Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سوال، قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - نومبر 2011ء

اکتوبر کے جوابات 1۔صبح و شام اکیس بار بچے کے سر پر ہاتھ رکھ کر سورة الانعام کی آیت نمبر 45 پڑھیں۔ اول و آخر سات بار درود شریف مکمل توجہ اور یقین کے ساتھ یہ عمل کریں۔ انشاءاللہ کچھ عرصہ بعد ہی واضح رزلٹ سامنے آئے گا۔ (عالیہ شفیق‘ لاہور) ٭ روغن بادام خالص لے کر صبح و شام تین تین قطرے ناک کے دونوں نتھنوں میں ڈالیں اور سانس اوپر کی طرف کھینچیں انشاءاللہ سردرد سے نجات مل جائے گی۔ بہت آزمودہ اور مجرب ٹوٹکہ ہے۔ (رفیق احمد‘ فیصل آباد) 2۔میرا خیال ہے کہ ان کو ہارمونز کا مسئلہ ہے اس لیے اگر ایسا ہے تو پہلے اس کا علاج کروائیں بال خود بخود ختم ہوجائیں گے۔عبقری کے دفتر سے پوشیدہ کورس منگوا کر پانچ ماہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ دوائی میں ناغہ نہ کریں انشاءاللہ مسئلہ حل ہوجائیگا۔ اس کے ساتھ ساتھ حسن و جمال کریم چہرے پر استعمال کریں‘ قبض نہ ہونے دیں۔ یہ چہرے کے بالوں کی بہت بڑی وجہ ہے۔ (انیلہ محبوب‘ خانیوال) 3۔ محترم آپ کیلئے ایک بہت مجرب اور آزمودہ عمل یا ٹوٹکہ دے رہا ہوں آپ ہر وقت باوضو رہیں کم از کم دن میں پانچ سے آٹھ بار وضو کریں اس طرح آپ کے جسم کی اور ناک کی صفائی ہوتی رہے گی اور آپ کو الرجی نہیں ہوگی اس کے ساتھ روحانی ٹوٹکہ یہ کریں کہ وضو ختم ہونے کے بعد تین گھونٹ پانی شفاءکی نیت سے پئیں۔یہ بہت مجرب اور آزمودہ عمل ہے عبقری میں اس کے فوائد بارہا آچکے ہیں۔ (عبدالرحمن‘ اسلام آباد) نومبر کے سوالات 1۔ السلام علیکم قارئین! سوال یہ ہے کہ جیسا کہ آج کل مارکیٹ میں کلر صاف کرنے کی کریمیں آرہی ہیں اسی طرح انجکشن یا گولیاں بھی آرہی ہیں۔ ہمیں ان کے نام معلوم کرنے ہیں اگر آپ کو پتا ہو تو بتادیں۔ براہ مہربانی آپ ایسی گولیاں یا ہربل بوٹی بتادیں جس کے استعمال سے کلر اندر سے صاف ہو۔ بیرونی طور پر نہ ہو یا کوئی ایسی آیت بتادیں جس کے پڑھنے سے رنگ سفید ہوجائے‘ مہربانی ہوگی۔ (عظمیٰ عبدالستار) 2۔محترم قارئین! میں گناہوں سے توبہ کرنا چاہتی ہوں‘ میں گناہوں کی دلدل میں پھنسی ہوئی ہوں میرے دن رات بہت بے چینی سے گزر رہے ہیں‘ میں اللہ کے حضور توبہ کرنا چاہتی ہوں‘ مجھے کوئی ایسا عمل بتادیں کہ میرا دل گناہوں سے اچاٹ ہوجائے‘ دل میں گناہوں کیلئے نفرت پیدا ہوجائے اور میرادل نیکی کی طرف مائل ہوجائے۔ (ب۔ا‘ راولپنڈی) 3۔ قارئین السلام علیکم! میں لاہور ایک بڑی مارکیٹ کا تاجر ہوں‘ میرے مخالفین نے میرے اوپر ایک جھوٹا مقدمہ دھوکہ دہی کا کروا دیا ہے۔ میں ایک معمولی سا تاجر ہوں وہ چاہتے ہیں کہ میں وہاں سے اپنی دکان چھوڑ دوں لیکن میری روزی روٹی اسی سے چلتی ہے۔ میرے پاس وکیلوں کو دینے کیلئے بھی پیسے نہیں۔ براہ مہربانی مجھے کوئی ایسا وظیفہ عنایت فرمائیں کہ میں اس مقدمہ میں سرخرو ہوجائوں۔ (اشرف‘ لاہور) 4۔میرے بالوں میں بالچر کا مسئلہ ہوگیا ہے‘ دو سال سے بڑے بڑے ڈاکٹروں کو دکھایا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا‘ اگر کسی کو کوئی علاج معلوم ہو تو براہ مہربانی ضرور بتادیں۔ میں بہت پریشان ہوں۔ (مسز جمیل‘ لاہور)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 562 reviews.