Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعداد کٓھٰیٰعص۔ حٰم عٓسٓقٓ کا ورد اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ” آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں“ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آ جائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپکو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اسکے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دےگا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔
مراقبے سے فیض پانے والے
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا رسالہ عبقری بہت ہی زبردست ہے۔ آپ کے رسالے کے سارے ہی مضمون بہت زبردست ہیں لیکن مراقبے والے کالم سے ہمارے گھر میں خوشیاں لوٹ آئی ہیں۔ محترم حکیم صاحب! میری شادی کے پہلے سال اللہ نے مجھے بیٹا عطا کیا لیکن وہ تھوڑی دیر بعد وفات پاگیا۔ پھر دوبارہ اللہ نے مجھے بیٹا عطا کیا لیکن وہ بھی وفات پاگیا۔ اب کی بار ہم بہت زیادہ ڈر رہے تھے۔ میں نے عبقری میں پڑھ کر مراقبہ کا عمل شروع کیا اور مراقبے کے دوران اور بعد اللہ سے رو رو کر دعا کی۔ اب کی بار اللہ نے کرم کیا اور اللہ نے مجھے چاند سا بیٹا عطا کیا اور الحمدللہ وہ بالکل صحت یاب ہے اور اب وہ چھ ماہ کا ہوچکا ہے۔ محترم حکیم صاحب! یہ سب مراقبے کاعمل ہی ہے کہ ہمارے گھر میں خوشیاں لوٹ آئی ہیں۔اب مجھے کوئی بھی مشکل پیش ہو میں مراقبے کا عمل کرتا ہوں وہ مشکل ٹل جاتی ہے۔(زین خان‘ سکھر)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 337
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں