Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میں بہت شرمند ہوں

ماہنامہ عبقری - مارچ 2011ء

قارئین! بچوں کو وقت دیں ان پر نظر رکھیں ورنہ!!! محترم حکیم صاحب السلام علیکم محترم! میں اس وقت زندگی کے اس موڑ پر کھڑی ہوں جہاں پر راستہ میرے لیے بند ہے‘ اللہ تعالیٰ کے بعد ایک آپ ہی ہیں جوکوئی راستہ دکھا سکتے ہیں۔ میرے پاس وقت بہت کم ہے اس لیے آپ سے گزارش ہے کہ جلدازجلد ممکن ہوسکے تو مجھے میری مشکل کاحل بتائیے۔ بہت امیدوں سے آپ کو خط لکھ رہی ہوں۔ میری کہانی دراصل یہ ہے کہ آج سے چھ سے سات ماہ پہلے انٹرنیٹ پر میری ایک آدمی سے دوستی ہوئی اس نے مجھ سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا میں نے اس کو ہاں کردی اور پھر یوں بات ہمارے گھر والوں کے درمیان چل پڑی۔ عیدالفطر پر اس کے گھر والے آئے ہمارے گھر اور بڑی عید پر میرے ابو اس سے ملنے گئے۔ وہ لڑکا امریکہ میں رہتا ہے اور میرے ابو (سعودی عرب) میں ہوتے ہیں۔ میرے ابو کو وہ لڑکا پسند نہیں آیا اور انہوں نے نہ کردی۔ (میں نے اس لڑکے کو بہت شروع میں کہہ دیا تھا کہ جو فیصلہ میرے والدین کا ہوگا وہی میرا ہوگا) جس دوران ہمارے گھر والوں کے درمیان بات ہورہی تھی اس دوران میری بھی اس سے بات ہوتی رہی۔ مجھے معلوم نہ تھا کہ وہ میری باتیں ریکارڈ کرتا تھا۔ اس نے کچھ تصاویر بھی لیں میری فیس بک سے۔ ہماری باتیں ہوتی تھیں لیکن مجھے خود معلوم نہیں میں نے کب اس سے وہ باتیں کیں جو مجھے شاید نہیں کرنی چاہئیں تھیں میں خود بھی بہت شرمند ہوں۔ محترم حکیم صاحب! اب جبکہ میرے گھر والوں نے نہ کردی ہے تو وہ لڑکا بدلہ لینے پر اتر آیا ہے۔ دھمکیاں دیتا ہے‘ میری ریکارڈ کی گئی آواز اور تصاویر کی بنا پر۔ میری ماں نے بھی اس کو واسطے دئیے ہیں۔ خوف خدا دلایا لیکن وہ اپنی ضد پر قائم ہے۔ اس نے میری ماں جی کو بھی کہا ہے کہ اگر وہ نہیں مانیں گی اس رشتے کیلئے تو دنیا بھر میں مجھے بدنام کردے گا اور کہیں کا نہیں چھوڑے گا۔محترم حکیم صاحب! میں بہت زیادہ پریشان ہوں اور شرمندہ بھی ہوں۔ نادانی میں مجھ سے غلطی ہوئی ہے لیکن اس کی اتنی بڑی سزا مجھ سے برداشت نہ ہوگی کچھ ایسا کریں کہ اس انسان کے دل میں رحم آجائے اور وہ ہماری جان چھوڑ دے اور میرا خاندان بدنامی سے بچ جائے۔ اللہ تعالیٰ کے بعد آپ سے ہی امید ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 092 reviews.