Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دانائوں کی باتیں (محمدبشیر‘ واہ کینٹ)

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2011ء

حضرت محمد بن واسع کہتے ہیں کہ میں مکہ مکرمہ میں حاضر ہوا تو دیکھا کہ حضرت سالم بن عبداللہ کے بھائی اپنے دادا حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد نقل کررہے تھے کہ جو کوئی بازار میں داخل ہوکر چوتھا کلمہ پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کیلئے دس لاکھ نیکیاں لکھتے ہیں اور دس لاکھ برائیاں مٹا دیتے ہیں اور دس لاکھ درجے بلند فرماتے ہیں۔ تسبیحات کا بیان: فقیہ رحمة اللہ اپنی سند کے ساتھ حضرت ابوہریرہ سے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد نقل کرتے ہیںکہ دو کلمے ایسے ہیں جو زبان پر بہت ہی ہلکے اور میزان میں بہت ہی بھاری ہیں اور رحمن کو بہت ہی پسند ہیں وہ یہ ہیں سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم۔ حضرت معاذ بن جبل سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تین چیزیں دنیا میں اجنبی ہیں۔ 1۔ قرآن ظالم کے سینے میں ۔ 2۔ نیک آدمی برے لوگوں میں۔ 3۔ قرآن پاک کا نسخہ ایسے گھر میںجہاں اس کی تلاوت نہ ہوتی ہو۔ قرآن کا حق امام ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ کا قول ہے کہ جو شخص سال میں دو مرتبہ قرآن پڑھ لے تو اس نے قرآن کا حق ادا کردیا کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہر سال جبرائیل علیہ السلام کو ایک دفعہ قرآن سناتے تھے لیکن وصال والے سال میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو دو دفعہ قرآن مجید سنایا۔ بدترین لوگ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی نے پوچھا کہ بدترین لوگ کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عالم لوگ جب کہ وہ بگڑ جائیں اور مشہور ہے کہ جب عالم بگڑتا ہے تو اس کے بگڑنے سے ایک عالم (جہان) بگڑ جاتا ہے۔ چار مصیبتیں ابویحییٰ وراق فرماتے ہیں مصائب چار ہیں۔ 1۔ تکبیر اولیٰ کا فوت ہونا۔ 2۔ مجلس ذکر کا فوت ہونا۔ 3۔ دشمن کے مقابلہ کا فوت ہونا۔4۔ وقوف عرفات کا فوت ہونا یعنی جبکہ حج کیلئے نکلا ہو۔ ایک دانا کا قول کسی دانا کا قول ہے کہ عقلمند کو کسی ایسے شہر میں پڑائو نہیں کرنا چاہیے جہاں پانچ چیزیں نہ ہوں‘ ایک بااختیار بادشاہ‘ دوسرے عادل قاضی تیسرے کامیاب بازار‘ چوتھے جاری رہنے والی نہر‘ پانچویں دانا طبیب۔حضرت علی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ سورہ انعام جس مریض پر پڑھی جائے تو اللہ تعالیٰ اس کو شفاءدیتے ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 439 reviews.