ہرقسم کا درد دور کرنے کیلئے
جس جگہ درد ہو‘ اس جگہ کو مضبوط پکڑ کر دس مرتبہ سورۂ فاتحہ اور دس مرتبہ سورۂ کافرون پڑھ کر دم کردیں اور چھوڑ دیں‘ پھر مریض سے دریافت کریں کہ آرام آیا یا نہیں‘ اگر نہیں آیا ہو تو دوبارہ اسی طرح کریں۔ تین بار کرنے سے انشاء اللہ درد جاتا رہے گا اور اگر پھر بھی نہ جائے تو گیارہ مرتبہ کرنے سے یقینا درد دور ہوجائے گا۔(ص 173)
گلے کا درد
اتوار کے روز باوضو یہ تعویذ لکھ کر مریض کے گلے میں باندھیں۔ انشاء اللہ گلے کا درد جاتا رہے گا۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم۔ مِنْھَا خَلَقْنَاکُمْ وَفِیْھَا نُعِیْدُ کُمْ وَمِنْھَا نُخْرِجُکُمْ تَارَۃً اُخْریٰ کٓھٰیٰعٓصٓ حٰمٓ عٓسٓقٓ۔ (طہٰ55)(ص 173)
برائے دفع خوف
جو شخص کسی صاحب حکومت سے خوف رکھے اس کو چاہیے کہ کٓھٰیٰعٓصٓ کُفِیْتُ حٰمٓ عٓسٓقٓ حُمِیْتُ ہاتھ باندھ کر پڑھیں اور ایک ایک حرف پر انگلی کھول دے اور دائیں ہاتھ سے شروع کریں اور بائیں ہاتھ پر ختم کریں اور ہاتھ بند کیے حاکم کے سامنے جائیں اور وہاں جاکر ہاتھ کھول دیں۔(ص 175)
برائے زیارت رسول ؐ و برکت روزی
درود شریف اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَاالنَّبِیُّ گیارہ سو بارپڑھیں۔ اول ا س درود شریف کی زکوٰۃ نکالیں اور وہاس طرح کہ اکتالیس روز گیارہ ہزاربار اس درود شریف کو پڑھیں بعدازاں گیارہ سو بارروزانہ پڑھتا رہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ خواب میں حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی زیارت سے مشرف ہوگا اور روزی میں بھی کشادگی ہوگی۔(ص 175)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں