَّمَآئِ تَقَّدَسَ اِسْمُکَ اَمْرُکَ فِی السَّمَائِ وَالْاَرْضِ کَمَا اَنَّ رَحْمَتَکَ فِی السَّمَائِ فَاجْعَلْ رَحْمَتَکَ فِیْ الْاَرْضِ وَاغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَ خَطَایَانَا اَنْتَ رَبُّ الطِّیِّبِیْنَ فَاَنْزِلْ شِفَائً مِنْ شِفَائِکَ اور عبقری سے آپ کا لکھا ہوا مضمون ’’آئیں تندرستی کا ایک راز پائیں‘‘ جو جنوری 2010 میں چھپا تھا۔ جس میں پھٹکڑی دس گرام اور کباب چینی سوگرام باریک پیس کر چوتھائی چائے والا چمچ دن میں تین سے چار بار کچی لسی یاپانی کے ہمراہ والا نسخہ دیا توانفیکشن ٹیسٹ کرائے تو رزلٹ صفر آیا۔
اسی طرح ابھی جون میں بھائی بھابی اور بچے عمرے پر جارہے تھے اور جس دن ان کی فلائٹ تھی اسی دن طوفان کی پیشنگوئی تھی تومیں نے کالی دنیا کالا جادو صفحہ نمبر 236پر موجود بارش روکنے کی دعا اَللّٰھُمَّ حَوَالَیْنَا وَلَا عَلَیْنَا اَللّٰھُمَّ عَلٰی الْاٰکَامِ وَالْجِبَالِ وَالضِّرَابِ وَالَاوْدِیَۃِ وَمَنَابِتِ الشَجَرِتین بار پڑھی تو طوفان تو جیسے غائب ہی ہوگیا۔
اسی سال میرا عمرے پر جانے کو بہت ہی دل چاہ رہا تھا۔ ہمارے پاسپورٹ بھی ایکسپائر ہوگئے تھے اور بظاہر کوئی صورت نہیں تھی میں نے عبقری اگست 2007ء صفحہ نمبر 30 سے سورۃ الانعام کی آیت 45۔ تین دن اکتیس مرتبہ عصر کے بعد پڑھا اور ہمارا عمرہ ہر طرح سے آسان ہوگیا۔
سورۂ قریش کا عمل:ایک بار ہم کوئی دکان ڈھونڈ رہے تھے جو ہمیں نہیں معلوم تھی میں نے سورۂ قریش پڑھنی شروع کی تو ہمیں فورا دکان مل گئی

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 841 reviews.