Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جنات نے سورۀ اخلاص سنی (محمد شعیب فانی )

ماہنامہ عبقری - مارچ 2011ء

رات میں کافی سیاہی آچکی تھی۔ ہمشیرہ نے روکا اور بہت روکا کہ کافی تاخیر ہوچکی ہے اب صبح چلے جانا لیکن میں تھا کہ نہ مانا اور نکل کھڑا ہوا۔ سڑک ویران و سنسان تھی کہ ذی روح چیز کا نام و نشان تک نہ تھا۔ حتیٰ کہ چرند پرند بھی اپنے اپنے گھونسلوں میں خاموشی اختیار کرچکے تھے انسانی زندگی میں کچھ واقعات ایسے بھی ہوتے ہیں جو فراموش کرنے کے باوجود بھی ناقابل فراموش بن جاتے ہیں‘ وہ کسی بھی لمحہ اور گھڑی دل و دماغ کے دریچوں سے نہیں مٹتے اور آنے والی زندگی کیلئے عبرت اور سبق بن جاتے ہیں۔ انہی واقعات میں سے ایک واقعہ میرے دوست محمد رفیق کے ساتھ بھی پیش آیا۔ آئیے ان کی کہانی انہی کی زبانی سنتے ہیں۔ میری بڑی ہمشیرہ کا گھر ہم سے کچھ فاصلہ پر تھا اور مجھے کچھ سامان دینے ان کے ہاں جانا تھا‘ والدہ منت سماجت کرتی رہی جلدی جائو اور پھر جلد ہی واپس آنے کی کوشش کرنا لیکن میں تاخیر کرتا رہا بالآخر جب میں ہمشیرہ کے گھر پہنچا تو اندھیرا اپنے سفرو منزل کی جانب رواں دواں تھا۔ سامان دیا جب میرا واپسی کا ارادہ ہوا تو عشاءکی نماز ہوچکی تھی۔ رات میں کافی سیاہی آچکی تھی۔ ہمشیرہ نے روکا اور بہت روکا کہ کافی تاخیر ہوچکی ہے اب صبح چلے جانا لیکن میں تھا کہ نہ مانا اور نکل کھڑا ہوا۔ سڑک ویران و سنسان تھی کہ ذی روح چیز کا نام و نشان تک نہ تھا۔ حتیٰ کہ چرند پرند بھی اپنے اپنے گھونسلوں میں خاموشی اختیار کرچکے تھے میں چل تو پڑا تھا لیکن دل ہی دل میں بہت زیادہ پچھتا رہا تھا رات میں سیاہی اتنی کہ کچھ دکھائی نہ دیتا تھا۔ سڑک کے بائیں جانب جاری نہر میں پانی بھی خاموشی سے رواں دواں تھا سڑک کے دونوں کنارے لگے درخت رات کی تاریکی میں اضافہ کررہے تھے اس کٹھن حالت میں سائیکل نہ تو تیز چلا سکتا تھا کہ کہیں گر نہ پڑوں اور نہ آہستہ کہ پھر کافی تاخیر ہوجائے گی اسی کشمکش میں معتدل رفتار کے ساتھ جارہا تھا کہ یکایک سڑک کے کنارے میںموجود ایک جھنڈ سے بھاری بھرکم کھاجانے والی آواز میرے کانوں سے ٹکرائی ”رک جائو “ میں دھڑام سے نیچے گرا اور میری سائیکل میرے اوپر تھی میں نے اپنے آپ کو سنبھالا‘ اٹھا ادھر اُدھر دیکھا تو اندھیرے کے سوا کچھ نہ تھا۔ کون ہو‘ کہاں جارہے ہو؟ کوئی مخفی شخص یہ سوال مجھ سے کررہا تھا میں نے اپنا نام بتلایا اور رات کو نکلنے کی وجہ بتلائی۔ چلو سورة الاخلاص سنائو یہ عورت کی آواز تھی میں نے لڑکھڑاتی ہوئی زبان سے جلدی جلدی سنا ڈالی۔ سورۀ قریش سنائو یہ فرمائش مرد کی تھی وہ بھی سنا ڈالی اب جائو اور آئندہ کبھی رات کو سفر نہ کرنا میں آیت الکرسی پڑھتا ہوا گھر پہنچا تو مجھے سخت بخار ہوچکا تھا سخت سردی کے موسم میں بھی پسینہ ٹپک رہا تھا مکمل ہفتہ بستر پر پڑا رہا اور رات کو بھی کافی ڈر لگتا تھا اور آج بھی یہ واقعہ بھولا نہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ میرے ساتھ کسی نے مذاق کیا تھا اور وہ واقعی مرد و عورت تھے یا کوئی لڑکا ہی آواز بدل کر ڈرا رہا تھا یا پھر کوئی جناتی مخلوق تھی۔ میں آج تک نہیں سمجھ سکا۔ پھر میں نے کبھی رات میں سفر نہیں کیا اگر مجبوراً نکلنا بھی پڑا تو مسنون دعائیں پڑھ کر گیا۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 076 reviews.