بے قیمت اشیاءبرکت کاذریعہ
برکت والے اعمال کو سوچیں (1) میں نے ایک شخص کو دیکھا پرانے استعمال کئے ہوئے قلم پھینکتے نہیں تھے غریبوں کے چھوٹے بچوںکو دے دیتے کہ وہ کھیلیں گے ،پر فیوم کی پرانی بوتلیں پھینکتے نہیں تھے غریبوں کے بچوں کو دے دیتے کہ وہ ان خوشبو کی بوتلوں سے کھیلیں گے ،پرانے جوتے خراب ہونے سے پہلے پہلے لوگوں کو منتقل کر دیتے، کوئی پہن لے گا وہ دعادے گا، فرمایا جس کے تن پہ تیرا کپڑا رہے گااور جب تک رہے گا اللہ تجھے عذاب سے بچائے گا ۔ یہ برکت والے اعمال ہیں ۔ (2)میں ایک گھر میں گیا تو ان کے وہاں جوتوں کی لائنیں لگی ہوئی تھیں اور جوتے ٹیڑھے ہو گئے تھے۔ میں نے ان سے یہی عرض کیا کہ اللہ نے آپ کو آسانی دی ہے چیزوں کی فراوانی دی ہے ان کو کسی غریب کودے دیں۔ (3) ایک صاحب مجھے اپنے گھر لے گئے اورانھوں نے بڑا اچھا مکان بنایا ہواتھا ،انہوں نے جب الماریاں کھول کر دکھائیں ان کے سوٹ سو ڈیڑھ سو تھے میں نے کہا: آپ کتنے پہنتے ہو؟ کہنے لگے عمومی طور پر پانچ چھ پہنتا ہوں۔ میں نے کہا :باقی سارے دے دو! ہاں دے دیںآپ کو اللہ اور دے گا اس سے بہتر دے گا چن چن کے غریبوں کو ‘ضرورت مندوں کو دیں آپ کو اللہ اور دے گا ہاں جو ضرورت ہے وہ اپنے پاس رکھیں اور اس کے علاوہ دے دیں یہ برکت والا عمل ہے۔ (4)ایک اللہ کی نیک خاتون نے دس انڈے اللہ کے راستے میں دیئے ۔ یعنی کسی کی مدد کی۔دوسرے دن ایک صاحب ان کو انڈے دینے آئے تھال بھرا ہوا تھا انڈوں کا ۔اپنی لونڈی سے کہنے لگیں: گنو! لونڈی نے گن کر بتایا کہ ننانوے انڈے ہیں ایک کم ہے۔ کہنے لگیں واپس کر دو ہمارے سو تھے دس دنیا اور ستر آخرت۔ پتہ چلا کہ اس نے اٹھا کر جیب میں رکھاہوا تھا گھروالوں نے سو بھیجے تھے۔
بیت الخلاءکی سنت برکت کاذریعہ
میرے محترم دوستو! برکتوں والے اعمال کو سوچیں کہ کن اعمال سے برکت ہوتی ہے بیت الخلا میں سنت کے مطابق جانے سے برکت ہوتی ہے بیمار یاں ختم ہو تی ہیں ۔ پریشانیاں ختم ہوتی ہیں اور اگر بیت الخلا میں سنت کے مطابق نہ جائے گا لا علاج بیماریاں ہو ں گی ۔ ایک صاحب کشف نے مجھے بتایا کہنے لگے کہ کئی جنات ایسے ملے انہوں نے ہمیں بتایا کہ ہم شیاطین جنات بیت الخلا میں رہتے ہیں اور جو شخص سنت کے خلاف ہمارے پاس آتا ہے اور دعا نہیں پڑھتا لا علاج بیماریاں پیدا ہوتی ہیں کینسر جیسی لاعلاج بیماریاں، جس کا دنیا میں کوئی علاج نہیں ۔برکت والے ا عما ل، برکت والی تسبیحات ،اپنی زندگیوں میں ان کو اپنائیں،اپنے وجودکا حصہ بنائیں ،ان کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں، اللہ کی قسم کہہ رہا ہوں زندگی سنور جائے گی اللہ خزانہ غیب سے کائنات کا نظام ہمارے لئے موافق کردے گا۔
بانگِ مرغ اور تلاوت قرآن
(الف)دیکھیں توسہی کہ اللہ کائنات کا نظام ہمارے لئے کیسے موافق کردے گا دیکھیں اللہ برکتوں کے رحمتوں کے دروازے کیسے کھولتا ہے کن کن گھڑیوں کے اندر دعائیں قبول ہوتی ہیں ایک شخص مجھے کہنے لگے میں تہجد پڑھ رہا تھا تو مرغ نے بانگ دی ۔ تو میں نے کہا واہ واہ اب تو حضوری کا وقت آ گیا ۔ اب تو برکت کا وقت آ گیا ۔ میرے آقا سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مفہوم ہے” حیوٰة الحیوان“ میں لکھا ہے فرمایا: مرغ جب اذان دیتا ہے تو رحمت کا دروازہ کھلتا ہے اور جو دعا مانگو قبول ہوتی ہے اور ایک اور حدیث کا مفہوم ہے کہ سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں مرغ کو اپنے ساتھ رکھتے تھے اور فرماتے تھے کہ مرغ تہجد کیلئے اٹھاتا ہے ”مرغ سحر خیز “ برکت کی گھڑی ڈھونڈیں کہ کونسی گھڑیاں برکت کی ہیں۔(ب) کوئی مشکل ہے‘ کوئی پریشانی ہے‘ کوئی غم ہے‘ کوئی کڑھن ہے‘ کوئی درد ہے فرمایا آدمی سورہ ےٰسین پڑھتا رہے یا سورہ آل عمران کی پہلی آیت عصر سے مغرب تک پڑھتا رہے اور جب موذن اذان دے اس وقت سجدے میں چلا جائے ۔ اس وقت سجدے کا وقت ہو چکا ہوتا ہے اور اللہ پاک کی بارگاہ میں اپنی فریاد مانگے فرمایا سات جمعہ نہیںگزریں گے اللہ پاک اس کے لئے مشکل کشائی کر دے گا ۔
چھوٹے عمل برکت زیادہ
: برکت والی گھڑیاں کونسی ہیں؟یہ چندبرکت والی چیزیں ہیں۔ (1)صدقہ برکت والا عمل ہے (2)رات کے آخری پہر کی دعا برکت والا عمل ہے ۔ (3)ہر وقت با وضو رہنا برکت والا عمل ہے۔ (4)گھروں میں سلام کو عام کرنا برکت والا عمل ہے۔ عورتیں بھی سلام کریں مرد بھی سلام کریں ۔ ایک دوسرے کو سلام کریں اللہ جل شانہ ان کے لئے سلا متی ضرور واجب کرے گا اور اللہ ان کے لئے برکت کے دروازے کھولے گا ۔ اپنے لئے برکت کے دروازے کھلوائیں۔ (5)حدیث کے الفاظ ہیں سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مفہوم ہے۔ ”جمعہ کے دن ایک ایسی گھڑی ہے اس میں جو دعا مانگو قبول ہوتی ہے“۔ اکثر محد ثین کہتے ہیں: وہ گھڑی عصر سے مغرب کے درمیا ن ہے اور بعض محدثین کہتے ہیں وہ اس وقت ہے۔ جب موذن اذان دے رہا ہوتا ہے سورج بالکل غروب ہو چکا ہوتا ہے۔ (6) اپنے لباس میں برکت حاصل کریں ۔ (7)اپنے خیال میں برکت حاصل کریں۔ (8) اپنی نگاہ میں برکت حاصل کریں۔ (9)اپنی دعامیں برکت حاصل کریں ۔میرے دوستو !اللہ کے ہاں اس چیز کی بڑی قیمت ہے تلاش میں رہیں ہر وقت۔
اعمال ”برکت کامقناطیس “بن جائیں
میں ٹیکسلا سے پنڈی کی طرف آرہا تھا تو میں نے دیکھا کہ ایک شخص نیچے سے یوں دیکھتا ہو آ رہا ہے اور ساتھ کچھ چیز گھسیٹ بھی رہا ہے میرے ساتھ بریگیڈئیر امجد صاحب تھے کہنے لگے یہ کیا ہے؟جب وہاںسے گزر گئے تو کہنے لگے آپ نے نہیں دیکھا اس نے رسی کے ساتھ مقناطیس باندھا ہوا ہے سڑک کے دائیں بائیں لوہے کو تلاش کر رہا یہ اپنی آ نکھوں سے بھی لوہے کو تلاش کر رہااور چلتا جائیگا میلوں تک اور کوئی تو لوہا مقناطیس کیساتھ چپک جائیگا ۔ میرے دل میں خیال آیا کہ لوہے کی تلاش اتنی کیوں ؟ اس سے پیٹ بھرے گا یعنی لوہے کو بیچے گا۔ (جاری ہے)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 405
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں