محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مجھ گنہگار اور عاجز سی بندی کو یہ شرف حاصل ہوا کہ میں نے آپ سے ملاقات کی۔ آپ کو ملنے کے بعد میرا سویا ہوا ضمیر بیدار ہوا اورمجھ میں یہ ہمت پیدا ہوئی کہ آپ کے نام تحریر لکھ سکوں۔
یہ تحریر یا واقعہ جو میں بیان کررہی ہوں وہ میرا ذاتی واقعہ ہے۔ میں آج آپ کو ایک حسین اور دلکش خواب سنانے جارہی ہوں۔ ہوا کچھ ایسے کہ میں نے رات کو خواب دیکھا کہ میں باجی کے گھر ہوں اور ان کی چھت سے جب میں نے آسمان کی طرف دیکھا تو کیا دیکھتی ہوں کہ ایک طرف پیر مہر علی شاہ رحمة اللہ علیہ تھے اوران کی دوسری طرف آپ کا روشن چہرہ مبارک نظر آیا۔
ساتھ میں ایک اور حضرت بھی ہیں جنہیں میں پہچان نہیں سکی۔ آپ پیر صاحب کے ساتھ ہیں اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پڑھ رہے ہیں۔ میرے ہمسائے بھائی سے میں نے کہا کہ آسمان پر کتنا حسین نظارہ آپ کو نظر آرہا ہے تو وہ مجھ سے کہتے ہیں کہ میں چھت پر جاکر دیکھتا ہوں مجھے صاف نظر آنے لگا اور میں اسی کشمکش میں ہوں کہ یہ حقیقت ہے کہ خواب۔ بس اتنے میں میری آنکھ کھل گئی۔ میں تو شکرگزار ہوں کہ اللہ عزوجل نے مجھ پر اتنا کرم کیا کہ اب میری زندگی میں اعمال آگئے ہیں اور اپنی اصلاح کی فکر لگ گئی ہے اور اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی دین کی زندگی کی طرف لانے کا شوق بڑھ رہا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 304
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں