”پروردگار! میں نے تیرے سامنے روٹی کی خواہش کا اظہار کیا تھا تو نے مجھے اتنی مقدار میں دنیا دے دی
منقول ہے کہ ایک دن حضرت ابراہیم بن ادہم رحمة اللہ علیہ کو بھوک لگی تو انہوں نے ایک شخص کو ایک چیز دی جو ان کے پاس موجود تھی اور اس سے کہا اس کو گروی رکھ کر کھانے کا انتظام کرو جب وہ شخص وہ چیز لے کر وہاں سے نکلا تو اچانک اس کو ایک اور شخص ملا جو ایک خچر کے ساتھ چلا آرہا تھا اس خچر پر چالیس ہزار دینار لدے ہوئے تھے اس نے اس شخص سے حضرت ابراہیم ادہم رحمة اللہ علیہ کے بارے میں پوچھا اور کہا کہ یہ چالیس ہزار دینار ابراہیم رحمة اللہ علیہ کی میراث ہیں جو ان کے والد کے مال سے پہنچی ہے میں ان کا غلام ہوں میراث کا یہ مال میں ان کی خدمت میں لایا ہوں اس کے بعد وہ شخص حضرت ابراہیم بن ادہم رحمة اللہ علیہ کے پاس پہنچا اور چالیس ہزار دینار ان کے حوالے کیے۔حضرت ابراہیم رحمة اللہ علیہ نے کہا کہ اگر تم سچ کہتے ہو کہ تم میرے ہی غلام ہو اور یہ مال بھی میرا ہی ہے تو میں تمہیں خدا کی خوشنودی کیلئے آزاد کرتا ہوں اور یہ چالیس ہزار دینار بھی تمہیں بخشتا ہوں۔ بس تم اب میرے پاس سے چلے جائو۔ جب وہ شخص وہاں سے چلا گیا تو حضرت ابرہیم ادہم رحمة اللہ علیہ نے کہا کہ ”پروردگار! میں نے تیرے سامنے روٹی کی خواہش کا اظہار کیا تھا تو نے مجھے اتنی مقدار میں دنیا دے دی! پس قسم ہے تیری ذات کی! اب اگر تو مجھے بھوک سے مار بھی ڈالے گا تو تجھ سے کچھ نہیں مانگوں گا۔“
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 316
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں