بائیس امراض کیسے ختم ہوں، یہ ہلدی کی زندہ کرامات ہیں
عربی عروق الصفر
فار سی زرد چو ب
سندھی ہیڈ
انگریزی Turmeric
اس کا رنگ زرد اور ذائقہ تلخ ہو تاہے ۔ اس کا مزاج گرم اور خشک ہے ۔ اس کی مقدار خوراک ایک ماشہ سے تین ما شہ تک ہے ۔ اس کے درج ذیل فوائد ہیں ۔
(1) آنکھو ں کی بینائی کی تیز کر تی ہے اور آنکھوں کی جملہ بیماریوں میں مفید ہے ۔
(2 ) ہلدی کو دانت درد کے لیے متاثرہ دانت پر رکھ کر چبانا فائدہ مند ہے ۔
(3 )گہرے سے گہرے زخم پر ہلدی کو ہمراہ پانی پتھر پر گھس کر لگانے سے ٹھیک ہو جا تاہے ۔
(4 ) بر ص ( پھلبہری ) کو دو ر کرنے کے لیے ہلدی کو باریک کرے صبح و شام چا ر ماشہ سفوف ہلدی ہمراہ پانی کھلائیں اور دن میں دو تین بار ہلدی پتھر پر پانی کے ساتھ گھس کر داغوں پر لگانے سے بہت جلد بر ص دور ہو جاتی ہے ۔
(5 ) جگر کا سدہ کھو لتی ہے۔
(6) ورمو ں کو تحلیل کر تی ہے اور تسکین دیتی ہے ۔ ایسی صور ت میں ہلد ی پا نی میں رگڑ کر لیپ کر تے ہیں۔
(7 ) پرانا ناسور بھی ہلدی تین ماشہ دن میں دو تین مر تبہ گھس کر لگانے سے ٹھیک ہو جا تاہے ۔
(8) خار ش کو دور کرنے کے لیے پانچ تولہ ہلدی تقریباً چار کلو پانی میں جو ش دیں ۔ پانی جب ایک کلو رہ جائے تو اسے چھان کر بو تل میں بند کر لیں ۔ را ت کے وقت متا ثرہ جگہوں پر وہ پانی لگائیں اور صبح نہا لیں ۔ دو تین روز میں افا قہ ہو گا۔
(9) ہلد ی کو بطور ابٹن بھی استعمال کیا جاتا ہے ، اس سے جلد صاف اور نرم ہو جا تی ہے ۔
(10) پرانا سوزاک دور کرنے کے لیے چھ چھ ما شہ ہلدی صبح و شام ہمراہ پانی کھلا نا بے حد مفید ہے ۔
(11) ہلد ی کو پانی کے ساتھ پتھر پرگھس کر رات کو سوتے وقت لگانے سے چنبل دور ہو جا تاہے ۔
(12) یرقان میں صبح و شام تین تین ما شہ ہلدی ہمراہ پانی یا عرق مکو کھلانا مفید ہے۔
(13)جریان میںبھی ایک ماشہ ہلدی صبح و شام پانی یا دو دھ کے ساتھ لینا انتہائی مفید ہے ۔
(14) ہلد ی کو گھس کر بواسیر کے مسو ں پر لگانے سے جلن یا کھجلی وغیر ہ دور ہو جا تی ہے ۔
(15) سانپ کے ڈسنے کی صورت میں مریض کو پانچ تولہ ہلدی آدھ پاﺅ گرم دودھ میں رگڑ کر تھوڑی تھوڑی دیر بعد پلانے سے مریض جانی خطرے سے محفوظ ہو جا تاہے ۔ اس دوران اسے فوری طور پر ہسپتال آسانی سے لے جایا جا سکتاہے ، لیکن نسخہ ہر دس پندرہ منٹ بعد مریض کو دیتے رہیں۔ اگر ہسپتال نہ جا یا جا سکے تو زہر کے دور ہو نے تک مقدار خوراک پانچ تولہ ہی رکھیں ، بعد میں پندرہ دن تک تین تین ما شہ ہلدی دودھ کے ساتھ صبح و شام کھلاتے رہیں اور ڈسی ہوئی جگہ پر ہلدی کا لیپ بھی کریں ۔
(16) باﺅلے کتے کے کا ٹنے پر مریض کو ایک تولہ ہلدی پانی کے ساتھ دن میں دو بار کھلا نا مفید ہوتاہے اور کاٹی ہو ئی جگہ پر ہلدی کا لیپ کر نا بھی ضروری ہے۔ اس سے زخم جلدی بھر جاتا ہے۔
(17) چوٹ لگنے یا مو چ آنے کی صور ت میں ہلدی اور چونا ہم وزن رگڑ کر لیپ کر نا مفید ہے ۔
(18) زکام اور نزلہ میں ہلدی کو دہکتے ہوئے کوئلو ں پر ڈال کر دھونی لینا مفید ہوتا ہے۔ نزلہ کی شدت فوری طور پر کم ہو جا تی ہے ، مگریہ دھو نی شام کو لینی چاہئے اور دھونی لینے کے بعد دو تین گھنٹے تک کچھ نہیں کھا نا چاہئے۔
(19) چہرے کے دا غ دھبو ں کو دور کرنے کے لیے ہلدی میں سرسو ں کا تیل ملا کر چہرے پر لگانے سے چہرے کا رنگ نکھر آتا ہے اور دا غ دھبے دور ہو جا تے ہیں ۔
(20) ہلدی کو بھون کر سونٹھ اور چینی ملا کر کھا نے سے جو ڑو ں کا درد دور ہو جا تاہے ۔
(21) ہلد ی خو ن صاف کر تی ہے ، ایک ما شہ ہمرا ہ پانی دس دن تک استعمال کرنا مفید ہے۔
(22) بلغم کو دور کر تی ہے ، جگر اور سینے کو صاف کر تی ہے ۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 253
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں