Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خوش کلامی کا حیرت انگیز جادو

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2011ء

ذہنی سکون اور مسرت کے لئے سب سے زیادہ جو چیز مضرت رساں ہے وہ ہے بے چین ، متفکر اور غیر مطمئن مزاج ۔ایسا مزاج ہمیشہ پریشانیوں ہی سے دوچاررہتاہے بہت سے لوگ کچھ اس انداز میں بد مزاجی دکھاتے ہیں کہ گمان ہونے لگتا ہے کہ ان کے جسم پر کانٹے چھبنے نہ لگیں ۔مزاج پر قابونہ ہونے کی وجہ سے اکثر بڑی بڑی پریشانیاں اٹھ کھڑی ہوتی ہیں ۔ بھری محفل میں جھگڑاہوجاتا ہے ۔ رنگ میں بھنگ ہو جاتا ہے ۔زندگی ایک ایسا سفر بن جاتی ہے جس میں ننگے پاﺅں کانٹوں کے فرش پر چلنا پڑتا ہے ۔ انسانی ذہن کچھ اس طرح سے بناہواہے کہ اسے غصہ اور بدکلامی پسند نہیں ہوتی ۔ نرمی کے آگے یہ پگھل جاتاہے ۔ جہاں ایک نرم لفظ کہااور غصہ کا فو رہوابالکل اسی طرح جیسے آگ پر پانی ڈال دیں تو آگ بجھ جاتی ہے ۔ مہر بانی کے ساتھ سلوک کرنے سے ہر دل میں جگہ پیداہو سکتی ہے ۔ خوش کلامی میں بڑا جادو ہے ایک ماہر نفسیات نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ایک مرتبہ ایک شخص نے باتوں باتوں میں مجھے بتایا کہ بھئی اس زندگی سے عاجز آگیا ہوں۔ اس زندگی کا کیا حاصل‘ جدھر بھی جاتا ہوں میری ذات غیردلچسپ اور غیردلکش ہوتی ہے۔ مجھ سے کوئی مخاطب نہیں ہوتا‘ کوئی مجھ سے ہمدردی یا محبت نہیں کرتا۔ میں نے ان سے کہا آپ کسی شخص کی زندگی میں حصہ لیں‘ بظاہر وقتی طور پر آپ اس کے خوشی وغم کے شریک نہیں ہوسکتے‘ لیکن جیسے جیسے آپ اس کے قریب ہونگے آپ دکھ درد کے ساتھی بن جائیں گے اور ایسا ہونا فطری ہے۔ اس لیے یاد رکھیے ہر انسان تنہائی سے نفرت کرتا ہے‘ اسے ساتھی کی تلاش ہوتی ہے اور سب کی خواہش ہوتی ہے کہ کوئی ایسی ہستی دستیاب ہو جو اس کی زندگی سے دلچسپی اور اس کے غموں کی مداوا بن سکے۔ ان کے آنسوئوں‘ آہوں‘ امیدوں میں شریک ہوسکے۔ آپ زیادہ سے زیادہ انسانوں سے اچھی اچھی باتیں کیجئے اور پھر کچھ عجب نہیں کہ آپ دن بدن اپنے انداز گفتگو میں محاسن پیدا کرتے جائیں گے اور آپ کے دوست بنتے جائیں گے اور اس انداز گفتگو سے آپ کے دکھ‘ درد‘ غم اور تنہائی ختم ہوجائیں گی۔ انشاءاللہ
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 454 reviews.