یہ سحر اس قسم کا ہے کہ اس میں مبتلا شخص کو اکثر وبیشتر بہت زیادہ نیند آتی ہے اور نیند میں مریض کسی بھاری شکل کے انسان‘ حیوان یا ڈرائونی شکل والی عجیب و غریب مخلوق کو دیکھتا ہے اور شکل اس کے اوپر سوار ہوکر اس کے سینے کو دباتی اور سانس کو گھوٹتی ہے جس سے وقتی طور پر سانس کی حرکت بند ہوکر آواز رک جاتی ہے نیند میں انسان چیختا چلانا چاہتا ہے مگر باوجود کوشش کے کامیاب نہیں ہوپاتا۔ جونہی وہ شکل سینے کے اوپر سے اپنا وزن ہٹاتی ہے مریض فوراً بیدار ہوجاتا ہے اور بدحواسی کے ساتھ اپنے آپ کو ٹٹولتا ہے اور حیران و سرگرداں ہوتا ہے اس کی کوئی طبی وجوہ بھی نہیں ہوتیں اس سحر کا علاج ذیل کے اعمال سے کیا جاسکتا ہے۔
٭ سورہ مدثر کی آیات ذیل کو باوضو حالت میں زعفران و مشک سے کسی سفید کاغذ پر لکھیں اور اس پر سورہ مدثر گیارہ مرتبہ اور درودپاک اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھ کر دم کریں اور اس کو مریض کے گلے میں سیدھے بازو پر باندھیں۔ آیات مبارکہ:۔ یَاَیُّھَا المُدَثِّرo قُم فَاَنذِرo وَرَبَّکَ فَکَبِّرo وَثِیَابَکَ فَطَھِّرoوَالرُّجزَ فَاھجُرo وَلَا تَمنُن تَستَکثِرo وَلِرَبِّکَ فَاصبِرo
٭ سورہ مدثر سات مرتبہ اول وآخر درود شریف گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھ کر پانی بنائیں اور اس پانی کو دن رات میں پانچ مرتبہ بسم اللہ شافی ورد السحر بحرمتد ایں سورہ مدثر پڑھ کر مریض پئے۔ انشاءاللہ العزیز اکیس یوم کے عمل سے اس بیماری و سحر سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا مل جائیگا۔ ذیل کا عمل بھی بے حد مجرب اور نافع ہے۔
یالطیف کا ورد ہر وقت کرتے رہیں اور 129 مرتبہ یالطیف اول و آخر درود شفا گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھ کر پانی دم کرکے دن میں پانچ مرتبہ بسم اللہ شافی بحرمتد یالطیف یالطیف پڑھ کر روزانہ پیا کریں۔ انشاءاللہ العزیز الحکیم اکیس یوم میں ہمیشہ کیلئے اس تکلیف اور سحر سے مکمل نجات مل جائےگی۔(صفحہ 179)
(مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات کا مطالعہ کریں“نوٹ: جو عمل آزمائیں تفصیل سے لکھیں لاکھوں کا نفع‘ آپ کا صدقہ جاریہ)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 297
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں