مجھے ایک دفعہ علاقہ تھل میں جانے کا اتفاق ہوا۔ ایک بوڑھی عورت مجھے کہنے لگی کہ کافی آدمیوں کی زبانی میں نے سنا ہے کہ آپ کے پاس جوڑوں کے درد کی بہترین دوا ہے۔ میرا حال یہ ہے عرصہ 5 سال سے یہ درد شروع ہوا ہے۔ علاج معالجہ کرانے سے معمولی فرق پڑتا اور پھر وہی درد برقرار رہتا ہے۔ اب میرا یہ حال ہے تمام جوڑوں میں درد اور سارے جسم میں بھی اکثر درد رہتا ہے۔ لاٹھی کے سہارے کچھ چل پھر سکتی ہوں۔ لیکن تھوڑا سا چلوں تو درد شدت اختیار کر جاتا ہے۔ عاجز نے اس عورت کو ساٹھ پڑیاں بنا کر دیں جو کہ تیس دن کی دوائی تھی۔ 15 دن کے بعد مجھے ان کا خط ملا کہ میں مکمل ٹھیک ہوگئی ہوں بقایا دوائی کھاﺅں یا نہ کھاﺅں۔ نسخہ مذکورہ ذیل میں ملاحظہ فرمائیں۔ ھوالشافی: اَک کی جڑ کا خشک چھلکا 250گرام، کلونجی 250 گرام، اجوائن دیسی 250 گرام تمام اجزاءکی سفوف بنائیں۔مقدار خوراک : ایک چمچ صبح وشام ہمراہ نیم گرم دودھ یا چائے کے ساتھ لیں۔
بواسیر: ایک واقعہ بطور نمونہ۔ میں اپنے رقبے میں گیا میرا پڑوسی ہاری جو کہ درخت کے نیچے چارپائی پر لیٹا ہوا تھا۔ مجھے آواز دی میں اس کے پاس گیا تو کہنے لگا مجھے رات کا مقعد میں سخت درد ہے اور دوسرا کافی دن ہوگئے ہیں پاخانہ کے ساتھ خون بھی آتا ہے۔ درد کی وجہ سے لیٹا ہوا ہوں۔ آج میری زمین وتر تھی۔ ہل بھی نہ چلا میں نے اس کے بیٹے کو ساتھ لیا اور گھر آکر دو پڑیاں بنا کر دے بھیجیں اور کہا کہ ایک ابھی اور دوسری گھنٹہ کے بعد پانی کے ساتھ لیں۔ انہی دو پڑیوں سے خون بھی اور درد بھی رک گیا۔ مزے کی بات یہ ہے نسخہ بالکل معمولی ہے۔ھوالشافی: کلونجی 70 گرام، سرسوں کے بیج 100 گرام جن سے کڑوا تیل نکلتا ہے، تخم نمولی کا اندرونی مغز 100 گرام۔ترکیب: ہر جز کو علیحدہ علیحدہ رگڑ کر سفوف بنالیں۔خوراک: فل سائزکیپسول دو عدد صبح‘ دوپہر ‘شام ہمراہ پانی کھانے سے پہلے لیں۔(صفحہ نمبر 274)
بحوالہ ”مجھے شفاءکیسے ملی“ لاعلاج روحانی اور جسمانی بیماریوںمیں مبتلا اس کتاب کا مطالعہ کریں۔(جو عمل یا ٹوٹکہ آزمائیں ضرور لکھیں‘لاکھوں کا نفع آپ کا صدقہ جاریہ )
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 330
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں