جیل کی زندگی میں لطیفو ں کی کمی نہ تھی ۔ ایک دن شا ہ صاحب نے قصہ سنایا کہ پٹنہ میں ایک مولوی صاحب وعظ فرما رہے تھے جس میں” لا تنا بز و ابالقاب“ کی تفسیر کے سلسلے میں انہو ں نے یہ بھی فرمایا کہ کسی کی چڑ مقرر نہ کر نی چاہیے ۔ یعنی کوئی ایسی بات نہ کہنی چاہیے جس سے دوسرا شخص چڑ جائے۔ مجلس وعظ میں ایک مقامی تحصیل دا ر صاحب بھی بیٹھے ہوئے تھے ۔ انہو ں نے پا س بیٹھے ہوئے ایک صاحب سے کہا کہ لوگ یونہی چڑ جا تے ہیں ۔اگر کوئی شخص کسی کو چڑانے کی کوشش کرے او روہ نہ چڑے تو کوئی با ت نہیں ۔مخاطب نے جوا ب دیا ، نہیں ، حضرت ، چڑ کی بات ہے ، آدمی چڑ ہی جاتاہے ، اس سے تغافل کر نا بڑا مشکل ہے ۔
تحصیل دار صاحب قائل نہ ہوئے تو دوسرے شخص نے خاموشی اختیا ر کر لی ۔ دو چار منٹ گزرے تھے کہ اس شخص نے تحصیل دار سے پو چھا، کیو ں صاحب ، آپ کے ہا ں شلجم کا اچار ہے ۔ جوا ب ملا ، نہیں صاحب ، میرے ہا ں شلجم کا اچار نہیں ہے ۔ کوئی دو منٹ کے بعد اس نے پھر سو ال کیا ۔ کیو ں صاحب، آپ کے پا س شلجم کا اچار ہے ۔ تحصیل دار نے جواب دیا ، میں عرض کر چکا ہو ں کہ نہیں ہے ۔ یہ بہت خوب کہہ کر پھر چپ ہو گئے ۔ لیکن ابھی پا نچ منٹ بھی نہ گزرے تھے کہ پھر پوچھا، تحصیل دار صاحب ، آپ کے ہاں شلجم کااچار تو ہو گا۔ اب تحصیل دار صاحب بر ہم ہوگئے اور کہنے لگے ، آپ برابر وہی چیز پو چھے جا رہے ہیں ۔ اس شخص نے معا فی ما نگی اور خا مو ش ہو گیا۔ لیکن دو ہی منٹ گزرے تھے کہ اس نے پھر وہ سوال دہرایا ، کیو ں صاحب ، آپ کے ہا ں شلجم کا اچار ہے۔
اب تحصیل دار صاحب کے ضبط کا پیما نہ چھلک گیا ۔ کہنے لگے ، عجب بدتمیز ہو تم ، یہ کیا بکواس ہے؟ شلجم کا اچار ہے ؟ شلجم کا اچار ہے؟ ساری مجلس ِ وعظ ان کی طر ف متوجہ ہو گئی ۔ مولو ی صاحب نے وعظ روک دیا اور اس شخص نے فقط اتنا کہا کہ صاحب میں نے تو صر ف یہ پو چھا تھا کہ شلجم کا اچار ہے؟ تحصیل دار صاحب نے جو تا پکڑ لیا ، اب آگے آگے وہ شخص اور پیچھے پیچھے تحصیل دار صاحب ، بھا گتے ہوئے مجلسِ وعظ سے نکل کر با زا ر میں پہنچ گئے ۔
وہ شخص بار بار پیچھے مڑ کر پو چھتا ، شلجم کا اچا رہے ۔ تحصیل دار صاحب گا لیا ں دیتے ہوئے اس کو مارنے دوڑے ۔یہاں تک کہ شلجم کا اچار شہر بھر میں مشہور ہو گیا ۔ تحصیل دار صاحب جدھر سے گزرتے ، لو گ بہا نے بہا نے شلجم کے اچار کا ذکر چھیڑ کر ان کو چڑاتے اور وہ چڑ کر گالیاں بکتے ۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 279
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں