(آپ بھی کوئی عمدہ ترکیب جانتی ہوں تو ”عبقری“ کے پکوان میں ضرور بھیجیں)
خو با نی کسٹر ڈ
اجز اء
خوبا نی ایک کلو ، کسٹر ڈ 2 چمچ ، چینی 3 پا ﺅ ، دودھ 1/2 کلو
تر کیب
خو با نی کو دھو کر را ت بھر پانی میں بھگو رکھیں صبح اس کے با دام نکال کر اسی پانی میں گلنے کے لیے چولہے پر رکھ دیں جب گل جائیں تو اچھی طر ح گھوٹ لیں اور تقریباً آدھ کلو چینی ڈال کر پکائیں ۔چینی مکس ہو جائے تو اتار لیں اب کسٹرڈ ڈال دیں ۔ خو با نیو ں کی گھٹلیوں سے بادام نکال کر ڈش کو ان سے سجا ئیں اور ٹھنڈ ا کرکے کھا نے کے لیے پیش کریں ۔
حلیم
اجزاء
گند م کا دلیہ 1/2 کلو ، مو نگ کی دال ایک چھٹانک ، چنے کی دال ایک پا ﺅ ، ما ش کی دال ایک چھٹانک،مسور کی دال اور چاول ایک چھٹانک ، مر غ کا گوشت ایک کلو ، دہی ایک پا ﺅ، نمک مرچ حسب پسند ، (ہر ی مر چ ، گرم مصالحہ اوردھنیا حسب ضرورت )
تر کیب
گند م کا دلیہ اور تھوڑا سا نمک ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں ۔ دالیں اور چاول چن کر اکٹھے بھگو دیں جب دلیہ گل جائے تو دالیں ڈالدیں تھو ڑی سی سر خ مر چیں اور ادرک لمبا ئی کے رخ پر کا ٹ کر ملا دیں ۔ دالیں گل کر یکجان ہو جائیں تو اتا رلیںاب ایک دیگچی میں پیا ز تین عدد کاٹ کر ڈالیں اور براﺅن کریں ۔ لہسن ادرک ایک ایک چمچ پسا ہو اڈال کر مزید بھونیں۔ اب اس میں گو شت ڈال کر بھونیں۔ اس کے بعد دہی اور مصالحے ڈال دیں اور ڈھا نپ کر رکھ دیں ۔ دہی کا پانی خشک ہو جائے تو گو شت بھو نیں پھر دالیں ڈال کر چند منٹ پکا ئیں۔ اب گر م مصالحہ ملائیں اور اچھی طرح گھو ٹ لیں۔ کچھ دیربعد ہر ی مر چیں او ردھنیا ڈالیں اور ادرک باریک کاٹ کر گارنش کر یں۔ چاہیں تو براﺅن کی ہوئی پیاز اور لیموں سے بھی ڈش کو سجا سکتے ہیں ۔ مزیدار حلیم تیا ر ہے ۔
افریقی شامی کباب
اجزا ء
قیمہ آدھ سیر، چنے کی دال آدھ سیر، گرم مصالحہآدھ چھٹانک ،کیلے تین عدد سخت، انڈے دو عدد، گھی ایک پاﺅ، ہری مرچ آدھ چھٹانک، نمک حسب خواہش، سلاد بنا کر رکھیں۔
ترکیب
قیمہ دھو کر دا ل ڈال کر پریشر ککر میں پکائیں۔ جب قیمہ باریک ہو جائے تو کیلا باریک کاٹ کر شامل کر لیں۔ اب ان کی ٹکیاں بنا لیں۔ دونوں انڈے مع زردی اور سفیدی پھینٹ کر ٹکیوں کو اچھی طرح ان میں بھگو کر گرم گھی میں تلتے جائیں ۔ ہلکے سرخ ہونے پر اتار لیں۔ ذائقے دار شامی کباب تیار ہو گئے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 255
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں