Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مراقبے سے علاج

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2011ء

Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعدادیَااَللّٰہُ یَاکَرِیمُ یَابَدِیعُ کا ورد اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ” آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں“ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آ جائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپکو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اسکے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دیگا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔ مراقبے سے فیض پانے والے محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا رسالہ بہت ہی زبردست ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کے رسالے کو دن دگنی اور رات چگنی ترقی عطا فرمائے آمین۔حکیم صاحب! مراقبے کے عمل نے میری زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ جو کافی دیر سے اٹکا ہوا تھا اور کسی بھی طریقہ سے حل ہونے کا نام نہ لیتا تھا وہ حل کردیا۔ محترم حکیم صاحب میری شادی میں بہت سی رکاوٹیں تھیں‘ جب بھی شادی کی تاریخ فکس ہوتی کوئی نہ کوئی رکاوٹ پیدا ہوجاتی اور اسی طرح کرتے کرتے تین سال گزر گئے تھے۔میں نے بہت سے عمل بھی کیے لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔ ایک دن عبقری پڑھتے ہوئے میری نظر مراقبے کے عمل پر پڑی‘ میںنے توجہ یقین اور دھیان سے مراقبے کا عمل کرنا شروع کردیا۔ حکیم صاحب میری شادی میں جو جو رکاوٹیں تھیں ایک ایک کرکے خودبخود دور ہونا شروع ہوگئیں اور میری شادی جو کہ ہونے کا نام ہی نہ لے رہی تھی صرف چند ماہ میں ہوگئی۔اب میں خوش وخرم زندگی گزار رہا ہوں۔ (عبدالرشید‘ لاہور)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 457 reviews.