Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

دعا کی برکت اور منزل کے کمالات (شعیب ملک‘ایبٹ آباد)

ماہنامہ عبقری - جولائی 2011ء

ہماری ایک دور کی عزیزہ جو کہ ایک بوڑھی خاتون تھیں ایک بار ہمارے گھر آئیںتو انہوں نے اپنا واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک دفعہ میری بہو نے میری کچھ نافرمانی کی اور نافرمانی ایسی کی کہ مجھے بہت غصہ آیا اور میں نے اسے کہا کہ تمہارے ہاتھ پر کالا دانہ نکلے ۔کچھ عرصہ بعد میری بہو ہانڈی پکا رہی تھی کہ گھی کے ڈبہ سے تھوڑا سا کٹ لگ گیا اگلے دن وہ کٹ کالا ہوگیا اور دو تین دن میں پھیل کر پوراہاتھ کالا ہوگیا اور سخت درد ہونے لگا میں بہو کو لے کر ہسپتال گئی تو ڈاکٹر نے چیک کرکے کچھ ٹیسٹ وغیرہ کیے اور کہا کہ ہاتھ کاٹنا پڑے گا ورنہ یہ زخم پھیل جائے گا۔ میں بھی بہت پریشان اور بہو تو روتے ہوئے چپ ہی نہیں ہورہی تھی۔ میں نے ڈاکٹر صاحب سے کہا کہ ایسے کریں کچھ دوائی لکھ دیں ہم نے ہاتھ نہیں کٹوانا۔ انہوں نے دوائی لکھ دی لیکن کہا کہ اس کا حل کاٹنا ہی ہے‘ گھر آئی دو تین دن اور گزرے توپورا بازو کالا ہوگیا اور پورے بازو میں تکلیف اور تکلیف بھی ایسی کہ بہو پوری رات تکلیف کی وجہ سے کراہتی اور سو نہیں سکتی تھی۔ پھر ڈاکٹر کے پاس گئے تو اس نے کہا اب پورا بازوکاٹنا پڑے گا بہو نے کہا مرجائوں گی‘ بازو نہیں کٹوائوں گی۔ پھر گھر واپس آگئے میں بہت پریشان‘ بیٹا بھی بہت پریشان کہ اب کیا ہوگا؟ میں نے کہا کہ اب تو ایک ہی در رہ گیا ہے۔ اگلی پوری رات میں اٹھی رہی اور رو رو کر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اس کی طرف سے استغفار بھی کرتی رہی کیونکہ میری بہو میرے بھائی کی بیٹی بھی ہے اور بچپن سے اس کے ساتھ میری محبت بھی تھی تو پوری رات اللہ تعالیٰ سے اس کی شفاءکیلئے دعا کرتی رہی صبح کے وقت ویسے ہی اس کا بازو دیکھنے کیلئے پکڑا تو اس کے بازو سے کالا خون اور پیپ نکلنا شروع ہوگئے اور ایک برتن میں نے اس کے بازو کے نیچے رکھ دیا اور وہ پورا برتن کالے خون اور پیپ سے بھر گیا اس وقت ہم تھوڑا زیادہ پریشان ہوئے لیکن جب تمام پیپ اور خون گندا نکل گیا تو بہو کی تمام تکلیف ٹھیک ہوگئی اور کچھ دنوں بعد بازو کا زخم ٹھیک ہوگیا اور ٹھیک بھی کچھ اس طرح ہوا کہ کبھی کچھ ہوا ہی نہیں۔ میری بہو نے کہا پھوپھی آپ نے ہی بددعا کی تھی تو قبول ہوئی اور آپ نے ہی دعا کی تو قبول ہوئی۔ منزل پڑھنے سے مشکل دور ہوگئی (حنا ‘ ڈی آئی خان) یہ واقعہ ہمارے پڑوس میں واقع ایک دکاندار کے ساتھ پیش آیا۔ اسی کی زبانی سنتے ہیں۔” ہماری پرچون کی دکان ہے۔ جہاں روزمرہ کے استعمال کی اشیاءباآسانی مل جاتی ہیں۔ بڑے بڑے ریستوران کے لوگوں سے ہمارے کھاتے بنے ہوئے ہیں تو اللہ کے فضل سے کافی آمدن ہوجاتی ہے۔ ہم تین بھائی دکان پر ہوتے ہیں تین وقت تین بھائی علیحدہ علیحدہ بیٹھتے ہیں۔ ایک بار میرے بھائی جس کا نام بلال ہے اس نے کہا کہ دکان کی آج صفائی کرتا ہوں۔ ایک میز جو کہ کافی عرصے سے وہیں پڑی تھی۔ وہاں کافی گند جمع تھا اس نے سوچا اس کو ہٹا کر صفائی کرلوں جیسے ہی اس نے میز ہٹائی وہاں سے ہزار ہزار والے دس نوٹ برآمد ہوئے۔ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ یہ کہاں سے آئے۔ کیا دیکھتا ہے کہ چوہوں نے وہاں پر پیسے اکٹھے کررکھے تھے اور اللہ کا کرنا یہ ہوا کہ ان پیسوں کو چوہوں نے کہیں سے بھی نہیں کھایا ہوا تھا۔ بلال اس دوران اپنا گھر بنوا رہا تھا اس کے پاس پیسوں کی کمی تھی تو غیب سے اس کی مدد ہوگئی۔ وہ چوہے اللہ کے حکم سے ان کی پیسوں والی صندوقچی سے ہزار والے نوٹ اٹھا کر لے جاتے رہے اور جب اسے ضرورت پڑی تو اسے مل گئے۔ وہ بہت خوش ہوا۔ اللہ کا شکر ادا کیا اور پیسے لے گیا۔ ماں کو سارا قصہ سنایا تو ماں نے کہا یہ سب منزل اور سورہ واقعہ کا کمال ہے جو کہ میں روزانہ پڑھتی ہوں۔ منزل نام کی کتاب بہت اچھی ہے۔ یہ ہر آفت‘ مشکلات‘ جنوں بھوتوں اور کئی بیماریوں سے بچاتی ہے۔ روزانہ ایک بار پڑھ لینا ہی کافی ہے۔ منزل میں قرآن مجید کی کئی سورتوں سے آیات اکٹھی کی گئی ہیں جو کہ بہت مجرب ہیں۔ جہاں ہم اتنی ساری مصیبتوں سے محفوظ رہیں اور اس کے پڑھنے سے غیب سے مدد بھی حاصل ہو تو ایک بار پڑھنا کونسی مشکل بات ہے اور سورہ واقعہ مغرب کے بعد پڑھنی چاہیے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 300 reviews.